Tag: داعش کمانڈر

  • پاک اور ترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

    پاک اور ترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

    پاکستان کی مدد سے ترکیے کیلئے بڑا خطرہ بے اثر ہوگیا، پاکستان نے ترکیے کو سب سے مطلوب شخص اوزگر التون کو پکڑ کر استنبول کے حوالے کردیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق دہشت گردی کیخلاف پاک ترک انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرکے ترکیے کو سب سے مطلوب شخص اوزگر التون کو گرفتار کرلیا۔

    ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن ایم آئی ٹی اور آئی ایس آئی نے اوزگر التون کو پاک افغان بارڈر پر مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے اوزگر التون داعش کا لیڈر ہے، جو ابو یاسر الترکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ابو یاسر داعش خراسان کی کارروائیوں میں اہم کردار تھا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کی یورپ سے پاک افغان خطے میں نقل وحرکت میں سہولت فراہم کی، گروپ کی رسد اور میڈیا کی نگرانی کی، انگریزی اور ترکیہ میں پراپیگنڈا کیا۔

    اوزگر التون نے کنسرٹس سمیت عوامی تقریبات پر مہلک حملوں کا حکم دیا، اوزگر التون کی گرفتاری داعش خراسان کیلئے بڑا دھچکا ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے انٹیلی جنس تعاون کی نشاہی کرتی ہے۔

    یہ آپریشن دونوں ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جودہشت گردی سے لڑنے اور علاقائی امن یقینی بنانے کے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

  • داعش کمانڈر کی  گرفتاری ، امریکی صدر کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع کا بھی پاکستان کے شکر گزار

    داعش کمانڈر کی گرفتاری ، امریکی صدر کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع کا بھی پاکستان کے شکر گزار

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری میں بھرپورمعاونت پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمارےساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کےدورمیں ہی ممکن ہواہے۔

    امریکی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کیساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کےقاتل کوکٹہرےمیں لانےکاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا کہ ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔

    پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا۔

    بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

    مزید پڑھیں : کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار

    امریکی سیکریٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کواربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا، انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ افغانستان میں کیا ہوا اور اس کی تفتیش کی گئی۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں داعش کمانڈر کی گرفتاری پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں،  ڈائریکٹر سی آئی اے  کی تصدیق

    داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، ڈائریکٹر سی آئی اے کی تصدیق

    واشنگٹن : ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف نے تصدیق کی کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں۔

    ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکا سے اچھے تعلقات کیلیے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔

    اس سے قبل ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشت گرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    کیش پٹیل کا کہنا تھاکہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم کو کٹہرے میں لے آئے ہیں، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔

    مزید پڑھیں : کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔