Tag: داعش کے جنگجوؤں

  • داعش کے جنگجوؤں کا عراقی آئل ریفائنری پر حملہ، متعدد ہلاک

    داعش کے جنگجوؤں کا عراقی آئل ریفائنری پر حملہ، متعدد ہلاک

    عراق: داعش کے جنگجووں نے عراقی آئل ریفائنری پر حملہ کردیا، عراقی فوج نے حملہ پسپا کر کے بیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    داعش کے جنگجوؤں نے تین اطراف سے بیجی آئل ریفائنری پر حملہ کیا، چار جنگجوؤں نے عمارت میں گھسنے کیلئے داخلی دروازوں پر خودکش دھماکے کئے جبکہ دیگر جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

    جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریفائنری میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

    تاہم عراقی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ پسپا کر دیا گیا ہے اور ریفائنری پر ان کا کنٹرول برقرار ہے۔

    عراقی فوج نے لڑائی میں داعش کے بیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

  • بلجیئم کی چاکلیٹ ساز کمپنی نے نام تبدیل کرلیا

    بلجیئم کی چاکلیٹ ساز کمپنی نے نام تبدیل کرلیا

    بلجئیم:معروف چاکلیٹ ساز کمپنی آئی ایس آئی ایس نے داعش سے لاتعلقی ظاہر کرنے کیلئے اپنی کمپنی کا نام ہی تبدیل کرڈالا۔

    داعش کے جنگجوؤں کا خوف یورپ تک پہنچ گیا، بلجئیم کے شہر کومائنس میں انیس سو تیئس سے قائم معروف چاکلیٹ ساز کمپنی آئی ایس آئی ایس نے عراق وشام کے جنگجوؤں سے لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے اپنی کمپنی کا نام آئی ایس آئی ایس سے تبدیل کرکے لائیبرٹ رکھ دیا۔

    کمپنی مالکان کا کہنا ہے کہ پرانا نام ان کے کاروبار کو متاثر کررہا تھا، جس کی بناء انہیں کمپنی کا نام تبدیل کرنا پڑا۔

    کمپنی سالانہ پانچ ہزار ٹن سے زائد چاکلیٹ تیار کرتی ہے، جس کی مجموعی فروخت چوالیس اعشاریہ سترہ ملین ڈالر ہے۔