Tag: داعش کے خلاف کارروائی

  • ترک فضائیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترک فضائیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    استمبول: ترک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

    ترکی نے داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے امریکی اتحادی افواج کے ہمراہ شام کے شہر حلب میں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

    ترکی نے گزشتہ ماہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکی اتحادی افواج کو معاونت فراہم کرنے کے لیےفضائی اڈے فراہم کیے ہیں تاہم ممکنہ شدید ردعمل کے باعث داعش کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرنے سے گریز کررہا ہے۔

  • شام : داعش کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری

    شام : داعش کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری

    شام :امریکا نے داعش اور القاعدہ کے خلاف شام میں کی گئی فضائی کاروائی کی ویڈیوجاری کردی ہے، امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کےخلاف عالمی برادری کا تعاون حاصل ہے۔

    امریکی حکام کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کی جانب سے کئے گئے حملوں میں شام کے شمال مشرقی شہر رِقہ میں داعش کے ہیڈ کوارٹر کونشانہ بنایا گیا۔

    سینٹکام سے جاری بیان کے مطابق امریکی طیاروں نے بحیرہ احمر عرب کے بین الاقوامی سمندر میں موجود جنگی جہازوں سے سینتالیس ٹاماہاک میزائل داغے گئے جبکہ ڈرون طیاروں اور لڑاکا طیاروں نے داعش اور القائدہ کی علاقائی تنظیم خراسان گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.

    حملوں میں القاعدہ اور داعش کے سو سے زائد جنگجو مارے گئے۔

    امریکی صدر اوباما نے کانگریس کو خط لکھ کر شام میں کی گئی کاروائی سے آگاہ کیا، اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا داعش کے خلاف لڑائی میں تنہا نہیں بلکہ عالمی برادری اس کے ساتھ ہے۔