Tag: دالوں کی قیمتوں

  • مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خبر

    مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خبر

    کراچی : ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی تاہم آئندہ چند ہفتوں مزید تیس فیصد کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں دالوں کے قیمتیں کم ہونے سے ہول سیل بازار میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن سے زائد کمی ہوئی، ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بیس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ریٹیل کی سطح پر دالیں مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔

    چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ بھارت،سری لنکا کی عالمی مارکیٹ سے خریداری بند کرنے کی وجہ سے دالوں کی قیمتیں 860 ڈالر فی ٹن سے کم ہوکر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہیں۔

    عبدالروف ابراھیم کا کہنا تھا کہ عالمی بازار کم ہونے سے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کالا چنے کی قیمت میں 50 روپے کلو کم ہو گئی ہے چنے کی دال 40 روپے کمی سے 360 روپے، ماش کی دال 80 روپے کمی 420 روپے فی کلو، کابلی چنا 50روپے سے کم ہوکر 350 روپے کلو ہوگیا ہے۔

    دالوں کے امپورٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں دالوں کے چھ جہاز کراچی پہنچ جائیں گے، جس کے بعددالوں کی قیمتوں میں مزید تیس فیصد کمی ہو سکتی ہے۔

    ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد کمشنر کراچی ریٹیل کی سطح پر دالوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان ، دالیں بھی عوام  کی دسترس سے باہر

    بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان ، دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر

    کراچی : بجٹ کے بعد مہنگائی سے ستائی ہوئے دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور بجٹ کے بعد مہنگائی سے ستائی ہوئے دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔

    گوشت سبزی کے بعد عوام کے لئے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

    چنے کی دال کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 69 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور دال چنا درجہ اول 231 روپے سے بڑھ کر 295 روپے ہوگئی ۔عبدالروف ابراہیم ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن

    ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ دال چنا درجہ دوئم ۔216 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئی جبکہ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے کلو اضافہ سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم ،260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی ۔

    اس کے ساتھ ہی دال ماش کی قیمت میں 10 روپے ،کابلی چنا کی قیمت میں 60 روپے ،کالا چنا کی قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

    جس کے بعد دال ماش فی کلو 520،کابلی چنا 362 جبکہ کالا چنا 255 روپے کلو ہوگیا جبکہ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

  • دالوں کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

    دالوں کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

    اسلام آباد : ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اکتوبر2023 میں ملک کے مختلف شہروں میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 4.30 فیصدکم ہے، ستمبر میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 337.54 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق اکتوبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.80 فیصدکم ہے، ستمبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 287.61 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں 287.61 روپے تھی۔

  • مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر

    مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر

    کراچی : ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 50 روپے تک کی کمی ہوگئی، دالوں کی وافر مقدار ذخیرہ اور ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 50 روپے تک کی کمی ہوگئی ، باسمتی چاول،بیسن،سفید چنا ،کالا چنے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    عبدالروف کا کہنا تھا کہ دالوں کی کھپت سے زیادہ امپورٹ کرنے سے دالیں وافر مقدار میں موجود ہیں ہے، دالوں کی وافر مقدار ذخیرہ اور ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دال ماش 40 روپے کمی سے 440 روپے سے کم ہوکر 410 ، دال چنا کی قیمت میں 10،دال مونگ 15، دال مسور 10 روپے کمی ہوئی جبکہ چاول کرنل باسمتی ایکسپورٹ 360 سے کم ہوکر 335 کا ہوگیا۔

    انھوں نے بتایا کہ کرنل باسمتی نمبر ایک 345 سے کم ہو کر320 اور کرنل باسمتی نمبر دو 320 سے کم ہو کر 300 روپے کا ہوگیا۔

    انتظامیہ کی غفلت ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ریٹیل کی سطح پر عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔