Tag: داماد

  • داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

    داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

    ساہیوال(9 اگست 2025): پنجاب کے شہر میں داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے  گاؤں 92 سکس آر میں داماد نے سسر کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا تو سسر اور ساس بیٹی کو لینے اس کے سسرال آئے تھے، اسی دوران ملزم نے سسر کو تلخ کلامی پر قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل چنیوٹ میں شوہر نے اہلیہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر سسر اور رشتے داروں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sadiqabad-women-crime-news-14-07-2025/

    وللہ رائی گاؤں کی پروین بی بی کی 14 سال قبل ریاض نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، تاہم ریاض اکثر مبینہ طور پر ناجائز تعلق کے الزامات لگا کر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

    الزامات سے تنگ آ کر پروین بی بی کے والد شمن نے 25 اگست کو داماد ریاض کو مسئلے کے حل کے لیے گھر بلایا تھا، ریاض دوسرے داماد محمد اسلم کے ہمراہ پہنچا جبکہ پروین بی بی سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کی،۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھوڑی ہی دیر بعد پروین کے رونے کی آواز پر پروین کے والد اور گھر والے کمرے کی طرف آئے جہاں اسلم پروین کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھا ریاض زنجیر سے گلا دبا رہا تھا،فیملی کی مزاحمت کے باوجود پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ ریاض اور اسلم موقع سے فرار ہوگئے۔

  • ہونے والی بہو اور داماد کو ’’عید تحائف‘‘ دینے نیا انداز، ویڈیو رپورٹ

    ہونے والی بہو اور داماد کو ’’عید تحائف‘‘ دینے نیا انداز، ویڈیو رپورٹ

    عید پر ہونے والی بہو اور داماد کو عید کے تحائف دینا ہماری روایت میں شامل ہے مگر اب اس روایت میں جدت کا تڑکا لگ رہا ہے۔

    عید کی آمد ہے۔ اس خوشی کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو تحائف دے کر خوشیاں بانٹتے ہیں۔ عید کے موقع پر ہونے والی بہو اور داماد کو تحائف دینا بھی ہماری روایت کا حصہ ہے۔ تاہم بدلتے وقت کے ساتھ جہاں کئی تبدیلیاں آئیں وہیں یہ تحائف دینے میں جدت کا تڑکا لگا کر اس کو مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔

    حیدرآباد میں ہونے والے بہوؤں اور دامادوں کو اس عید پر سجی ٹوکریوں میں عید تحائف دینے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

    حیدرآباد میں جہاں عید کی خریداری کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے وہیں ایک اور روایت نے بھی زور پکڑ لیا ہونے والے داماد اور بہوؤں کو عید تحائف دینے کے لیے بازار سے سجی دلکش ٹوکریاں خریدی جا رہی ہیں۔

     

  • چنیوٹ  :  داماد کی سسرال والوں پر فائرنگ ، 2 سالیاں قتل، بیوی زخمی

    چنیوٹ : داماد کی سسرال والوں پر فائرنگ ، 2 سالیاں قتل، بیوی زخمی

    چنیوٹ : گھریلو تنازع پر داماد کی سسرال والوں پرفائرنگ کے نتیجے میں دو سالیاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی، رستم کی بدسلوکی کے باعث اس کی بیوی اسے چھوڑ کر 2 بچوں سمیت میکے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں گھریلوتنازع پر دادماد نے سسرال والوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ملزم کی دوسالیاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ محلہ پورن پلاد میں پیش آیا تاہم زخمی خاتون کو الائیڈاسپتال فیصل آبادبھجوادیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    فائرنگ سے جاں بحق دو بہنوں کی شناخت شمائلہ اور ثنا کے نام سے اور ملزم کی بیوی کی شناخت روبی کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے 2 خواتین کےقتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں 5ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، جس میں بتایا کہ ملزم رستم، منظور، احمد اور دیگر اسلحے کیساتھ ہمارے گھرآئے، رستم کی بدسلوکی کے باعث میری بہن اسے چھوڑ کر 2 بچوں سمیت میکے آئی۔

    مقدمے کے مطابق بہن نے رستم سے خلع کیلئے عدالت میں کیس کررکھا ہے اور ملزمان کو اس بات کارنج تھا، جس پر انہوں نے گھر آکر فائرنگ کی۔

    مدعی شوکت علی نے کہا کہ روبی کوبچانے کیلئے آگے آنیوالی شمائلہ اور ثنا ملزم کی فائرنگ سےجاں بحق ہوئیں۔

    آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

    ذیشان اصغر نے ہدایت کی :زخمی خاتون کو بہتر طبی سہولت اور تحفظ کی فراہمی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔

  • گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا

    گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا

    شیخوپورہ : گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا جبکہ حملے میں بیوی، سالی اور ساس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ماچھی کےاسٹاپ کے قریب گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے کے وار سے اپنی بیوی ،سالی اور ساس کو بھی زخمی کیا۔.

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوواردات کےایک گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا اور مزیدتفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے اولڈ کالونی ماچھی گوٹھ میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں داماد نے سسر کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم نے سسرال جا کر سسر، اپنی اہلیہ اور سالی پر تشدد کیا، ملزم اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا تھا، بیوی نہیں مانی کو طیش میں آگیا۔

    اس سے قبل بھی لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا تھا۔

  • داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    صادق آباد میں داماد نے سسر کو قتل، سالی اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے اولڈ کالونی ماچھی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں داماد نے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سسرال جا کر سسر، اپنی اہلیہ اور سالی پر تشدد کیا، شدید زخمی خواتین کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا تھا، بیوی نہیں مانی کو طیش میں آگیا۔

    اس سے قبل بھی لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل اور اس کی بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، گھریلو تنازع پر داما نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سسر جاں بحق اور ساس زخمی ہوگئی تھی جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

  • سسرالیوں نے داماد  پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    جیکب آباد : سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سسرالیوں نے داماد  پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ گاؤں گڑھی حسن میں پیش آیا، شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی تاہم جھلسے ہوئے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اہلخانہ نے الزام لگایا کہ علی محمدسر کی کو سسر اور اس کے ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ، پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اس قبل بھی جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔

  • گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    مریدکے: ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے، کے ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد طارق پر تشدد کیا ہے، اس دوران طارق کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔

    زخمی بہن نے کہا کہ طارق اپنے بچوں کو چھوڑنے ڈیرے پر گیا تھا، سسر اور 2 سالوں نے میرے بھائی پر تشدد کیا، پستول کے بٹ مارے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اہل خانہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپتال کے باہر احتجاج کررہی ہے۔

  • کراچی میں داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق

    کراچی میں داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سمن آبادکی حدود میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 17کے مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حسنین مرزا پر ان کے داماد ملزم یعقوب نے فائرنگ کی جو موقع واردات سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے سرگرم ڈکیت گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد کا حملہ، مقدمہ درج

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون حب چوکی پر دوسرے گروہ کو بیچتے تھے پھر دوسرا گروہ فون طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان اسمگل کردیتا تھا۔

  • داماد کو گھر جمائی بننے کے لیے کہنا ظلم ہے: بھارتی عدالت

    داماد کو گھر جمائی بننے کے لیے کہنا ظلم ہے: بھارتی عدالت

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے داماد کو گھر جمائی بننے کے لیے کہنا ظلم قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ کسی شخص پر والدین کو چھوڑنے اور سسرال والوں کے ساتھ ’گھر جمائی‘ بن کر رہنے پر مجبور کرنا ظلم کے مترادف ہے۔

    دہلی ہائی کورٹ میں ایک شخص کی طلاق کی درخواست آئی تھی، جسے فیملی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، ہائیکورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت اور نینا بنسل کرشنا کی بنچ نے فیملی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے طلاق پر مہر ثبت کر دی۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس کی شادی مئی 2001 میں ہوئی تھی، ایک سال کے اندر اس کی بیوی حاملہ ہو گئی اور مارچ 2002 میں گجرات میں سسرال چھوڑ کر دہلی میں اپنے والدین کے گھر لوٹ آئی، اس کا کہنا تھا کہ صلح کی ہر کوشش ناکام ہوئی، بیوی اور اس کے والدین کا اصرار تھا کہ وہ گجراب سے دہلی منتقل ہو اور گھر جمائی بن کر رہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ بوڑھے والدین کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا، جب کہ خاتون نے اس پر شرابی ہونے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا، جو بعد ازاں عدالت میں ثابت نہیں ہو سکا۔

    ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی کے بیٹے کو اس کے خاندان سے الگ کرنے کے لیے کہنا ظلم کے مترادف ہے۔

  • بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست راجھستان میں ایک شخص نے بیوی کو اپنے ساتھ جانے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر اپنی ساس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ادے پور میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ ایشور سنگھ نے مبینہ طور پر پیر کو یہ جرم  انجام دیا، جوڑے نے اس سال مئی میں شادی کی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ پیر کو ایشور سنگھ اپنی بیوی کو اپنے گاؤں لے جانے کے لیے آیا تھا لیکن اس کی ساس گیتا کنور نے اپنی بیٹی کو اپنے داماد کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنی ساس کو راضی کیا اور بیوی کو واپس گاؤں لے آیا، شام کو جب بیٹی نے ماں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند جارہا تھا جس کے بعد اس نے ایشور سنگھ کو بھی فون کیا لیکن اس کا موبائل بند تھا۔

    بیوی کی شکایت پر پولیس کو گیتا کنور کی تلاشی شروع کی جس کی لاش راجسمند کے ایک ڈمپنگ یارڈ سے ملی،  بیٹی نے پولس اسٹیشن میں ملزم شوہر ایشور سنگھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا، ڈی ایس پی چیتنا بھٹی نے کہا کہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے تلاشی لے رہی ہے۔

    پولیس  نے مزید کہا کہ منگل کی صبح لاش کو ادے پور کے ایم بی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔