Tag: داماد

  • ساس سے ناراض داماد الیکٹرک پول پر چڑھ گیا

    ساس سے ناراض داماد الیکٹرک پول پر چڑھ گیا

    کوٹ میرج کرنے کے بعد سسرال والوں کی جانب سے جہیز نہ ملنے پر ایک شخص الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائر  بیٹھ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے سونا نہ دینے پر داماد  الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائروں پر بیٹھ گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

    روپرٹ کے مطابق گاندھی نگر کا رہنے والا شیکھر الیکٹریشن کا کام کرتا ہے، وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ان دونوں نےشادی کر لی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لو میریج کی وجہ سے ساس نے اسے سونا نہیں دیا جس پر وہ برہم ہوگیا اور کھمبے پر چڑھ کر ہائی ٹینشن وائروں پر بیٹھ گیا۔

     مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور الیکٹرک سپلائی بند کروائی، جس کے بعد مقامی پولیس نے اسے پول نے نیچے اتارا۔

  • ایشیائی ساس نے داماد کے لیے 108 اقسام  کے کھانے تیار کر لیے، ویڈیو وائرل

    ایشیائی ساس نے داماد کے لیے 108 اقسام کے کھانے تیار کر لیے، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے داماد کی آؤ بھگت کی نئی مثال قائم کردی۔

    یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے اُچاپلی میں پیش آیا، جب پہلی مرتبہ گھر آنے والے داماد کی تواضع ایشیائی سسرال والوں نے تقریبا 108 قسم کے کھانوں سے کی تو ان ڈشس کو دیکھ کر داماد حیرت زدہ رہ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اوسا شیوکمار کی بیٹی سری وانی کی شادی نیلورکے بی وی نگر کے رہنے والے ای شیوکمار سے ہوئی۔

    سسر شیو کمار، ہوم گارڈ کے طورپر کام کرتے ہیں جس نے حال ہی میں پہلی مرتبہ اپنے گھر آنے والے داماد کی تواضع 108قسم کے کھانوں سے کی جس کو دیکھ کر ان کا داماد حیرت زدہ رہ گیا۔

    اس واقعہ کی تصاویر سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

    ان ڈشس میں چکن، مٹن، مچھلی، جھینگے، سانبر، دہی،پیسٹری، مٹھائیاں وغیرہ شامل تھے، جبکہ داماد کے تواضع کی یہ خبر موضوع بحث بن گئی ہے۔

  • ساس نے داماد کو قتل کر کے لاش جلا دی

    ساس نے داماد کو قتل کر کے لاش جلا دی

    اومان: اردن میں ساس نے داماد کو قتل کر کے لاش جلا دی، ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنے داماد کو قتل کیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اردن میں ساس نے داماد کو قتل کر کے جرم چھپانے کے لیے لاش جلا دی۔

    یہ واقعہ معان شہر کے مغربی علاقے الطاحونہ میں پیش آیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ساس نے اپنے داماد مہند عدنان ذیب السعایدۃ کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھر لاش کو نذر آتش کردیا۔

    پولیس نے سوختہ نعش برآمد کرلی۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنے داماد کو قتل کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لاش کے معائنے سے پتہ چلا کہ متعدد گولیاں چلائی گئیں، پھر لاش نذر آتش کر کے غیر آباد علاقے میں پھینک دی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری و سیکیورٹی اداروں نے ملک میں رائج قبائلی نظام کے مطابق ضروری اقدامات کرلیے۔

  • شہباز شریف کی بیٹی  اور داماد کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

    شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

    لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا، سماعت 9 دسمبر کو کی جاٸے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس 9 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

    مزید پڑھیں : بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس : شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

    ریفرنس کے مطابق صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زاید کی کرپشن کی گئی ، سامان کی مہنگے داموں خریداری کے باعث قومی خزانے کو 13 کروڑ 32 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ عمران علی نے اپنی زیر تعمیر بلڈنگ صاف پانی کمپنی کو کراٸے پر دیا اور تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی غیر قانونی طور پر کرایہ وصول کرتے رہے جبکہ انہوں نے قومی خزانے کو دو کروڑ 37 لاکھ کا نقصان پہنچا ۔

    ریفرنس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

  • لالچ میں اندھے داماد نے ساس کو گولی مار دی

    لالچ میں اندھے داماد نے ساس کو گولی مار دی

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے امین کوٹ میں لالچ میں اندھے داماد نے اپنی ساس کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک پتن کے علاقے امین کوٹ میں رقم کے تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس جاں بحق ہو گئی، کلیانہ پولیس نے ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

    ساس کو گولی مارنے والا مرکزی ملزم واردات کر کے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک اور خاتون زخمی بھی ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق پیسوں کے لالچ میں داماد نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ساس پر فائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ چار ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر ایک شخص عبدالغفار نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا تھا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس کیس میں بھی مرکزی ملزم کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ خود فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لے شہر میں ناکہ بندی بھی کی گئی۔

    گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی میں ملزم سرتاج نے گھر میں گھس کر اپنی ساس اور سالے پر فائرنگ کر دی تھی جس سے ساس شدید زخمی جب کہ 18 سالہ عرفان اللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • سسرال والوں نے داماد کو واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا

    سسرال والوں نے داماد کو واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا

    لاڑکانہ: میاں بیوی کے معمولی گھریلو تنازعے کا انجام بہت برا نکلا جب ناراض داماد کو سسرال والوں نے پکڑ کر واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک شخص طارق چنہ نے بیوی کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ میکے سے دیر سے کیوں آئی، شوہر کے غصہ کرنے پر سسرال والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سسرال والوں نے داماد طارق چنہ کو گھر بلا کر اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا، اسے واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا، اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، جب کہ پولیس نے بھی سسر اور اس کے بیٹوں کی شکایت پر داماد ہی کو حراست میں لے لیا۔

    اے ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ طارق چنہ کی حالت پولیس کی حراست میں غیر ہو گئی،جس پر اسے فوراً چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف طارق چنہ نے کہا کہ اس کے سسر علی احمد اور سالوں نے مل کر اس پر تشدد کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طارق چنہ نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر خود محلول پیا تھا۔

    خیال رہے کہ گھریلو جھگڑوں کے باعث اس طرح کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں، رواں برس جنوری میں بھی ہربنس پورہ میں سسرالیوں نے داماد کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، میاں بیوی کے جھگڑے پر سسرالی آپے سے باہر ہو گئے اور پہلے داماد کبیر کو اغوا کیا پھر زنجیروں میں جکڑ دیا، دل نہ بھرا تو سر کے بال بھی مونڈ دیے، اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔

  • عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

    عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران علی پر پاور ڈویلپمنٹ کمپنی سے 131 ملین رشوت لینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عمران علی پر پاور ڈویلپمنٹ کمپنی سے 131 ملین رشوت لینے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ عمران علی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

    عمران علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران علی کو اشتہاری قرار دیا جائے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

    احتساب عدالت نے ملزم عمران علی کی جائیداد قرقی کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ رواں برس اگست میں عمران علی کو احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

    نیب پراسیکیوٹرکے مطابق عمران علی کو پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل میں بارہا طلب کیا گیا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

    قومی احتساب بیورو عمران علی کو ملک میں واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی لکھ چکا ہے۔

    بعد ازاں نیب نے عمران علی کے مبینہ فرنٹ مین اکرام نوید کی 1 ارب روپے سے زائد کی جائیداد بھی ضبط کر لی تھی۔

  • احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردے دیا

    احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردے دیا

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران علی کوپنجاب پاورکمپنی اسکینڈل میں بارہا طلب کیا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

    وارث علی نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران علی یوسف بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ چیئرمین نیب نےعمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورنے احتساب عدالت میں علی عمران کو اشہتاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو پہلے بھی متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے۔

    عمران علی پرملزم اکرام نوید سے 13 کروڑ سے زائد رقم غیرقانونی طور پروصول کرنے کا الزام ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران علی کو ملک میں واپس لانے کے لیے نیب وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی لکھ چکا ہے۔

    پنجاب کمپنیزاسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

    واضح رہے کہ پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو رواں ماہ 20 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔