Tag: دانت کا درد

  • لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    دانت کا درد کتنی اذیت کا باعث ہوتا ہے اس کا اندازہ وہی شخص کرسکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرا ہو اور اس تکلیف سے چھٹکارے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    یہ تکلیف دہ درد دانت کے گہرے حصے سے پیدا ہوتا ہے جو مسوڑوں کا حصہ ہے۔ اس حصے میں زندہ ٹشوز اور حساس اعصاب ہوتے ہیں جن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے انفیکشن یا سوجن ہوسکتی ہے۔

    دانت میں درد کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مسوڑھوں کی بیماری، انفیکشن، برکسزم یا دانت پیسنے کی بیماری ان میں سے چند ہیں، آج کے اس مضمون میں دانت درد سے وقتی طور پر چھٹکارے کیلیے کچھ ٹوٹکے بیان کیے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم معالج سے مشورے کے بعد اس کا باقاعدہ علاج کرانا بھی ضروری ہے۔

    لونگ :

    لونگ دانتوں کے اعصاب کو بے حس کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح درد کے احساس کو کم کرتا ہے۔ یہ مصالحہ دانت کے درد کے لیے ایک سے زیادہ طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پوری لونگ یا اس کے پاؤڈرکو دانتوں پررکھ کر اور اسے تھوڑا چبا کر اس کا تیل نکال لیں، یا آپ چند بوند لونگ کا تیل بھی لگا سکتے ہیں۔

    تاہم خالص لونگ کا تیل استعمال کرتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔ اسے براہ راست متاثرہ علاقے پر لگانے سے درد بڑھا بھی سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ایک روئی کی گیند پر تیل کے چند قطرے ڈالیں اور دانتوں کے درمیان رکھ لیں۔

    نمکین پانی کےغرارے

    گرم پانی میں ملا نمک قدرتی جراثیم کش ماؤتھ واش کا کام کرتا ہے، اسے تھوکنے سے پہلے کم از کم تیس سیکنڈ تک منہ میں رکھیں، یہ ایسے کھانے کے ایسے ٹکڑوں کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے جو متاثرہ دانت کے ارد گرد شگافوں میں پھنس جاتے ہیں اور مزید انفیکشن کو روکتا ہے۔

    برف کی ٹکور

    کچھ آئس کیوب پلاسٹک کے تھیلے میں یا کپڑے کے پتلے ٹکڑے میں لپیٹ کر ٹکور کرنے سے تکلیف دہ دانتوں کے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں، جب دانت میں درد کے ساتھ سوجن بھی ہو تو برف خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

    برف کا ٹھنڈا کرنے والا اثر اس حصے کو بے حس کر دیتا ہے جس پر یہ استعمال ہوتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔

    لہسن

    لہسن اپنی اینٹی بائیوٹک دوائی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ دانتوں کے بدترین درد سے نجات دلاتا ہے۔ کچھ پسے ہوئے لہسن کو ٹیبل نمک یا کالی مرچ کے ساتھ ملا کر براہ راست متاثرہ دانت پر لگایا جا سکتا ہے یا لہسن کے کچھ ٹکڑے چبائے جا سکتے ہیں تاکہ ان کے تیل سے درد سے نجات ملے۔

    یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ لہسن کو کچلنا چاہیے نہ کہ کاٹنا چاہیے کیونکہ صرف لہسن کو کچلنے سے اس کا تیل نکلتا ہے۔

    گھریلو علاج کا مقصد تکلیف کو عارضی طور پر روکنا بے تاکہ ڈاکٹر تک جانے سے پہلے آپ کو کچھ راحت تو مل سکے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • دانتوں اور جوڑوں کی بیماریوں سے چھٹکارا، آسان علاج

    دانتوں اور جوڑوں کی بیماریوں سے چھٹکارا، آسان علاج

    آج کل ہر دوسرا شخص جوڑوں کے درد کی شکایت کرتا نظر آتا ہے تو کسی کے دانت کمزور ہوتے ہیں، ڈاکٹرز پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی ان بیماریوں سے مکمل چھٹکارا نہیں مل پاتا، مگر آج ہم آپ کو ان بیماریوں کا آسان اور سستا علاج بتاتے ہیں۔

    چھوہارے کی اگر بات کی جائے تو یہ سرخ رنگ خوش ذائقہ اور اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے، لیکن شاید آپ کو چھوہارے کی اہمیت کا اندازہ نہیں، آج ہم آپ کو اس شائستہ پھل کے متعدد فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

    اگر آپ کے دانت کمزور ہیں، ان سے خون آتا ہے یا درد کی شکایت ہے تو ایک گلاس دودھ میں 10 چھوہارے ابال کر پی لیجئے، اس سے بہت زیادہ افاقہ ہوگا، چھوہارا دانتوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ دانتوں کو گرنے سے بھی روکتا ہے۔

    جوڑوں کے درد اور سوجن کے لئے 7 چھوہارے پانچ ماشے دودھ میں پیس کر صبح ناشتے کے ساتھ استعمال کریں، آپ خود فرق محسوس کریں گے۔

    ایک کپ دودھ میں سات دانے بھگو کر حاملہ عورت کو کھلانے سے بچے کی پیدائش کا عمل بھی آسان ہوجاتا ہے، دودھ کے ساتھ چھوہارے پینے سے کمر کے درد میں آرام ملتا ہے۔

    چھوہارے آپ کے پھیپھڑوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں، یہ آپ کے پھیپھڑوں کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں، جبکہ اس کے استعمال سے گردے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

  • طبی طور پر فائدہ پہنچانے والی عام عادات

    طبی طور پر فائدہ پہنچانے والی عام عادات

    ہم اپنی زندگی میں صحت اور جسم سے متعلق کئی چھوٹی چھوٹی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں جیسے سونے میں مشکل کا شکار ہونا، دماغ کا یک دم سن ہوجانا، یا مچھر کے کاٹنے کے بعد خارش کا شکار ہونا۔

    ان مشکلات پر اگر فوری توجہ نہ دی جائے تو یہ آگے چل کر بڑے مسائل اور بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

    آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ کارآمد ٹپس بتا رہے ہیں جنہیں اگر روز مرہ زندگی کا معمول بنا لیا جائے تو طبی طور پر بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

    1

    اگر آپ بستر پر لیٹے ہوئے ہونے کے باوجود چکر یا سر کو گھومتا ہوا محسوس کر رہے ہیں تو اپنا ایک پاؤں زمین پر رکھیں۔ اس سے آپ کا دماغ آپ کے جسم کی سمت کی طرف متوجہ ہوجائے گا اور چکر میں کمی واقع ہوگی۔


    2

    اگر آپ دانت میں درد محسوس کر رہے ہیں تو ایک برف کا ٹکڑا شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان مسلیں۔ یہ طریقہ آپ کے دانت کے درد کو 50 فیصد تک کم کردے گا۔


    مچھر کے کاٹنے پر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر پرفیوم چھڑک دیں۔ اس سے متاثرہ جگہ پر خارش یا سوجن نہیں ہوگی۔


    4

    اگر بہت زیادہ سرد آئسکریم، یا کوئی ٹھنڈا یخ محلول پینے سے یکدم آپ کا دماغ جمتا ہوا اور سن محسوس ہو رہا ہے تو اپنی زبان کو منہ کے اندر اوپر کی طرف کریں اور اوپری سطح پر زور دیں۔

    اس سے دماغ کے سرد ہونے کی کیفیت میں کمی واقع ہوگی۔


    5

    اگر کام کے دوران آپ سستی یا غنودگی کا شکار ہو رہے ہیں تو سانس کو اندر روک لیں۔ اسے اتنی دیر تک روکے رکھیں جتنی دیر تک آپ کے لیے ممکن ہے۔ اس کے بعد اسے خارج کریں۔

    یہ عمل آپ کے دماغ کے خلیات کو جگا دے گا۔

    نیند نہ آنے کی مشکل کا شکار ہیں؟ پڑھیں رہنما مضمون


    5

    نیند آنے میں مشکل کا شکار ہیں تو ایک منٹ کے لیے اپنی پلکوں کو زور زور سے جھپکائیں۔ اس سے آپ کی آنکھیں تھکن محسوس کریں گی اور آپ کو نیند آنے لگے گی۔


    7

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہمارے دنوں کان سننے کی مختلف صلاحیت رکھتے ہیں۔ دایاں کان الفاظ اور جملوں کو بہتر طور پر سن سکتا ہے، جبکہ بایاں کان موسیقی اور دیگر آوازوں کو زیادہ بہتر طرح سے سن سکتا ہے۔


    8

    اگر آپ کسی محفل میں بیٹھے ہیں اور اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے تو اپنے آپ کو چٹکی لیں۔ اس سے فوری طور پر آپ کی ہنسی رک جائے گی۔


    9

    غسل کرتے ہوئے بالکل آخر میں اپنے جسم پر ٹھنڈ اپانی ڈالیں۔ اس سے آپ کے جسم کے تمام مسام بند ہوجائیں گے جس سے بیکٹریا، جراثیم اور گرد و غبار کا آپ کے جسم میں داخلے کا امکان ختم ہوجائے گا۔


    10

    کسی امتحان یا ٹیسٹ سے ایک رات قبل اپنے جوابات یا تقریر کو پڑھ کر سوجائیں۔ صبح جب آپ اٹھیں گے تو آپ کو دہرائے بغیر اپنی تقریر یاد ہوگی۔


    انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔