Tag: دانش تیمور

  • ’تم نے اپنی زندگی میرے لیے برباد کردی‘

    ’تم نے اپنی زندگی میرے لیے برباد کردی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 30ویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    تیسویں قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’میرے پاس تمہارے علاوہ اور کچھ نہیں۔‘

    مہک کہتی ہیں کہ ’تم نے اپنی زندگی میرے لیے برباد کردی، کہاں سے کہاں آگئے، تم نے کبھی سوچا نہیں کہ اگر تم مجھے چھوڑ دو تو تمہاری زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔

    شمشیر ان سے سوال کرتے ہیں ’تم اب بھی چاہتی ہو کہ میں تمہیں چھوڑ دو جس پر مہک انکار کردیتی ہیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’اگر دماغ سے سوچو تو واقعی بہت نقصان کیا ہے میں نے سب کچھ کھو کر صرف تمہیں پایا ہے اور پتا نہیں پایا بھی ہے یا نہیں پر دل سے سوچو تو یہ فائدے یا نقصان نہیں دیکھتا۔‘

    شمشیر مزید کہتے ہیں کہ ’امیری غریبی، مشکلیں آسانیاں دل نہیں جانتا یہ باتیں، اس دل نے صرف تمہیں چاہا ہے، پہلے دن سے لے کر آج تک میری محبت میں کمی نہیں آئی، کیا کروں دل کے ہاتھوں مجبور ہوں۔‘

    31ویں قسط کے پرومو میں مہک کہتی ہیں کہ ’ہمارے ساتھ جو بھی ہوتا ہے ہم اس کا بدلہ نہیں لے سکتے، میں نے اپنا فیصلہ قدرت پر چھوڑ دیا ہے۔‘

    ادھر شمشیر کے بھائی دارا، بابا صاحب سے کہتے ہیں کہ ’شمشیر اس خاندان کا حصہ ہے آپ ان کی غلطیاں معاف کیوں نہیں کردیتے۔‘

    لیکن بابا صاحب کہتے ہیں کہ ’جو اپنی ماں کے مرنے کے بعد کمزور نہیں پڑا تم اس کے لیے کہہ رہے ہو کہ میں اس کی غلطیاں معاف کردوں۔

    کیا بابا صاحب شمشیر اور مہک کو معاف کردیں گے؟ کیا مہک بابا صاحب کے خلاف پولیس سے رجوع کریں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’شمشیر جیسا بیٹا ہوتا تو گھر سے باہر نکال دیتا‘

    ’شمشیر جیسا بیٹا ہوتا تو گھر سے باہر نکال دیتا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر (دانش تیمور) کے والد کا کردار نبھانے والے نعمان اعجاز (بابا صاحب نواب دلاور) نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی شمشیر اور مہک کے گرد گھومتی ہے، نعمان اعجاز بزنس ٹائیکون ہیں جن کے بیٹے شمشیر کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر اس سے شادی کرلیتے ہیں لیکن ان کے والد اور دیگر گھر والے مہک کو اسٹیٹس کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔

    ادھر شمشیر بھی مہک سے سچی محبت کرتے ہیں اور وہ بابا صاحب کے کہنے کے باوجود بھی اسے چھوڑنے کو تیار نہیں۔

    سوشل میڈیا پر ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح بابا صاحب کے کردار کو بھی پسند کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ ’اگر زاویار حقیقی زندگی میں شمشیر کی طرح ہوتے تو آپ کیا کرتے؟

    سینئر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اسے باہر نکال دیتا۔‘

    واضح رہے کہ کیسی تیری خود غرضی ہر بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا‘

    ’اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک اور شمشیر کا ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہوگیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی (مہک کی والدہ)، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ 12ویں قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر کوما سے باہر آنے کے بعد مہک کے کزن احسن کے خلاف کیس واپس لینے کا کہہ دیتے ہیں۔

    شمشیر کے والدین انہیں امریکا جانے کا کہتے ہیں لیکن وہ انکار کرتے ہیں اور اپنے دوست کے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’مجھے امریکا جانے کا شوق نہیں ہے بس ایسی جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں مجھے مہک کی یاد نہ آئے۔‘

    شمشیر اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ یہاں سے اسٹیشن کتنا دور ہے؟ دوست پوچھتے ہیں کہ کونسا اسٹیشن؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن۔

    وہ ٹرین میں سوار ہوکر دوست کو واپس جانے کا کہہ دیتے ہیں جبکہ ان کا دوست بابا صاحب کو جاکر سب کچھ بتادیتا ہے۔

    ادھر شمشیر ٹکٹ چیکر سے کہتے ہیں کہ ٹرین کا آخری اسٹیشن کونسا ہے انہیں بتایا جاتا ہے کہ پنڈی ہے پھر وہ وہیں اتر جاتے ہیں۔

    ڈرامے کی 13ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ پنڈی میں شمشیر کا مہک سے سامنا ہوتا ہے اور انہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ مہک زندہ ہے۔

    مہک شمشیر کو دیکھ کر بھاگ جاتی ہیں لیکن وہ ان کے پیچھے جا کر ڈھونڈ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’اگر اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا۔‘

    کیا شمشیر مہک اور ان کے والدین کا پیچھا چھوڑ دیں گے یا پھر بابا صاحب پھر مہک کو کوئی نقصان پہنچائیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • دانش تیمور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دانش تیمور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دانش تیمور نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’سرفنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دانش تیمور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پہلی کوشش۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

    ویڈیو پر دانش کی اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان نے بھی ’تالیاں‘ بجانے کی ایموجیز بنائیں۔

    اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے سرفنگ کرنے کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دانش تیمور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’شمشیر‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ان کے ’شمشیر‘ کے کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٓٹ میں درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر شامل ہیں۔

  • ’اس وقت تم کراچی نہیں جاسکتیں‘

    ’اس وقت تم کراچی نہیں جاسکتیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کو ان کے انکل نے کراچی جانے سے روک دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ 11ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’مہک کو جب یہ پتا چلتا ہے کہ ان کے والد کو پولیس پکڑ کر لے گئی ہے تو وہ کراچی جانے کا کہتی ہیں لیکن انکل انہیں جانے سے روک دیتے ہیں۔‘

    انکل مہک کو بتاتے ہیں کہ ’بیٹا ریحان اور اکرم بھائی کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے، مہک کہتی ہیں کہ بابا پولیس نے گرفتار کرلیا مگر کیوں؟‘

    انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’کزن احسن نے شمشیر کو گولی مار دی ہے جس کے بعد اس کے باپ نے تمہارے سارے گھر والوں کو گرفتار کروا دیا۔‘

    مہک کہتی ہیں کہ ’انکل پلیز مجھے گھر جانے دیں گھر پر ماما بالکل اکیلی ہوں گی۔‘

    مہک کے انکل کہتے ہیں ’نہیں بیٹا ابھی تم کراچی نہیں جاسکتیں کیونکہ یہ معاملہ ابھی بہت نازک ہے، میں کل کراچی جارہا ہوں وکیل کے ساتھ اکرم بھائی سے بھی ملوں گا تمہارے بارے میں وہ جیسا کہیں گے ہم ویسا کریں گے۔‘

    ڈرامے کی 12ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’شمشیر کوما سے باہر آگئے ہیں اور مہک کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پولیس کو بھی مہک کے زندہ ہونے کی اطلاع مل گئی جس کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔‘

    کیا شمشیر مہک تک پہنچ جائیں گے یا پھر بابا صاحب مہک کو مروانے کے لیے دوبارہ کوئی چال چلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ’کیسی تیری خود غرضی‘ ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں عید بھی سادگی سے منائی جارہی ہے لیکن اس مشکل وقت میں بچے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ نے بھی عید سادگی سے منائی جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

    عائزہ خان نے کہا کہ ہماری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے، اس سے پہلے ہم نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا، اللہ ان لوگوں کو طاقت عطا فرمائے جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے، اللہ ہماری مغفرت فرمائے، عید مبارک۔

    انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہیں وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ کی امید کرتے ہیں، یہ عید میں نے بچوں کے لیے وقف کردی۔

    عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل مرحلے میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

    انہوں نے دعا کی کہ ’یا اللہ آنے والے وقت کو ہم سب کے لیے آسان کردے، ہم سب کو بے شک تیرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔‘

    علاوہ ازیں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عید مبارک۔

  • دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    کراچی: معروف اداکار دانش تیمور نے اپنے گھر کی خواتین کی ان خدمات کے لیے شکریے کا نوٹ لکھا ہے جو اکثر نظر انداز کردی جاتی ہیں، ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دانش تیمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

    دانش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میرے گھر کی خواتین کتنی محنت کرتی ہیں، مرد باہر جاتے ہیں اور کام کرتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہی سارا کام کرتے ہیں لیکن جب آپ اس طرح آئسولیشن میں گھر میں بیٹھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ خواتین کتنا کام کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    👏

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on

    انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھ کر ناشتہ بنانے سے لے کر، سارا دن بچوں کا خیال رکھنا، صفائی ستھرائی کرنا، کھانے پکانا اور گھر کے اندرونی و بیرونی معاملات سب کا خیال رکھنے تک یہ سب کچھ نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

    دانش نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جہاں ہوں وہ ان کی وجہ سے ہے۔ ’میں آپ کا قرض دار ہوں اور کبھی آپ کا احسان چکانے کے قابل نہیں ہو سکوں گا‘۔

    بعد ازاں دانش کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے ان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے ہمیں ہمیشہ تعریف کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں ہماری مدد کرنے کا شکریہ۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔