Tag: دانیال عزیز

  • ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ  آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، دانیال عزیز

    ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، دانیال عزیز

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف ٹارگٹ جلدازجلد حاصل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کےسائڈ لائن ہونے کا مسئلہ الگ ہے، ن لیگ حکومت کوکسی نہ کسی طرح کی لائف لائن چاہیے، ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، آئی ایم ایف 2 ماہ بعد معاہدے پرریویو کےلیے آرہاہے، حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف ٹارگٹ جلدازجلد حاصل کرے۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ اڑان پاکستان 2سال پرانہ پروگرام ہے، بجٹ میں دوبارہ اس کا اعلان کیاگیا، اڑان پاکستان پروگرام پرانا ہے اس کو ری سائیکل کیا گیا ہے، گزشتہ سال وزیرخزانہ نے جس پروگرام کا اعلان کرنا تھا اصل وہ تھا، تھنک ٹینک سے بنا گزشتہ پروگرام کو کاٹ کر پرانہ پروگرام دوبارہ لے کر آگئے۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے آپ کیلئے کہا تھا کہ حکومت سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، بانی پی ٹی آئی نے جونقصان اٹھائے ہیں اس کی کوئی وجہ نہیں تھی کہ اس حد تک جاتے، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے لیے اپنا راستہ خود روکا ہے۔

    مہنگائی کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ لوگ آج کل کہہ رہےہیں کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، 5سال میں جولوگ مہنگائی کےپہاڑمیں دبے ان کوروشنی نظر نہیں آرہی، مذاکرات کرنے ہی ہیں تو پھر مہنگائی کےمسئلے پر کرنے چاہیےتھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لیے ہی رونا تو ان مذاکرات سے عوام کو کیا ملنے والا ہے؟ کیا 4،5 سال کے لیے مہنگائی کی شرح ایک فیصد تک نہیں رکھنی چاہیے، اسٹیٹ بینک نے کہا شرح سود اس لیے اوپر نیچے کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کنٹرول کریں، مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے، مہنگائی کم یا زیادہ کرنا ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے، مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں کہ جون میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں جائے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    نارروال : سابق لیگی رہنما دانیال عزیز الزام عائد کیا ہے کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، ناجائز اختیار استعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، قانوناً صرف الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کرنیوالوں سے شناختی کارڈ مانگا جا سکتا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دیگرسرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، ناجائز اختیاراستعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سابق لیگی رہنما نے کہا کہ ضلع نارووال میں محکمہ تعلیم کےاساتذہ اورملازمین کی تعداد 20 ہزار ہے، 20 ہزار ملازمین کےپوسٹل بیلٹ کے ذریعےبڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو روکنے کیلئےالیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو درخواست دے رہےہیں،دانیال عزی

  • بےبنیاد الزامات پر احسن اقبال کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، دانیال عزیز

    بےبنیاد الزامات پر احسن اقبال کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، دانیال عزیز

    ربنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بےبنیاد الزامات لگانے پر احسن اقبال کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے۔ احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کردارکشی کیسے کرسکتا ہوں میرا تو اکاؤنٹ ہی اِن ایکٹو ہے۔ مختلف جماعتوں نے مجھ سے شمولیت کیلئے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اڈے نہیں چلاتا لیکن ایل پی جی کا کاروبار کون کرتا ہے سب جانتے ہیں۔ نواز شریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنے حلقے میں جلسہ کیا تھا۔

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نارووال کے ن لیگی ٹکٹ ہولڈروں میں سے کوئی ایک بھی جلسے میں شریک نہیں ہوا۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ بیٹے کو ٹکٹ دلاکر لوٹوں کا داخلہ بند کرنا ہے۔ آج کے جلسے میں احسن اقبال کے اردگرد تینوں ٹکٹ ہولڈر لوٹے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کیے لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے۔ قیادت کو میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے مجبور کیا۔

  • احسن اقبال کی ضد تھی ہر حال میں بیٹے کو منتخب کرانا ہے، دانیال عزیز

    احسن اقبال کی ضد تھی ہر حال میں بیٹے کو منتخب کرانا ہے، دانیال عزیز

    رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی ضد تھی کہ ہر حال میں اپنے بیٹے کو منتخب کرانا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا ایم این اے اور ایم پی اے دونوں کے لیے الیکشن لڑوں گا، دونوں نشستوں میں سے ایک رکھوں گا ایک چھوڑ دوں گا۔

    انھوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی کوشش تھی کہ ایم پی اے کی نشست بیٹے کو دیں۔ پارٹی نے کہا آپ ایک نشست سے الیکشن لڑیں ایک چھوڑ دیں۔ احسن اقبال نے دھمکی دی کہ پھر میں پارٹی چھوڑ دیتا ہوں۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال کو پتہ تھا کہ ٹکٹ نہ بھی ملی پھر بھی میں الیکشن لڑوں گا۔ الیکشن لڑنا کوئی مذاق ہے، خاندان کیلئے احسن اقبال نے پارٹی کو مجبورکردیا۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ انھوں نے اپنے کزن کیلئے ایم پی اے کے ٹکٹ لیے، کیا پارٹی احسن اقبال کی جاگیر ہے۔ جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کیساتھ میرے جیسا سلوک ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایسا کلچر شروع ہوجائے گا تو پھرکون مسائل سے متعلق آواز اٹھائے گا۔ الیکشن میں مہنگائی سرفہرست مسئلہ ہے جس کی بنیاد پرعوام ووٹ دیں گے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ جو بچے چلنے کے قابل نہیں ان کو سیاست میں لاکر پارٹی کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہماری سیاست میں پڑھا لکھا اپنی قابلیت پر اوپرآتا ہے اسے برداشت نہیں کیا جاتا۔

  • پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز کا اہم اعلان

    پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز کا اہم اعلان

    پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 75 سے چوہدری انوارالحق کو ٹکٹ ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 75 سے چوہدری انوارالحق کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ دانیال عزیز کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں ملا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عوام کے قریب سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی سے متعلق جو گفتگو کی تھی درست تھی۔ مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہےگی۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ الیکشن ضرورلڑوں گا، مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ مہنگائی کیخلاف میری لڑائی جاری رہےگی۔

    انھوں نے کہا کہ این اے 75 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔ این اے 75 سے ن لیگ نے انوارالحق کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق گفتگو کرنے پر ن لیگ نے ٹکٹ سے محروم کیا۔ احسن اقبال کا نام لینے پر شوکاز جاری کیا گیا تھا جس کا تفصیل سے جواب دیا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے میری اہلیہ کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کیلئے میری اہلیہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

    واضح رہے کہ دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کی تھی اور انھیں مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ دانیال نے معاشی تباہی اور مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت کو ٹھہرایا تھا۔

  • رانا ثنااللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو  ٹکٹ کا جھگڑا قرار دے دیا

    رانا ثنااللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کی احسن اقبال پر تنقید کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے احسن اقبال اور دانیال عزیز کے معاملے پر کہا کہ دانیال عزیزہمارے بھائی ہیں ایک صوبائی حلقے کی ٹکٹ پرناراضگی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نارووال سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ دانیال عزیز کی خواہش ہے کہ اس نشست سے ان کے بیٹے اویس قاسم میدان میں اتریں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ مسئلے کو نارروال سے اٹھا کر پورے ملک پر مسلط کریں تویہ مناسب نہیں، دونوں کےبیٹوں پرپارٹی میرٹ پرفیصلہ کرے گی۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا احسن اقبال نےمہنگائی کی یامریم اورنگزیب کی وجہ سےمیڈیاپرمشکل تھی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کا معاملہ تھا تودانیال عزیز16ماہ کےدوران بات کرتے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوجوان یاعمردرازی پرٹکٹ کافیصلہ نہیں ہوتا، ٹکٹ کافیصلہ اس بات پرہوتاہےکہ پارٹی کوکون سیٹ نکال کردےگا، یہ فیصلےعمرکی بنیادپرنہیں ہوتےعمرکی حد کم ازکم25 سال ہونی چاہئے، جب تک ہاتھ پاؤں سلامت ہیں الیکشن لڑاجاسکتا ہے۔

  • لیگی رہنما نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دارقرار دے دیا

    لیگی رہنما نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دارقرار دے دیا

    اسلام آباد : لیگی رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کوبرطرف کر دیا جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ا دانیال عزیز نے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے بیان سے تاثر دیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کوآئینی تحفظ حاصل نہیں، مقامی حکومتوں کو آرٹیکل 140 اے کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

    دانیال عزیز نے بتایا کہ جب اٹھارویں ترمیم تیارکی جارہی تھی تو کیا اس وقت خیال نہیں آیاتھا، 18 ویں ترمیم میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا ذمہ دار بنایا تھا، ایساتاثردیاجارہاہےجیسےبلدیاتی حکومتوں کوآئینی تحفظ حاصل ہی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں کنٹرول کرنانیشنل پرائس کمیٹی کی ذمہ داری تھی، احسن اقبال نیشنل پرائس کمیٹی کےچیئرمین تھے، احسن اقبال کی ذمہ داری لگائی گئی تھی انہوں نے پوری نہیں کی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ داراحسن اقبال تھےکیونکہ کمیٹی کےچیئرمین تھے، پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہفتہ وار میٹنگ ہوتی تھی پریس ریلیزہی پڑھ لیں، ناقص کمیٹی تھی تواحسن اقبال بتائیں انہوں نےکیاکرداراداکیا، سب کہتےہیں مہنگائی کی وجہ سےن لیگ کوبہت نقصان پہنچاہے۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ حسن اقبال کی نااہلی کےسبب ہماری حکومت عوامی سطح پرناکام ہوگئی تھی، وہ بلدیاتی حکومتوں سے متعلق خودکوعقل کُل سمجھتے ہیں۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں پرتقریرجھاڑنے سےپہلےجواب دیں، ن لیگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کو برطرف کر دیاجاتا لیکن پارٹی ان کی نااہلی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام اس کا نوٹس لیں گے۔

  • فیول سے مہنگے پلانٹس کے استعمال کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے: دانیال عزیز

    فیول سے مہنگے پلانٹس کے استعمال کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے: دانیال عزیز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ فیول سے مہنگے پلانٹس استعمال کیے جاتے ہیں، اس معاملے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں کم لوڈ کے باوجود مہنگی بجلی بنانے کی ضرورت کیوں پڑ گئی، پلانٹس سے متعلق انکوائری آرڈر کی گئی ہے، آئی پی پیز پہلے نہیں بتا رہے تھے، بعد میں 7 سے 8 کمپنیوں کے نام بتائے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں میں میاں منشا کے نشاط کی 2 کمپنیاں لبرٹی پاور اور ایٹلس پاور شامل ہیں، آئی پی پیز نے حبکو نارووال سمیت سات آٹھ کمپنیوں کے نام بتائے، ان کے مالکان کے نام بھی سامنے آ جائیں گے۔

    تازہ ترین:  مریم نواز کی آج رہائی کا امکان

    انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی گلی کوچوں سے نہیں پالیسی کے تحت اسلام آباد سے ہوتی ہے، عوام کو ٹیکا لگانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے، بجلی کے بلز بنانے کے لہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، آئی ایم ایف یہ تو نہیں کہتی کہ بجلی کے لیے مہنگے پلانٹ چلائیں۔

    دانیال عزیز نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مچلکہ سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے فیصل کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے ضمانتی مچلکے پیش کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ہائی کورٹ کے احکامات سمیت مچلکوں کی جانچ پڑتال کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جس پر آج مریم نواز کی رہائی کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز کو گزشتہ برس جون میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کے جرم میں عدالت کے برخاست ہونے تک سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ سال کے لیے نا اہل ہو چکے ہیں۔

  • ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے قبضہ سے زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی

    ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے قبضہ سے زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی

    سرگودھا : تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن میں نون لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی قبضہ شدہ زرعی اراضی واگزارکرا لی گئی, دانیال عزیز کے خاندان نے سلانوالی میں تین سو ایکڑ سے زائد پر قبضہ کر رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلوں اور دوسروں پر الزمات لگانے والے مسلم لیگ رہنما دانیال عزیز بھی قبضہ مافیا نکلے، سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین سو کنال زرعی زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

    حکومت پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کنال اراضی واگزار کرالی، دانیال عزیز کے خٓندان نے انیس سو ساٹھ سے تین سو ایکٹر کے قریب زرعی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔

    لیز کینسل ہونے کے باوجود دانیال عزیز نے حکومتی اثر رسوخ استعمال کیا اور زمین حکومت کو واپس نہیں کی، موجودہ حکومت نے کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا۔

    اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اورانتظامیہ کی مدد سے کی گئی تعمیرات گرادیں اوراراضی سرکاری قبضہ میں لے لی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کی طرف سے قبضہ کردہ زمین کی مالیت اربوں روپے ہے۔

  • دانیال عزیزکا ٹکٹ انکی اہلیہ کو مل گیا، والد ناراض، آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان

    دانیال عزیزکا ٹکٹ انکی اہلیہ کو مل گیا، والد ناراض، آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان

    لاہور : شوہر کی عدالت سے نااہلی کے بعد دانیال عزیز کی اہلیہ ن لیگ کے ٹکٹ پر میدان میں آگئیں، بہو کو انتخابی ٹکٹ ملا تو دانیال عزیز کے والد نے پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے دانیال عزیز کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے ان کی اہلیہ مہناز اکبر کو ٹکٹ جاری کردیا، این اے77ون ظفروال، شکرگڑھ سے دانیال عزیز کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

    این اے77سےدانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے ن لیگ کا ٹکٹ جمع کرادیا، جس پر سسر اور بہو کا جھگڑا شروع ہوگیا، دانیال نے اپنی نااہلی کے بعد ن لیگ کا ٹکٹ بیگم کو تھمایا تو ابا ناراض ہوگئے۔

    موجودہ صورتحال کے بعد دانیال عزیز کو گھر میں ہی بڑی بغاوت کاسامنا کرنا پڑ گیا، ان کے والد انورعزیز پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے مقابلے پر آگئے۔

    انہوں نے بہو کو ٹکٹ دینے پر احتجاجاً پی پی48شکر گڑھ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کیا ریوڑی ہے جو بانٹتے رہو؟

    مزید پڑھیں: میری جگہ میرے والد  الیکشن لڑیں گے، دانیال عزیز

    پی پی 48 پر دانیال عزیز کے والد انورعزیز لیگی امیدوار رانا منان کے مدمقابل ہیں، یاد رہے کہ دانیال عزیز نے پہلے کہا تھا کہ ان کی جگہ والد الیکشن لڑیں گے لیکن ٹکٹ بیگم مہناز اکبر کو مل گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔