Tag: دانیال عزیز

  • عمران خان اشتہاری ہیں اورخود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، دانیال عزیز

    عمران خان اشتہاری ہیں اورخود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں جن کو پیش ہونے کے لیے بنی گالہ میں اشتہارات لگائے گئے۔

    دانیال عزیزحسین نواز کی جے آئی آٹی کے سامنے پیشی کے موقع پراظہار یکجہتی کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق اپنا دفاع یقینی بنائیں گے اورآج سب دیکھ لیا کہ کون آئین اور قانون کا احتارم کرتا ہے اور کون نہیں۔

     یہ پڑھیں : حسین نواز نے جی آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گذرگیا ہے لیکن عمران خان طلبی کے اشتہارات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے وہ تاحال اشتہاری ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ عدالت طلبی کے اشتہارات بنی گالہ میں لگانے کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے کیا عمران خان کیا سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاترہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید

    دانیال عزیز نے کہا کہ 35 پنکچرکے جھوٹ پر44 مرتبہ انہیں پیشی کا نوٹس جاری ہوا اوریہ انوکھا لاڈلہ کون سا دودھ کا دھلا ہے ؟ انہوں اپیل کی کہ اب اگر 30 تاریخ کوعمران خان پیش نہ ہوئے توسخت نوٹس لیا جائے۔

  • عمران خان صاد ق اورامین نہیں رہے‘دانیال عزیز

    عمران خان صاد ق اورامین نہیں رہے‘دانیال عزیز

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےرہنما دانیال عزیز نے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی نااہلی کےلیےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کےلیے درخواست دائر کی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے پاناما کیس پرعدالتی فیصلےکےحوالے سے قوم سے جھوٹ بولا۔

    انہوں نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔


    پاکستان کے فلاحی ریاست بننے کی راہ میں نواز شریف رکاوٹ ہیں، عمران، نوشہرہ جلسہ


    دانیال عزیز نے درخواست میں پیمرا اور پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان کو فریق بنایاہےجبکہ اس کے ساتھ عمران خان کے انٹرویوز اور پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کےبعد تاثرات بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے نوازشریف کوجھوٹا قرار دیا ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے تھے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے بارے جھوٹا ہونے جیسے ریمارکس نہیں دیے مگر بعض رہنما عدالتی فیصلے کی غلط تشریخ کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن پر دوہرے معیار کا الزام

    دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن پر دوہرے معیار کا الزام

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے ساتھ عدلیہ کو بھی نشانے پر لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما سے متعلق جماعت اسلامی کی ساڑھے 4 سو افراد کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی لیکن نواز شریف کے خلاف وہی درخواست منظور کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے ساتھ عدلیہ کے خلاف بھی بولنا شروع کردیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق جماعت اسلامی کی ساڑھے 4 سو افراد کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی لیکن نواز شریف کے خلاف وہی درخواست منظور کی گئی۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن پر انصاف کے دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف مقدمات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

    دانیال عزیز نے حسب معمول پاکستان تحریک انصاف کو تختہ مشق بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ گالی دو اور فیصلہ لو ان لوگوں کا وطیرہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کی ہے۔ کبھی یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی الیکشن کمیشن کے۔ ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا۔ ہمارے پاس جہانگیر ترین اور عمران خان کے خلاف پختہ ثبوت ہیں۔

  • عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں، آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے،اس کے ثبوت موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس ن لیگ نے فائل نہیں کرایا، گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے، الیکشن کمیشن میں یہ رپورٹ پی ٹی آئی نے خود جمع کرائی تھی۔

    عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے پیسے منگوائے تھے، عمران خان فنڈنگ سے متعلق وضاحت پیش کیوں نہیں کرتے؟ دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی نواز لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردیا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں فعال الیکشن کمیشن چاہئے، عارف علوی کہتے پھرتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں، عارف علوی اب الیکشن کمیشن کے سامنے تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

    فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ پکڑے گئے ہیں آکر جواب دیں، اب آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے۔

  • عمران خان وزیراعظم نہ بننے کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں، دانیال عزیز

    عمران خان وزیراعظم نہ بننے کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں، دانیال عزیز

    اسلام آباد: مسلم لیگ (نواز) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو وہ جگہ نہیں ملی جس کے لیے وہ تڑپ رہے ہیں اور اس کی سزا پورے ملک کو دے رہے ہیں۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جس عہدے کے حصول کے لیے بے چین ہیں وہ انہیں نہیں ملا تو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ بنی گالہ پراپرٹی ڈیل میں عمران خان کا نام ہے جمائما کا نہیں اور جمائما کے پیسوں کا منی ٹریل آپ دے سکتے ہیں اب آپ بھاگیں نہیں، دلیر بنیں اور جواب دیں۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے لکھ کر دیا تھا کہ کمیشن بنایا جائے لیکن عمران خان نے یہ اقدام مسترد کر دیا تھا اس کے باوجود وزیراعظم کے وکلاء ان کا اور ان کے اہل خانہ کا موقف عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ڈھائی سال بعد احتساب کمیشن بنا لیکن اب تک کمیشن کا ڈی جی نہیں لگایا جا سکا جس سے تحریک انصاف کی سنجیدگی کا بھرپور اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 13 تاریخ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پتا لگے گا کہ کونسی جماعت حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہی ہے اور کون سی جماعت الزامات کا جواب دینے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہے۔

    دانیال عزیز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی تنقید سے فوج کے علاوہ کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں رہا ہے اور ان کی دھرنوں اور الزام تراشیوں سے بھری سیاست نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

  • لیگی رہنما دانیال عزیزکا گن کلب کے منیجرپربہیمانہ تشدد

    لیگی رہنما دانیال عزیزکا گن کلب کے منیجرپربہیمانہ تشدد

    اسلام آباد : گن کلب کے منیجر پر ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا مبینہ تشد سامنے آیا ہے، اسلام آباد کے گن کلب کے منیجر یاسر جاوید نے بتایا کہ دانیال عزیز کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر لاتوں اور گھونسوں سے مارا گیا۔ تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازلیگ کے رہنما دانیال عزیز جو مذکورہ گن کلب کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں نے کلب کے منیجر کو تشدد کا نشانہ بنایا، منیجر یاسر جاوید نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میں نے ان کے غلط احکامات کو ماننے سے انکار کیا تھا جس پر طیش میں آکر انہوں نے مجھے پہلے تو غلیظ گالیاں دیں اس کے بعد جب میں جانے لگا تو دروازے پر آکر مجھے لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کردیا۔

    اس کے بعد وہاں موجود دیگر سیکریٹریز نے بھی مجھ پر تشدد کیا، جس کی وجہ سے میرے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اورسر کے متاثرہ حصے پر سوجن آگئی ہے۔

    یاسر بتایا کہ دانیال عزیز نے مجھے کہا کہ ہم آپ کا تبادلہ کر رہے ہیں لہٰذا آپ اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں جس پر میں نے کہا کہ یہ فیصلہ منیجنگ بورڈ کرے گا آپ اکیلے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے، اس لیے میں آپ کا یہ حکم نہیں مان سکتا ، جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق منیجر یاسر جاوید نے بتایا کہ دانیال عزیز نے مجھے دھمکیاں دیں کہ تم جانتے نہیں کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرسکتا ہوں۔

    یاسر جاوید نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست میں مدعی نے اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے یاسر جاوید کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دانیال عزیز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گن کلب کے دیگر افسران و اہلکاروں سے بھی بیان لیا جائے گا کہ آیا یاسر پر تشددد کیا بھی گیا ہے یا نہیں، جس کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    نمائندہ اے آرائی نیوز نے بتایا کہ جب اس سلسلے میں دانیال عزیز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل فون آف تھا۔

  • ادارے اپنا کام کررہے ہیں ان کی تضحیک مناسب نہیں،مسلم لیگی رہنما

    ادارے اپنا کام کررہے ہیں ان کی تضحیک مناسب نہیں،مسلم لیگی رہنما

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمد زبیر اور دانیال عزیز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اداروں کی تضحیک مناسب نہیں، ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کو سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی تقریر کے چند ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے جو کہ اے آر وائی نیوز کے تھے، ویڈیو میں آئی سی آئی جے کے پاناما لیکس کے حوالے سے دستاویزات بھی اسکرین پر دکھائی گئیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے، اداروں کی تضحیک نامناسب عمل ہے، الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے۔

    محمد زبیرنے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی، عمران خان بتائیں کہ ایف بی آر اور سپریم کورٹ نے کیا کرنا تھا جو ان اداروں نے نہیں کیا۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے تحریک انصاف کے کارکنان کو تاکید کی کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائیٹ دیکھیں اورخود فیصلہ کریں کہ کیا وزیر اعظم پاکستان کا نام پاناما لیکس میں شامل ہے؟

    انہوں نے وضاحت کی کہ آئی سی آئی جے کو وزیراعظم کے نام کے حوالے سے خط لکھا گیا تو انہوں نے اپنی غلطی درست کی اور تسلیم کیا کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔

    پریس کانفرنس میں موجود شرکاء کو آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے متعلق اور دیگر ثبوت کی فوٹو کاپی بھی فراہم کی گئیں۔

  • دانیال عزیزکی خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف چارج شیٹ

    دانیال عزیزکی خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف چارج شیٹ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ کنونشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا، دانیال عزیز کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو تاحال اختیارات نہیں دیئے گئے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو تاحال اختیارات نہیں دیئےگئے، انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہی بلدیاتی اختیارات سے متعلق آگاہی مہم چلائیں گے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان گھبرائیں نہیں، بتائیں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا، مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف چوبیس میں سے نو اضلاع میں کامیاب ہوئی۔

    دانیال عزیزکاکہناتھا کرپشن سے متعلق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھی ناراض ہیں، دانیال عزیز نےاستفسارکیاکہ بتایاجائے خیبربینک کو کیوں ڈبویا جارہا ہے۔

  • دباؤکے تحت وزیراعظم کا استعفیٰ کوئی نہیں لے سکتا، محمد زبیر، دانیال عزیز

    دباؤکے تحت وزیراعظم کا استعفیٰ کوئی نہیں لے سکتا، محمد زبیر، دانیال عزیز

    اسلام آباد: مسلم لیگی رہنماؤں محمد زبیر اور دانیال عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے باز رہے، دباؤ کے تحت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفی کوئی نہیں لے سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پانامہ پیپرز پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، اپوزیشن کی جانب سے کئے گئے مطالبات ایک حد تک قابل قبول ضرور ہیں مگر ان کی ایماء پر قانون کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    اس موقع پر وزیر نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام موجود نہیں ہے مگر پھر بھی انہوں نے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے کئے ہوئے مطالبات تسلیم کئے مگر اپوزیشن اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے،  اپوزیشن کے عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں کہ وہ احتساب نہیں بلکہ دباؤ کے ذریعے وزیراعظم کا استعفی چاہتے ہیں۔

    یہ ممکن نہیں ہے کہ سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی خواہش پر قانون تبدیل کر دیا جائے، اپوزیشن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آف شور کمپنیز کے حوالے سے تحقیقات کس سے کروائی جائیں، اپوزیشن دباؤ کے تحت وزیر اعظم کا استعفی ٰچاہتی ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکتا ، اگر ہم پر انگلیاں اٹھیں گی تو ہم بھی ویسا ہی جواب دینگے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تنقید کرنے والے افراد تحقیقاتی کمیشن کے مطالبے سے اس وجہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں کہ پانامہ پپیرزمیں ان کے براہ راست نام موجود ہیں، چوہدری برادران کے صاحبزادے مونس الہی ٰ سمیت اور بھی لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، مگر میاں محمد نواز شریف صاحب کا نام موجود نہیں اس کے باوجود انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔

    انہوں نے مزیر کہا کہ اب عوام کے سامنے سب کچھ آرہا ہے، جہازوں میں گھومنے والے افراد تحقیقات سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں، اگر شفاف تحقیقات ہونگی تو پرائیوٹ جہازوں کے مالکان اور اُن میں گھومنے والے افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  پاناما پیپرز: آرمی چیف کا وزیراعظم پر معاملہ جلد حل کرنے پرزور

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ  پانامہ پیپرز میں غلط بیانی کے حوالے سے حکومت پاکستان جلدآئی سی آئی جے کو لیگل نوٹس جاری کرے گی ۔

  • عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    کراچی: تحریک انصاف نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل پارٹی کے دیگر رہنماؤں فیصل واڈا اور خرم شیر زمان کے ساتھ ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرانے کراچی کے درخشاں تھانے پہنچے جہاں انہوں نے دانیال عزیز کی جانب سے مبینہ دھمکیوں پر ان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

    عمران اسماعیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دانیال عزیز نے مجھے ٹی وی شو میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب تمہارا وقت ختم ہوچکا ہے اور میں تمہاری زبان کاٹ دوں گا جس پر مجھے ان سے خطرہ لاحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے دیتیں لہٰذا مقدمے کی درخواست دینے سے کچھ نہیں ہوا تو پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔