Tag: دانیال عزیز

  • عمران خان کوعلم ہی نہیں خیبرپختونخوا میں کیا ہورہا ہے، دانیال عزیز

    عمران خان کوعلم ہی نہیں خیبرپختونخوا میں کیا ہورہا ہے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگی رہنما دانیال عزیزنے پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی کہتےہیں عمران خان کوعلم ہی نہیں خیبرپختونخوا میں کیا ہورہا ہے ۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے الزام عائد کیا کہ دوسروں پر الزام لگانے والےعمران خان اپنی حکومت کی کرپشن چھپا رہے ہیں۔

    سلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر نوٹس بھجوا دیا ہے جس پر وہ 14دن میں جواب دیں یا پھر معافی مانگیں ۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران اداروں کا تقدس پامال کیا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی منصوبوں کے فنڈ سے سٹا کھیلاہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کے پی کے حکومت کیخلاف ریفرنس بھی بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔

  • عمران خان نے جمہوریت کے نام پر پارلیمنٹ پر وار کیا، دانیال عزیز

    عمران خان نے جمہوریت کے نام پر پارلیمنٹ پر وار کیا، دانیال عزیز

    لاہور: ن لیگی رہنما دانیال عزیز نےکہا ہے کہ سیلفی گروپ توعمران خان خود ہیں،پی ٹی آئی کے رہنما آرمی چیف کوگاڑی دینے کے جھوٹے بیان پرمعافی مانگیں۔

    پاکستان مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں پی ٹی آئی نے جمہوریت کے نام پر پارلیمنٹ پر وار کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے ہار تسلیم نہیں ہورہی ہے۔

    لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق سپہ سالار پر جو الزام لگایا ہے اس پر انہیں معافی مانگنی چاہیئے۔

  • عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں،دانیال عزیز

    عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں،دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواز لیگ کے رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جواب دے ڈالا۔

    عمران خان الیکشن کمیشن پر برسے تو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی جوابی پریس کانفرنس کرڈالی۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو آڑےہاتھوں لیا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ عمران خان کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں۔

    عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہ آئی تو الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے مانگ لئے۔ ان ارکان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔

    تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے۔ خان صاحب شرم اور استعفوں کا رجسٹر اب الماری میں رکھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان جمہوریت کی مخالفت نہ کریں۔ اسلام آباد بند کرنے یا اسمبلی کو نشانہ بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے دھرنے پر ن لیگی رہنما طارق فضل کا کہنا تھا کہ کنٹینر کے اوپر تو ثبوت واضح تھے مگر جوڈیشل کمیشن کے سامنے نہ وہ نام پیش کئے گئے اورنہ ہی ان شخصیات کا ذکر کیا گیا۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے بجلی کے فنڈز سےاسٹاک مارکیٹ میں سٹہ کیوں کھیلا؟