Tag: دانیہ انور

  • بھارتی فنکاروں کو ان فالوں اور بلاک کردیا جائے، اداکارہ دانیہ انور

    بھارتی فنکاروں کو ان فالوں اور بلاک کردیا جائے، اداکارہ دانیہ انور

    پاکستانی اداکارہ دانیہ انور پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملوں کے بعد کہا ہے کہ تمام بھارتی فنکاروں اور ان فالوں اور بلاک کردیا جائے۔

    دو دن قبل آدھی رات کے بعد پاکستان میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس میں کئی شہری شہید ہوئے تھے، آپریشن سندور کے نام سے ہونے والے حملوں کے بعد کئی بھارتی فنکاروں نے اس کی سپورٹ میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

    دانیہ انور نے آپریشن سندور اور بنا ثبوت کے حملوں کو سپورٹ کرنے والے بھارتی اداکاروں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستانیوں کو مخاطر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دینا چاہیے۔

    دانیہ انور نے مزید کہا کہ آرٹ کے نام پر تمام بھارتی اداکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جبکہ یہ تمام لوگ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ حملوں اور آپریشن سندود کی حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں۔

    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

    ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات آئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے گرادیے تھے۔

  • دانیہ انور کے سسر کونسے مشہور اداکار ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    دانیہ انور کے سسر کونسے مشہور اداکار ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کے ساتھ قریبی رشتہ ہے۔

    دانیہ انور انڈسٹری کی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، کچھ سالوں سے مسلسل کام کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دی ہے اور اب تک کئی ہٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں جب کہ اداکارہ ابھی تماشا سیزن 3 میں بھی نظر آئیں۔

    اداکارہ دانیہ انور نے حال ہی میں اداکار عمران اشرف کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پرائیوٹ زندگی سے متعلق اہم بات بتائی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یک طرفہ محبت بیکار ہے میں نے اپنی زندگی میں دو بار محبت کا تجربہ کیا، عمران اشرف نے پھر بتایا کہ کس طرح ان کے دوسرے شوہر فرحان نے انہیں دوبارہ محبت پر یقین دلایا۔

    شو کے دوران عمران اشرف نے کہا کہ دانیہ بہت پرائیویٹ شخص ہیں اور وہ اپنے خاندان کے بارے میں زیادہ شیئر نہیں کرتی ہیں لیکن ان کے شوہر دراصل ایک مشہور شخصیت ندیم بیگ کے بیٹے ہیں۔

    دانیہ انور کے شوہر فرحان بیگ لیجنڈ فلم اسٹار ندیم بیگ کے بیٹے ہیں، شو میں انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نےکہا کہ میرے شوہر نے محبت پر میرا اعتماد بحال کیا اور مجھے محبت پر یقین دلایا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ دانیہ انور نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے  5 سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی، یہ شادی محبت کی تھی جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا۔

  • سابق شوہر منشیات کا عادی اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اداکارہ دانیہ انور

    سابق شوہر منشیات کا عادی اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اداکارہ دانیہ انور

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا شوہر تشدد کرتا تھا اور منشیات کا عادی تھا۔

    دانیہ انور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی، انھوں نے کہا کہ کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا، مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔

    ادکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شادی سے پہلے سابق شوہر منشات کے عادی نہیں تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ انھیں منشیات کی لت لگ گئی، وہ مجھے جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بناتے تھے۔

    دانیہ انور کا کہنا تھا کہ جب فیملی کو علم ہوا میں طلاق لے رہی ہوں تو انھوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ میں نے اپنے سکون کے لیے طلاق لی اور مجھے اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ منشیات صرف ایک بہانہ ہے، نشے میں بھی انسان کے اندر سے وہی نکلتا ہے جو وہ حقیقت میں ہوتا ہے۔

    ماضی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے لیے اور بچوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا تھا، پھر گھر اور بچوں کی مکمل ذمے داری بھی مجھ پر آ گئی تھی کیونکہ پہلا شوہر کماتا بھی نہیں تھا اور جب اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی وہ مار پیٹ شروع کر دیتا تھا۔

    خیال رہے کہ دانیہ انور پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں، انھوں نے 2016 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

  • پیدائشی ’ڈرامے باز‘ ہوں، دانیہ انور

    پیدائشی ’ڈرامے باز‘ ہوں، دانیہ انور

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے خود کو پیدائشی ’ڈرامے باز‘ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ دانیہ انور نے شرکت کی اور شوبز کیریئر کے آغاز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ نے پروڈکشن سے کیریئر کا آغاز کیا وہاں کیا کرتی تھیں؟

    دانیہ انور نے بتایا کہ اعجاز اسلم کے ساتھ بطور پروڈکشن منیجر فرائض انجام دیے، کچھ لوگ تھیٹر کرکے اداکاری کرتے ہیں کچھ لوگ پروڈکشن سے اداکاری کے میدان میں آتے ہیں۔ میں پروڈکشن منیجر کے بعد اداکارہ بن گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ThereelDaniaEnwer (@dania_enwer)

    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس نہیں تھا بلکہ پروڈکشن آفس تھا۔

    میزبان نے پوچھا کہ کہیں سے ٹریننگ لی تھی یا حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں؟ دانیہ انور نے کہا کہ ’میں پیدائشی ڈرامے باز ہوں۔‘

    واضح رہے کہ دانیہ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’بے بی‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

    عداوت کے مرکزی کرداروں میں سید جبران، فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، سعد قریشی شامل ہیں، دیگر کاسٹ میں نوید رضا، راحت غنی، سچل افضل ودیگر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ThereelDaniaEnwer (@dania_enwer)

    عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

  • دانیہ انور نے معنی خیز ویڈیو شیئر کردی

    دانیہ انور نے معنی خیز ویڈیو شیئر کردی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور کی نے معنی خیز ویڈیو شیئر کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس میں ’بانو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ دانیہ انور نے انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے ترتیب کتابوں کا رجحان۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

    اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کامیڈین امریکی فلم میکر و ہیلتھ وکیل کیلسی دارگ کا حوالہ دیا۔ دانیہ نے ہیش ٹیگس، ’بُکس‘ دسمبر، کتاب شیرلوک، شیرلوک ہولمز، ریڈر کا بھی استعمال کیا۔

    ویڈیو میں دانیہ انور مشہور کتاب کے پیج نمبر 13 نمبر پڑھنے کا کہہ رہی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل بھی معنی خیز پیغام مزاحیہ انداز میں شیئر کیا تھا جسے ان مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    اداکارہ ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں بتا رہی تھیں کہ ’کس طرح زندگی بے چینی اور تناؤ کے بغیر گزاری جاسکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں دانیہ انور نے اشنا شاہ (عائشہ) کی بڑی بہن ’بانو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی تھی۔