Tag: دانیہ شاہ

  • دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا گیا

    دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا گیا

    کراچی: عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا اور کہا اگرملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیووائرل کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت20لاکھ کےعوض منظورکی جاتی ہے، ویڈیووائرل کرنےکےالزام کی مزیدتحقیقات کی ضرورت ہے۔

    عدالتی حکم میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل کےمطابق ملزمہ نےایک انٹرویومیں ویڈیوبنانےکااعتراف کیا، ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہترفیصلہ کرسکتی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، ایف آئی اے نے نہ موبائل برآمدکیانہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی، اس بات کو بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ ملزمہ کی عمر18سال سےکم ہے۔

    حکمنامے کے مطابق عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا۔

    عدالت نے ملزمہ کوبراہ راست یاکسی بھی طریقےسےگواہوں سےرابطہ کرنےسےروکتے ہوئے کہا کہ اگرملزمہ نےضمانت کاغلط فائدہ اٹھایاتوضمانت منسوخ کردی جائیگی۔

    حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ پرالزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

  • نازیبا ویڈیوز کیس : دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم

    نازیبا ویڈیوز کیس : دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوزوائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوزوائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے دانیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور دانیہ کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا ہے۔

    خیال رہے دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اور کہا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر ان سے تفتیش کر سکتی ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ انھوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔

  • عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ،  ریمانڈ نہ ہوسکا

    عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ، ریمانڈ نہ ہوسکا

    کراچی : عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے معاملے پر دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ریمانڈ نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اینکرپرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی ذاتی وڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت پہنچایا۔

    ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سےگرفتار کیا گیا ہے، ان کےخلاف شکایت عامرلیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی ، بیٹی کا کہنا تھا کہ دانیہ نے عامرلیاقت کی ذاتی وڈیوزدانیہ شاہ نےلیک کی۔

    عدالتی عملے نےبتایاکہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جاچکےہیں، جس کے باعث دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہ ہوسکا۔

    جس کے بعد ایف آئی اےکے تفتیشی افسر دانیہ شاہ کو واپس لے گئے، دانیہ شاہ کوریمانڈ کیلئےکل پیش کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا تھا ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کی تھیں۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھےانہوں نے اس سے متعلق ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔