Tag: دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

  • دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔