Tag: دبئی اور شارجہ

  • دبئی اور شارجہ میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری

    دبئی اور شارجہ میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری

    دبئی اور شارجہ میں رہنے والوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ 2 مئی سے دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دبئی اور شارجہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لئے اتھارٹی کا نیا اقدام ہے۔

    نیا روٹ ای 308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبیل بس سٹیشن سے منسلک کرے گا، جس کا یکطرفہ کرایہ 12 درھم ہوگا۔

    روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شاکری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی انٹر سٹی بس سروس کا آغاز میٹرو، ٹرام اور بحری ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مربوط کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ 2 مئی سے بس سروس کو ری روٹ کرنے سے مسافروں کو زیادہ موثر اور آرام دہ سفر میسر ہوگا۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈریشن کے قانون 2024 کی شق 14 پر 29 مارچ سے عمل درآمد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    قانون کے مطابق تین زمروں کو لائسنس سے استثنیٰ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے۔

    قانون کے مطابق وہ غیرملکی جن کے لائسنس امارات میں رجسٹرڈ ہوں انہیں قانون کی رو سے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    وہ افراد جن کے لائسنس عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہوں ان لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کا این او سی ہونا شرط ہے۔

    اس کے علاوہ وہ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز امارات میں قیام کے دوران یا ٹرانزٹ کی صورت میں اپنے لائسنس پر ڈرائیونگ کرسکتے ہیں انہیں امارات کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد پر پرُتپاک استقبال

    اماراتی ٹریفک قوانین میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 17 برس ہونا اور میڈیکل فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

  • دبئی: دنیا کی بلند ترین زیر تعمیر عمارت کی بنیاد مکمل، پہلی تصویر جاری

    دبئی: دنیا کی بلند ترین زیر تعمیر عمارت کی بنیاد مکمل، پہلی تصویر جاری

    دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج دبئی سے زیادہ اونچی زیر تعمیر عمارت کی  پہلی فضائی تصویر سامنے آگئی، دبئی کے حکمراں نے عمارت کی بنیاد کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

    عمارت مکمل ہونے کے بعد ایسی نظر آئے گی

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی برج خلیفہ یا برج دبئی کے نام سے مشہور عمارت اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے جو کہ 828 میٹر بلند ہے تاہم دبئی میں اس سے بھی زیادہ بلند عمارت بنانے کا منصوبہ جاری ہے۔

    دبئی کریک ٹاور اور ارد گرد تعمیرات کا منصوبہ

    عمارت کی بنیاد مکمل ہوگئی ہے اب اس بنیاد پر اسٹرکچر بنایا جائے گا، یہ عمارت بنانے والی دبئی کی معروف تعمیراتی کمپنی ایمار EMMAR پراپرٹیز نے تصاویر بنائیں جنہیں دبئی میڈیا آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے۔

    قبل ازیں رواں برس مئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کریک ہاربر پر واقع اس عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا تھا۔

    عمارت کی بنیاد مکمل ہونے کے بعد کا فضائی منظر

    خیال رہے کہ اس وقت برج دبئی دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے جو کہ 828 میٹر بلند ہے تاہم یہ زیر تعمیر عمارت دبئی کریک ٹاو برج الخلیفہ یا برج دبئی سے بھی بلند ہے۔

  • پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلاجائے گا ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال عرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی ایس ایل کے ایڈیشن ٹو کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل ٹو نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی۔

    سات مارچ کو انٹرنیشنل اسٹارز کی واپسی پاکستان میں ہوگی۔ جہاں ٹورنامنٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کےدرمیان ہوگا۔

    پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز اپنی مہم جوئی کا آغاز دس فروری سے پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔ کراچی کنگزکےکپتان کمارسنگا کارا اور ٹی ٹوئنٹی کےبادشاہ کرس گیل سب کی توجہ کامرکز ہوں گے۔