Tag: دبئی ایئر شو

  • دبئی ایئر شو 2021 کے دوران 22 ارب درہم سے زائد کے معاہدے

    دبئی ایئر شو 2021 کے دوران 22 ارب درہم سے زائد کے معاہدے

    ابو ظہبی: دبئی ایئر شو 2021 کے دوران وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 23 معاہدے کیے جن کی مالیت 22 ارب درہم سے زائد ہے۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق دبئی ایئر شو 2021 کے چوتھے روز وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 1 ارب 74 کروڑ سے زائد درہم مالیت کے سات سودے کیے ہیں۔

    اس طرح چار روز کے دوران ہونے والے کل معاہدوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جن کی کل قیمت 22 ارب درہم سے زائد ہے۔

    677 ملین درہم کا سب سے بڑا معاہدہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل سسٹمز ٹریڈنگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس طیاروں کو سسٹمز اور آلات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس کا اعلان دبئی انٹرنیشنل ایئر شو 2021 کی سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ سارہ حمد الحجری نے دبئی ایئر شو 2021 کی ملٹری آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اسٹاف پائلٹ اسحاق صالح البلوشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

    دبئی ایئر شو کے 2019 کے ایڈیشن میں ہونے والے سودوں کی کل مالیت 18 ارب درہم تھی جب کہ 2021 کے ایڈیشن کے صرف تیسرے روز ہی سودوں کی مالیت 20 ارب درہم سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزارت اور ایرو اسپیس میں مہارت رکھنے والی دفاعی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے سودوں کے اعلان کے بعد البلوشی نے کہا کہ دبئی ایئر شو کے اس سال کا ایڈیشن پچھلے ایڈیشن سے ممتاز ہے۔

    انہوں نے تمام اسٹریٹجک شراکت داروں اور ان کمپنیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدہ کیا کہ وہ زمینی سطح پر اپنے معاہدوں کے نفاذ میں کامیابی حاصل کریں۔

    انہوں نے ایئر شو میں شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں کو کامیابی حاصل کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے سودے کرنے کی خواہش بھی کی۔

  • دبئی میں ایئر شو کا افتتاح، فضاؤں میں جنگی طیاروں کی گھن گرج

    دبئی میں ایئر شو کا افتتاح، فضاؤں میں جنگی طیاروں کی گھن گرج

    دبئی : عرب کے صحرا میں دبئی ایئر شو کا افتتاح ہوگیا، مختلف ممالک کےایک سو ساٹھ طیارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف17اور مشاق طیارے کرتب دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایئر شو کا افتتاح ہوگیا، متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سولہویں ایئر شو کا افتتاح کیا۔

    ایئر شو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے پائلٹس فضائی کرتب دکھائیں گے، پاکستانی لڑاکا طیاروں میں جے ایف17اور دیگر مشاق طیارے شامل ہیں، پاکستان کی نمائندگی دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے کی۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کا وفد بھی ائیر شو میں شرکت کیلئے روانہ


    اس کے علاوہ پی آئی اے کی جانب سے  انتظامی افسران کا آٹھ رکنی وفد ائر لائن کے سی ای او مشرف رسول کی قیادت میں دبئی ایئر شو میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا ایئرشو


    پاک چین اشتراک سے بننے والے طیارے بھی نمائش کا حصہ ہیں، ائیرشو میں دنیا بھر سے ستر ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پیرس ائیرشو، جے ایف 17تھنڈرطیاروں کی پرواز کا شاندارمظاہرہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔