Tag: دبئی ایئر پورٹ

  • دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں کیلیے اہم خبر

    دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں کیلیے اہم خبر

    یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔

    ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔

    دبئی
    دبئی

    مزید برآں، زائرین میں معلوماتی کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے، جن میں سربراہی اجلاس اور اس کے کلیدی موضوعات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ آگاہی میں اضافہ ہو اور عالمی سطح پر اس ایونٹ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

    سمٹ میں 30 سے زیادہ سربراہان مملکت، 140 حکومتی وفود اور 80 سے زیادہ بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں شریک ہیں۔

    اس دوران 30 سے زائد وزارتی اجلاس اور گول میز مذاکرات میں 400 سے زائد وزرا شرکت کررہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے افتتاحی دن دو اعلیٰ سطحی پینل مباحثے منعقد کیے، جن میں کثیر الجہتی مالیاتی تعاون کو مستحکم کرنے اور خلیجی معیشت کی پائیداری کو بڑھانے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، نواز شریف

    ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، نواز شریف

    دبئی: پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپسی کے لئے دبئی ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوازشریف نے دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال بعد آج پاکستان جا رہا ہوں، خوشی محسوس کر رہا ہوں، بہت اچھا ہوتا 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج 2017 کے مقابلے میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں، پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے چلا گیا ہے، لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید کی کرن ہے، ہاتھ سے نہیں جانے دیا جائے، ہم اس قابل ہیں کہ حالات کو ٹھیک کیاجاسکے، یہ بات درست ہے حالات بگاڑے بھی ہم نے ہی ہیں اور ٹھیک بھی ہم کرینگے۔

    نوازشریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا، پاکستان میں روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، غریب کابچہ بھی اسکول جاتا تھا۔ پاکستان میں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت تھیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا آپ کو آج وہ پہلے والا پاکستان نظر آتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی، ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں شامل ہونا چاہیے تھا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجاز ادارہ ہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان وہی کریگا، میری ترجیح وہی ہے جو الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ سینسز ہوئے ہیں، الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں۔