Tag: دبئی ایکسپو

  • ‘دبئی ایکسپو میں آج سے  پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے’

    ‘دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے’

    اسلام آباد : دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے ، فلم ویک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سےدبئی ایکسپومیں پاکستان فلم ویک کاآغازہورہاہے، 21 سے 26فروری تک11پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژرمیں دیکھائی جائیں گی۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سال پاکستان سینماکی بحالی کاسال ہوگا، اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں دس فلمیں بنائے گی۔

    خیال رہے ایکسپو دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی پویلین کا لے آؤٹ اس قدر پرکشش ہے کہ پویلین میں روز ہزاروں افراد دورہ کررہے ہیں۔

    پاکستانی پویلین کے ڈی جی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور پویلین کے ‘ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔

    پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں۔

  • دبئی ایکسپو 2020: غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    دبئی ایکسپو 2020: غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    دبئی : سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین سب سے بہترین ہے، یہ نمائش پاکستان سےآگاہی حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کررہی ہے۔

    فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےانتہا مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

    سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں کا پاکستان پویلین کادودہ خوشگوارثابت ہوگا، پاکستان پویلین میں سرمایہ کاری بورڈکی جانب سےاسکرین لگائی گئی۔

    یاد رہے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی میں سرمایہ کاری کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلئےپرعزم ہے، وزیر اعظم کی زیرقیادت اقتصادی شعبےمیں اصلاحات کانفاذیقینی بنایاگیا ہے۔

    فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہواہے، پاکستان کودنیاکی25سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا تھا کہ 22خصوصی اقتصادی راہداریاں اعلیٰ درجےکےتجارتی مرکزبنیں گی، حکومت کی متعارف کردہ حالیہ پالیسی سرمایہ کاروں کیلئےحوصلہ افزاہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو  دبئی ایکسپو  میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور خطاب کریں گے جبکہ سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے  ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور  خطاب کریں گے اور ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع نے  بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • کیا آپ دبئی ایکسپو2020 میں بطور رضاکارکام کرنا چاہتے ہیں؟

    کیا آپ دبئی ایکسپو2020 میں بطور رضاکارکام کرنا چاہتے ہیں؟

    دبئی: سنہ 2020 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپو کے لیے دبئی میں ’ہاؤس آف والنٹیرز‘ قائم کردیا گیا، اس کے قیام کا مقصد ہزاروں کی تعداد میں رضاکار ہائر کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بیان الاقوامی تعاون اور دبئی ایکسپو 2020 بیورو کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنتِ ابراہم الہاشمی نے ایکسپو کے مقام پر اس منصوبے کا افتتاح کیا ۔

    اس موقع پر انہوں نے رجسٹریشن کرانے والے 7 ہزار سے زائد رضاکاروں کو اس عظیم الشان منصوبے میں خوش آمدید بھی کہا ، اس ادارے نے کم ازکم 30 ہزار رضاکار بھرتی کرنے ہیں اور اس کے لیے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور یہاں رہنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہا جارہا ہے۔

    ہاؤس آف والنٹیرز کے افتتاح کے موقع پرریم بنتِ ابراہم الہاشمی کا کہنا ہےکہ یہ لوگ انسانی تاریخ کے اس سب سے بڑے ایونٹ کا چہرہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی اہمیت لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ، یہ لوگ پوری دنیا کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہیں گے، یہ ایک ایسے ایونٹ کا حصہ ہوں گے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ایک انتہائی منفرد اور خوش گوار تجربے کے لیے یہاں تشریف لائیں گے۔

    خیال رہے کہ ہاؤس آف والنٹیرز اس پراجیکٹ کا مرکز ہوگا جہاں رضاکاروں کے انٹرویو لیئے جائیں گے ، انہیں تربیت دی جائے گی اور آپس میں مل کر کام کرنا سکھایا جائے گا، اور اسی مرکز سے انہیں ایونٹ کے موقع پر آپریٹ بھی کیا جائے گا۔

    یہ رضاکار دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والے تاجروں ِ خریداروں ، مبصروں اور سیاحوں کی مدد کے لیے ایک نیٹ ورک کی طرح کام کریں گے جس کا مقصد دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہوگا۔

    ایکسپو میں بطور رضاکار رجسٹریشن کے لیے آپ کو متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہونا ضروری ہے ، کم از کم عمر 18 برس ہونی چاہیے ، رجسٹریشن کے لیے ایکسپو کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں سے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔