Tag: دبئی ایکسپو 2020

  • دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح

    دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح

    دبئی : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی فلموں کی نمائش کاافتتاح کر دیا اور کہا پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے ، یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی فلموں کی نمائش کاافتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرامہ،فلم، ڈیجیٹل میڈیا سے اپنی کہانی دنیا تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 1960کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم میکرملک تھا، پاکستان دنیا کا دوسرا ملک تھا جہاں بڑے سینما گھر تھے، مناسب توجہ نہ ملنے سے فلم انڈسٹری زوال کا شکارہوئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نےفلم اور ڈرامہ انڈسٹری بحالی کے اقدامات کیے اور سینما گھروں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ، بجلی کے نرخوں میں رعایت سمیت سینما گھروں پر ٹیکسوں میں کمی کی، اب سینما گھروں کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے بھی اقدامات کرتے ہوئے فلم انڈسٹری پر تمام ٹیکسز ختم کر دیے ہیں، مقامی موادکی حوصلہ افزائی کے لیےغیر ملکی مواد پرٹیکس عائد کیے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے، یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لئے ہیں۔

  • دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی  پویلین  کی دھوم

    دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کی دھوم

    دبئی :دبئی ایکسپو 2020میں پاکستان پویلین کے باہر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں  اور ہزاروں افراد پاکستانی ثقافت کے رنگ دیکھنے کیلئے اُمڈ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی پویلین نے دھوم مچادی ، خلیجی اخبار کا کہنا ہے کہ جمعہ کو 12 ہزار افرادنے پاکستان پویلین کا وزٹ کیا۔

    دبئی ایکسپو 2020میں پاکستان پویلین کے باہر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں ، پویلین میں ہزاروں افراد نے پاکستانی ثقافت کے رنگ دیکھے، دبئی ایکسپو 2020میں پاکستان کا پویلین توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    خیال رہے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں بلوچی ثقافت مقبول ہورہی ہے جبکہ منتظمین کی جانب سے پاکستانی الیکٹرک کارز، بلوچی کلچر اور ماحولیات پر سیمینار کرائے گئے، علاوہ ازیں پاکستانی بچوں کی مصوری کی نمائش بھی کی گئی، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

    خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں، پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔

    پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ، پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔

  • صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلیے  متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    دبئی : صدر عارف علوی دبئی ایکسپو2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ، وزیرانصاف یواےای اور پاکستانی سفارت خانےکےحکام نے ان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا دورہ کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے۔

    صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپناگھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کےسی ای اوزسےملاقات کریں گے۔

    صدر پاکستان کے دورے کامقصددونوں ممالک کےمابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم کرناہے۔

    خیال رہے دبئی ایکسپو2020میں 192 ممالک،تنظیمیں، کاروباری ادارے شریک ہیں، دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی، جو 31مارچ تک جاری رہے گی۔

  • دبئی ایکسپو: صدر عارف علوی کل امارات روانہ ہوں گے

    دبئی ایکسپو: صدر عارف علوی کل امارات روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کل متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق صدر عارف علوی یو اے ای کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 خطے کی سب سے بڑی اور متنوع نمائش ہے، جس میں 192 ممالک، اور کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں، یہ ایکسپو یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

    ترجمان کے مطابق ایکسپو میں پاکستان پویلین نمائش کے اہم احاطے میں سب سے بڑا پویلین ہے، جس کا موضوع "پوشیدہ خزانہ” ہے جو پاکستان کی غیر دریافت دولت کو ظاہر کرتا ہے۔

    یو اے ای میں صدر پاکستان معروف تاجران، سرمایہ کاروں، آئی ٹی کمپنیوں سے ملیں گے، وہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان، یو اے ای سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال کی تکمیل پر ہو رہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں، اور یہ دونوں دوطرفہ روابط، مشترکہ عقیدے، تاریخ، اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے ہیں۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری

    دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری

    اماراتی حکام نے دبئی ایکسپو 2020 کے آفیشل نغمے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں اماراتی ثقافت اور اقوام کو قریب لانے کی اماراتی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس دبئی ایکسپو 2020 کو کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے ایک برس کےلیے ملتوی کردیا گیا تھا جس کے انعقاد میں صرف 10 دن باقی رہ گئے ہیں۔

    اماراتی حکام کی جانب سے دبئی ایکسپو 2020 کے آفیشل نغمہ ’یہ ہمارا وقت ہے‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے، 4 منٹ 18 سیکنڈ کی ویڈیو منگل کے روز جاری کی گئی جس 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

    نغمے کے بول اور ویڈیو کے ذریعے اماراتی ثقافت، مستقبل کے جشن منانے کا طریقہ اور اقوام کو قریب لانے کے حوالے سے کوششیں کا ذکر کیا گیا ہے۔

    نغمے میں اماراتی قوم کو حاصل ہونے والی کامیابیاں اور روشن مستقبل کو دکھایا گیا ہے۔

    دبئی ایکسپو کے نغمے کو متحدہ عرب امارات کے نامور فنکار اور دبئی ایکسپو 2020 کے سفیر حسین الجسمی، گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد لبنانی نژاد امریکی نغمہ نگار و گلوکارہ میسا کارا اور 21 سالہ اماراتی گلوکارا اور نغمہ نگار الماس نے گایا ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

    ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہورہی ہے، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔

  • ایکسپو2020 : دبئی جانے والے مسافروں کے لیے فری بُک مارکس

    ایکسپو2020 : دبئی جانے والے مسافروں کے لیے فری بُک مارکس

    دبئی: دبئی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے اتوار کو پہنچنے والے مسافروں کو دبئی ایکسپو 2020 کے فری بُک مارکس دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد الماری کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 کی تیاریاں جاری ہیں اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کا محکمہ اس حوالے سے مکمل تیار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کو بُک مارکس دیے جائیں گے جس پر لکھا ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے شو میں جانے کے لیے ایک سال باقی ہے۔

    دبئی ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے دیے جانے والے بُک مارکس میں ایکسپو 2020 دبئی کا لوگو اور ایک خاص بار کوڈ شامل ہے جو مسافروں کو ایکسپو 2020 دبئی کی آفیشل ویب سائٹ براؤز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد الماری نے کہا کہ ہم سب کو یقین دلاتے ہیں ہم ایکسپو میں آنے والے مہمانوں کو تمام تر سہولیات مہیا کریں گے تاکہ وہ دبئی میں قیام کے دوران لطف اندوز ہوسکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مشرق وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشیا میں ایسا پہلا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اور ہم اس کی میربانی کریں گے۔