Tag: دبئی ایکسپو 2020 ورکرز میچ، شاہد آفریدی یووراج سنگھ آمنے سامنے

  • دبئی ایکسپو 2020 ورکرز میچ، شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ آمنے سامنے

    دبئی ایکسپو 2020 ورکرز میچ، شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ آمنے سامنے

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی ایکسپو 2020 ورکرز میچ میں شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ میدان میں‌ دکھائی دیں‌ گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ حاضری دیں گے، ایونٹ اس جمعہ کو ہونا ہے اور اس سال کے ایکسپو 2020 دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہے۔

    ایونٹ کا مقصد کارکنوں کو تفریح وقت دینے کے لیے اس اقدام کا آغاز نومبر میں 33 ٹیموں کے ساتھ ہوا تھا۔

    ایکسپو 2020 کے ترجمان اور صحت، حفاظت، معیار اور ماحولیات کے نائب صدر ڈاکٹر روب کولنگ نے کہا کہ اس خطے میں کرکٹ ایک بہت بڑا جنون ہے اور اس ایونٹ کا مقصد ایسے کارکنوں کے لیے ہے جو ایکسپو 2020 کی فراہمی میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کے لیے یہ واقعی ایک بہت بڑی بات ہے جیسے جیسے ہم فائنل کے قریب پہنچتے ہیں، ہر ایک مسابقتی ہوتا جاتا ہے، ٹیموں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے کیونکہ انہیں ہزاروں شائقین اور مشہور کرکٹرز کے ساتھ ایک بہت بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنا پڑتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میچ کے روز پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ دونوں ٹیموں کی رہنمائی کریں گے، وہ کارکنوں کو کھیل سے متعلق مشورے دیں گے اور انعامات جیتنے والی ٹیم، بہترین بلے باز، بولرز، مین آف دی میچ اور دیگ ٹائٹلز فراہم کیے جائیں گے۔