Tag: دبئی حکومت

  • دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی کے حکمرانوں نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دبئی کے حکمراں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے تین ہزار مکانات پر مشتمل ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویڈنگز پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شادی کرنے والے جوڑوں کو دبئی بھر میں 3004 نئے گھر دیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5.4 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کرنے والے میاں بیوی کے لیے 10 دن کی تنخواہ، شادی کی چھٹی اور زچگی کے بعد پہلے سال کے دوران ماؤں کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

    اس منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دینا، خاندانوں کے لیے مناسب رہائش فراہم کرنا اور ان کا معیار بہتر بنانا ہے۔

    یہ پروگرام دبئی ویڈنگ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون کے ماہانہ پریمیم کو بھی کم از کم 3,333 درہم تک کم کرتا ہے جب کہ ان کی ماہانہ آمدنی ڈی ایچ 30,000 سے زیادہ نہ ہو۔

  • دبئی حکومت کا ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑا اعلان

    دبئی حکومت کا ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑا اعلان

    دبئی: دبئی محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے ’دبئی میں ریٹائرمنٹ‘ پروگرام جاری کیا ہے، اس پروگرام کے تحت ریٹائرڈ افراد کو 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزہ جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے ریٹائرڈ افراد کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے اور اس کی بدولت دبئی ریٹائرڈ افراد کی آماج گاہ بن جائے گا، یہ پروگرام دبئی میں مقیم لوگوں کے علاوہ دنیا کے ہر ملک میں ریٹائرڈ ہونے والے افراد کا پسندیدہ مرکز بنے گا۔

    الامارات الیوم کے مطابق ’دبئی میں ریٹائرمنٹ‘ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، یہ 55 برس سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں لے لیے ہے۔اس پروگرام کے تحت معمر افراد کو دبئی میں منفرد طرز حیات سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

    دبئی فار ٹورازم نے اس پروگرام کی مارکیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، اس کے ذریعے ریٹائرڈ افراد کو صحت نگہداشت، غیر منقولہ جائیدادوں، انشورنس اور بینکوں کی طرف سے مختلف پیکج جاری کیے جائیں گے۔

    دبئی میں ریٹائرمنٹ پروگرام کی تفصیلا اس ویب سائٹ سے www.retireindubai.com حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    دبئی حکومت کی جانب سے اس پروگرام میں ریٹائرڈ افراد کو 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزہ جاری کیا جائے گا جس میں توسیع ہوسکے گی، یہ ویزہ ان لوگوں کو جاری کیا جائے گا جن کی ماہانہ آمدنی بیس ہزار درہم 5500 امریکی ڈالر ہوگی۔

    آمدنی انویسٹمنٹ یا پینشن کی رقم سے حاصل ہوسکتی ہے، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ریٹائرڈ شخص کے بینک اکاونٹ میں 10 لاکھ درہم ہوں یا دبئی میں 20 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کا مالک ہو۔

  • دبئی حکومت کا خواتین ڈرائیورز کیلئے مہم کا آغاز

    دبئی حکومت کا خواتین ڈرائیورز کیلئے مہم کا آغاز

    دبئی : عام طور پر یہ بات مذاق کہی جاتی ہے کہ خواتین اچھی ڈرائیور نہیں ہوتیں اور بعض اوقات حادثات کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

    یو اے ای میں ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کی اصلاح کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں اگرچہ خواتین کو کم تر ڈرائیور تو نہیں کہا گیا ہے لیکن کچھ ایسی باتوں کی طرف اشارہ ضرور کیا گیا ہے جو خواتین سے متعلق ہی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے بھی زیادہ خطرناک یہ بات ہے کہ کچھ خواتین اس دوران ہلکا پھلکا میک اپ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    روڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں ڈرائیورز کو ٹریفک کے قوانین اور حادثات سے بچنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے، خواتین کی ڈرائیونگ میں جو مسائل دیکھنے میں آئے ہیں ان میں فیصلہ سازی میں ہچکچاہٹ خصوصاً چوک میں موڑ کاٹتے ہوئے یا گاڑی ریورس کرتے ہوئے بروقت فیصلہ نہ کرپانا اہم ہیں۔

    ڈرائیونگ کے دوران گاڑی میں بچوں کا موجود ہونا بھی خواتین ڈرائیوروں کی توجہ منتشر کرنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ انہیں مسلسل بچوں پر بھی نظر رکھنا پڑتی ہے۔
    ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ میک اپ کرنے والی خواتین کو ایک ہزار درہم تقریباً 28 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ کیا جائے گا۔