Tag: دبئی روانہ

  • بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ 12روز تک قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وہ نجی طیارےکےذریعےکراچی ایئرپورٹ سےدبئی روانہ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی 12روز تک بیرون ملک قیام کریں گے اور 17 اپریل کو وطن واپس آئیں گے،ان کا بیرون ملک شیڈولڈ دورہ ہے۔

    یاد رہے 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے دریائے سندھ پر متنازع نہر منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    جمعہ کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام ان نہروں کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کی جماعت حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، یہ صرف ہمارا نہیں عوام کا مطالبہ ہے، اگر ہم نے بھائی بن کر متحد رہنا ہے تو اس منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔

    چیئرمین پی پی نے خبردار کیا تھا کہ پی پی پی پانی کی تقسیم پر کسی بھی ’’غیر ذمہ دارانہ فیصلے‘‘ کی اجازت نہیں دے گی اور متنازعہ منصوبوں کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے امام الحق دبئی روانہ

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے امام الحق دبئی روانہ

    فخر زمان کی انجری کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر امام الحق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

    امام الحق جنہیں گزشتہ روز فخر زمان کے انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں آج صبح دبئی کے لیے ویزا جاری کر دیا گیا۔

    ویزا ملنے کے بعد وہ دوپہر کے وقت لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم گزشتہ روز فخر زمان کے بغیر دبئی روانہ ہوئی تھی۔ گرین شرٹس نے گزشتہ روز آرام کے بعد آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

    تاہم پاکستانی شائقین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے امام الحق بھرپور فارم میں ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار سنچری اسکور کی جب کہ چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں 98 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-imam-ul-haq-domestif-century-before-pak-india-match/

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اتوار 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    اس بڑے مقابلے کے لیے قومی اسکواڈ آج کراچی سے دبئی پہنچ گیا ہے۔ زخمی ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے قومی اوپنر فخر زمان ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔ ان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم آج یو اے ای پہنچ کر آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔
    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے یکطرفہ مقابلے اور 60 رنز کے شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.2 ہو گیا ہے۔

    پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے 23 فروری کو دبئی میں کھیلنا ہے اور اس کے بعد بنگلہ دیش سے 27 فروری کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلنا ہوگا۔

    ہر گروپ سے دو ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔ اس لیے پاکستان کو یہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے کیونکہ کسی اب کسی ایک میچ میں بھی شکست گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔

    تاہم منفی رن ریٹ میں جانے کے بعد دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا آسان نہ ہوگا۔ اس کے لیے پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرا کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

    اگر گروپ میں تین ٹیمیں دو، دو میچز جیتیں تو پھر سیمی فائنل میں رسائی کا معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

    مثال کے طور پر اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہراتا اور بھارت سے جیت جاتا ہے۔ بھارت بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے۔ پاکستان اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو تینوں ٹیمیں دو، دو میچ جیت کر مساوی پوائنٹ حاصل کر لیں گی۔ اس صورتحال میں معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

  • مریم نواز نواز شریف سے ملاقات کے لیے دبئی روانہ

    مریم نواز نواز شریف سے ملاقات کے لیے دبئی روانہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز دبئی روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد حج کے لیے روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نجی دورے پردبئی روانہ ہوگئیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں، نوازشریف پہلےہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز دبئی میں ایک دن قیام کے بعد حج کے لیے روانہ ہوں گی، وہ فریضہ حج کی ادائیگی اپنے فیملی ممبران کے ساتھ کریں گی۔

    حج کی ادائیگی کے بعد مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی، جہاں آئندہ انتخابات اور اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے ملاقاتیں ہوں گی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دبئی روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ، ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی ، جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل فور : کراچی کنگز کی ٹیم سلمان اقبال کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی

    پی ایس ایل فور : کراچی کنگز کی ٹیم سلمان اقبال کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم کراچی ایئرپورٹ سے دبئی پہنچ ہوگئی، کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی بڑی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ ہوگئی، کھلاڑیوں کے ہمراہ اس کے اونر سلمان اقبال بھی موجود ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں رخصت کیا۔

    مداحوں نے ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، اس موقع پر عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ یہ بہترین ٹیم ہے اس لیے امیدیں بھی بہت زیادہ ہی، پہلی بار دو میچ ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔

    اس موقع پر سوئنگ کے سلطان صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے زبردست موقع ہے۔ ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی پی ایس ایل فور کو اور بڑا ایونٹ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کا ہر میچ اہم ہو گا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا وارم اپ میچ 12فروری کو ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو ملتان سلطانز سے کھیلے گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں منعقد ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل فور، کراچی کنگز جیسے ہی فائنل جیتے گی میں خود استقبال کروں گا، مراد علی شاہ

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے17مارچ تک ہوگا۔

  • آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

    آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

    لاہور: پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں ملنے والے پیار اورمہمان نوازی پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے رخصت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتھسیرا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملنے والے پیار نے مجھے احساس دلایا کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔

    تھسیرا پریرا نے مزید کہا کہ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

    گرانٹ ایلیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ لاہور چھوڑنے کا وقت آگیا، ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے بھی ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چیمپیئنز کے ساتھ بس کا آخری سفر اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔


    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حسن نواز دبئی روانہ

    حسن نواز دبئی روانہ

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز دبئی روانہ ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق حسن نواز اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ نمبر ای وائی 234 سے دبئی روانہ ہوئے ہیں،ان کے ملک سے باہر جانے کے عمل کو مخالفین ملک سے فرار کا نام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی تحقیقات جارہی ہیں اور قائم کردہ جے آئی ٹی نے آج ہی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی ہے جس میں ٹیم نے شریف فیملی کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے۔


    یہ پڑھیں: جےآئی ٹی کی شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سفارش


      خیال رہے کہ آج ہی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان نے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کہیں یہ فیملی ملک سے فرار نہ ہوجائے۔

  • آصف زرداری دبئی روانہ، ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت متوقع

    آصف زرداری دبئی روانہ، ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت متوقع

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے امریکہ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے جناح ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کچھ روز قیام کریں گے۔

    آصف زرداری نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ تقریب بیس جنوری کو ہو گی۔ اسی روز امریکی صدر عشائیہ دیں گے۔ جس میں آصف زرداری بھی مدعو ہیں۔

    عشائیے پر آصف زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو دعوت نامہ بھیجا۔ آصف زرداری کو سینیٹر جان مکین کی ہدایت پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    آصف علی زرداری سینیٹر جان مکین سمیت ریپبلکن پارٹی کے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سابق صدر کی امریکی اسٹبلشمنٹ کے اہم ارکان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    آصف زرداری دو فروری کو امریکی صدر اور کانگریس کے نیشنل بریک فاسٹ میں شریک ہوں گے۔ شیری رحمان اور رحمان ملک بھی امریکا جا رہے ہیں۔ آصف زرداری تین فروری تک امریکا میں رہیں گے۔

     

  • وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ

    وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کےہمراہ دبئی چلے گئے وزیر دفاع کی بیرون ملک روانگی پرسوالات اُٹھنےلگے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کیلئے دبئی آیاہوں، کل صبح وطن واپس آجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبرکی تحقیقات اورسرحدوں پرکشیدگی کے حالات میں وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کےہمراہ دبئی چلے گئے،موجودہ صورت حال میں ان کی بیرون ملک روانگی پرسوالات اُٹھنےلگے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق وزیردفاع خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے ٹو ڈبل ون کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ملک میں ایک جانب سیاسی کشیدگی عروج پرہے تو دوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج روایتی دشمنی کی بھڑاس نکال رہی ہے ایسے میں وزیردفاع کابیرون ملک چلے جانا کئی سوالات کوجنم دینے لگا۔

    دو نومبر کووزیراعظم نے بھی کرغزستان جانا تھا لیکن انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ دوسری طرف خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ شادی کے لیے دبئی آئےہیں، کل صبح وطن واپس پہنچ جاؤں گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔

    ایک طرف سرل المائڈا کی متنازع خبر حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے ،ایسے حالات میں پاکستان چھوڑ کر جانے پر خواجہ آصف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

  • معطل ایس ایس پی راؤ انوار دبئی روانہ

    معطل ایس ایس پی راؤ انوار دبئی روانہ

    کراچی: معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ دبئی جانے کا مقصد کسی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات نہیں تاہم وہاں میرےبچے مقیم ہیں جن سے ملنے جارہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے معطل ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ’’کسی بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملنے نہیں، وہاں میرے بچے مقیم ہیں جن سے ملاقات کرنے جارہا ہوں تاہم واپس آکر اپنا مقدمہ لڑوں گا‘‘۔

    پڑھیں:   متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا

    معطل ایس ایس پی  آج سندھ پولیس میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس مؤخر کرکے دبئی روانہ ہوئے تو خبریں آئیں کہ وہ دبئی میں مقیم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مفاہمت اور ملاقات کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راؤانوار نے اس بات کی تردید کی اور اپنی روانگی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے روانگی کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت لندن میں مقیم ہے اور میرے پاس وہاں جانے کا ویزہ موجود نہیں ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

    راؤ انوار نے دبئی دورے پر مزید صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’دو روز میں واپس آکر اپنے حق کے لیے ہر فورم پر جاؤں گا ، انہوں نے کہا کہ ’’اگر واپس وطن نہ آؤں تو عوام سمجھ لے میں جھوٹا ہوں‘‘۔

    یاد رہے راؤانوار کو خواجہ اظہار الحسن کی بغیر اجازت گرفتاری پر وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر معطل کیا گیا تھا، جس کے اگلے روز مراد علی شاہ بھی اچانک دبئی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی جی سندھ کا خواجہ اظہار کو رہا کرنے کا حکم

    معطلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے سندھ گورنمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا ہے تاہم اگر مجھے ہٹایا گیا تو کراچی آپریشن کے منفی نتائج سامنے آنے لگیں گے‘‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے کسی گورنمنٹ کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، پولیس کے اندر گروہ بندی ہے اور ایک گروپ میرے خلاف سرگرم ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو میرے بارے میں غلط آگاہی دی جبکہ خواجہ اظہار کی گرفتار ی کے بعد سیکریٹری سندھ کو اطلاع دے دی گئی تھی‘‘۔