Tag: دبئی روانہ

  • محمد عامر ویسٹ انڈیز سیریز کےلیے دبئی روانہ

    محمد عامر ویسٹ انڈیز سیریز کےلیے دبئی روانہ

    لاہور: کرکٹر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیزیز میں شرکت کے لیے اہلیہ کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد عامر اپنی دعوت ولیمہ سے فارغ ہونےکے بعد اہلیہ نرجس ملک کو لےکر دبئی روانگی کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچے،محمد عامر کےبھائی اور ان کی اہلیہ نرجس ملک کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    محمد عامر اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیزیز کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    لاہور: ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز سے 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈےاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمودکا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔مکی آرتھر کسی غیر ملکی کو بولنگ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیم نے 3گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈین ٹیم جو شیڈول سے دو روز پہلے ہی دبئی پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب پاکستان کو مختصر ترین طرز میں اپنی پوزیشن دلانے کے لیے بے تاب ہیں،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے درجہ بندی میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا مقصد ہے’۔

  • ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے کراچی کو خیرباد کہہ دیا

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے کراچی کو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل امریکا سے پاکستان پہنچ گئے، انہوں نے کراچی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام آباد میں رہائشی اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل علاج ادھورا چھوڑ کر وطن پہنچے تو کراچی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام آباد میں رہائش اختیار کرلی ۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اپنا اپارٹمنٹ بیچ کر امریکا میں علاج کے لیے رقم کا انتظام کیا تھا، پہلے مرحلے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں علاج کے دوسرے مرحلے کے لیے چوبیس اگست کی تاریخ دی ہے، ان کے پاس اب مزید رقم نہیں بچی۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے پاس علاج کے پیسے ختم ہو گئے اب علاج کا دوسرا مرحلہ کیسے مکمل کراوٴں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی رہائش نہیں اس صورتحال کے باعث انہوں نے اسلام آباد میں مستقل رہائش اختیار کر لی ہے،وہ قومی اسمبلی کی حیثیت سے پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل گذشتہ سال اگست میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

  • پانامہ لیکس: حسین نواز وزیراعظم کا اہم پیغام لےکردبئی روانہ

    پانامہ لیکس: حسین نواز وزیراعظم کا اہم پیغام لےکردبئی روانہ

    لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے، حسین نواز اپنے والد نواز شریف کا اہم پیغام لیکر سعودی عرب اور لندن میں اہم ملاقاتیں کرینگے ۔

    رائیونڈ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر شریف خاندان نے خصوصی مشاورت کی ہے، جس میں نواز لیگ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔

    حسین نواز نے جانے سے قبل اپنے والد نواز شریف سے دو گھنٹے اکیلے میں طویل ملاقات بھی کی ہے،نواز شریف نے حسین نواز کو اہم ذمہ داریاں بھی دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پامانہ لیکس کے حوالے سے شریف فیملی میں بھی کچھ اختلافات کی بھی خبریں ہیں، جس پر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کو عقل مندی اور دانشمندی سے حل کیا جائے تاکہ اس سے پہلے کہ معاملہ ہی نمٹ جائے۔

     

    Hussain Nawaz leaves for Dubai by arynews

  • ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی اہل خانہ کےہمراہ دبئی روانہ

    ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی اہل خانہ کےہمراہ دبئی روانہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی ملک چھوڑ گئے۔ متحدہ کے کئی اہم رہنما پہلے ہی ملک سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمال اینڈ پارٹی کی آمد سے کراچی کے سیاسی منظر نامے پر ہلچل مچی ہوئی ہے، متحدہ کے کئی رہنما کمال کو پیارے ہوئے تو کئی اہم رہنما بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔

    رشید گوڈیل بھی فیملی کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے ان کا امریکہ جانے کا پروگرام ہے۔ رشید گوڈیل گزشتہ سال کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ متحدہ کے کئی اہم رہنما ملک سے باہر ہیں۔ حیدرعباس رضوی کینیڈا میں ہیں۔ فیصل سبزواری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہاراورخوش بخت شجاعت بھی بیرون ملک جا چکے ہیں۔

     

  • آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

    آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کا یہ دورہ طویل نوعیت کا ہوگا، وہ کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

    کراچی میں جاری آپریشن نے ایک نیا موڑ لیا تو پیپلز پارٹی کی قیادت ایک ایک کرکے ملک سے باہر جانے لگی، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فریال تالپور اپنے شوہر اور سندھ کے وزیر داخلہ انور سیال کے ہمر اہ دبئی اور پھر وہاں سے لندن پہنچیں۔

  • امید ہے پاکستان ٹیسٹ سیریز بھی جیت جائیگا،فاسٹ باؤلر محمد عرفان

    امید ہے پاکستان ٹیسٹ سیریز بھی جیت جائیگا،فاسٹ باؤلر محمد عرفان

    ان فٹ ہونے پر ٹیم سے باہر ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کے لئے دبئی روانہ ہو گئے، دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طویل القامت فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اہ اب کافی حد تک فٹ ہو چکے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ فٹنس مزید بہتر کرنے کے لئے قومی ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر اور فزیو کی نگرانی میں سیشنز میں حصہ لوں جس پر مجھے کرکٹ بورڈ دبئی بھجوا رہا ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچوں اور سیریز میں بھی جیت ہی پاکستان کا مقدر بنے گی۔ آئندہ سال ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔