Tag: دبئی سے گرفتار

  • قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان دبئی سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب خاتون سمیت 2 ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا، اغوا کی گئی  کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کروالیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد فاروق اور محمودہ اختر نامی خاتون ملزمہ شامل ہے، دونوں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، انہیں دبئی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم محمد فاروق  سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرارہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ساتھ ہی خاتون ملزمہ کمسن بچی کو اغوا کرنے میں ملوث تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کر کے دبئی فرار ہوگئی تھی، ملزمہ کے خلاف تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

  • قتل کا اشتہاری ملزم 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

    قتل کا اشتہاری ملزم 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

    حافظ آباد: قتل کے اشتہاری کو 16سال بعد دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ، مبشر باطے خاں کو قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو 16 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او حافظ آباد نے بتایا گرفتاری پنجاب پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے دبئی سے کی ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مبشر 2005 میں بٹے خان کو قتل کرنے کے بعد حافظ آباد سے فرار ہو گیا تھا، ملزم  جعلی پاسپورٹ پر نام تبدیل کرکے فرارہوا اور اسے انٹرپول کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول کے زریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس صلاح الدین محسود نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ مجاہد اللہ کو شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    کے پی پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا کیونکہ ملزم واقعے کے فوراً بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

  • دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    کراچی : دبئی سے گرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کوکراچی منتقل کردیاگیا۔ حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی سفری دستاویزات کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونے والے ایک سیاسی جماعت کے مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی منتقل کیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کوملنے والی سفری دستاویزات میں ملزم کا نام سعید احمد لکھاہواہے۔ کراچی پہنچتے ہی سعید بھرم کو حساس اداروں نے تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سعید بھرم پردبئی اور جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے، بعض گرفتار ملزمان نےتفتیش کےدوران سعید بھرم کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کو تفصیلات فراہم کی تھیں۔

    یاد رہے کہ مبینہ دہشت گردسعید بھرم کو انٹرپول کے ذریعے دبئی میں گزشتہ ہفتےگرفتارکیاگیاتھا۔

     

  • عزیز بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاع

    عزیز بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاع

     دبئی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

     ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو رہائی مل گئی ہے لیکن اس کو کسی کے حوالے کیا گیا ہے یا کیس خارج کرکے رہائی ملی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اس وقت کہاں ہیں یہ بھی سوالیہ نشان ہے ، عزیر بلوچ کے حوالے سے کراچی سے دبئی جانے والی پولیس ٹیم اور پاکستانی سفارت خانے کی بھی پراسرار خاموشی ہے۔

    کوئی بتانے والا نہیں کہ عزیر بلوچ اس وقت کہاں ہیں عزیر بلوچ کی نہ رہائی اور نہ ہی جیل میں موجود ہونے کی کوئی سرکاری سطح پر تصدیق کررہا ہے ۔

  • لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

    لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

    دبئی: کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

     کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی جبکہ ریڈ وارنٹ بھی جاری کر رکھے تھے، اے آر وائی نیوز نے عزیر بلوچ کے ویزے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔