Tag: دبئی شاپنگ فیسٹیول

  • دبئی: دسمبر میں مختلف ایونٹس کا انعقاد، شاہ رخ خان سے ملنے کا نادر موقع

    دبئی: دسمبر میں مختلف ایونٹس کا انعقاد، شاہ رخ خان سے ملنے کا نادر موقع

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں سال 2018 کو الوداع کہنے کے لیے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کنسرٹس اور فائر ورکس شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں نئے سال کی آمد سے قبل دسمبر میں 5 مختلف ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کنسرٹس، فائر ورکس اور بالی ووڈ کنگ سے ملاقات بھی شامل ہیں۔

    شاہ رخ خان سے ملیے

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی پروموشن کے لیے 6 دسمبر کو دبئی پہنچیں گے اور جمعرات کی رات 9 بجے گلوبل ولیج میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    راحت فتح علی خان، قوالی نائٹ

    استاد راحت فتح علی خان 7 دسمبر کو دبئی میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، 7 دسمبر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں اسی مناسبت سے قوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    دبئی شاپنگ فیسٹیول

    نئے سال کی آمد سے قبل دبئی شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، جہاں مختلف اشیاء رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گی اس کے ساتھ ہی فائرورکس، فیشن شوز اور لائیو کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    نئے سال کا استقبال

    نئے سال کی آمد ہوتے ہی برج خلیفہ پر شاندار فائر ورکس ہوگا اس کے ساتھ ہی ایل ای ڈی شوز، لیزر ڈس پلے اور آتش بازی کا شاندار انعقاد کیا جائے گا۔

    ورلڈ سپر سیریز بیڈ منٹن فائنل

    ہمدان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 سے 18 دسمبر تک ورلڈ سپر سیریز بیڈ منٹن فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

    دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے قلب میں رنگا رنگ دبئی شاپنگ فیسٹیول 2017 کا آغاز 26 دسمبر سے ہورہا ہے، 27 جنوری 2018 تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں خریدار سونا اور دیگر قیمتی چیزیں جیتنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 33 دن جاری رہنا والا دبئی شاپنگ فیسٹیول کے 23 ویں انعقاد کے موقع پر جیولری کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گروپ نے 100 خریداروں کو سونا بہ طور انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

    فیسٹول کے اختتام پر کی جانی والی قرعہ اندازی کے ذریعے لیے ایک خوش قسمت کو چنا جائے گا جسے ایک کلو سونا بہ طور انعام دیا جائے گا۔

    اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر کی گئی قرعہ اندازی کے نتیجے میں 500 گرام اور 250 گرام سونا بالترتیب اول اور دوئم و سوئم پر نام آنے والے صارفین کو دیا جائے گا اور یہ سلسلہ پہلے دن سے آخری دن تک جاری رہے گا۔

    اسی طرح دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی خریداروں کے لیے پُر کشش آفرز کے اعلان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے شاپنگ کے آنے والے کئی مفت اسکیموں سے بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

    خیال رہے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں دنیا بھر کی بہترین کمپنیاں اپنا اسٹالز سجاتی ہیں جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

    اس فیسٹیول کی خاص بات اس کی ٹائمنگ ہے سالِ نو کی رات یہاں رنگ و روشنیوں اور موسیقی سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں جس سے اس فیسٹیول کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔