Tag: دبئی ٹیسٹ

  • دبئی ٹیسٹ کا تیسرادن، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

    دبئی ٹیسٹ کا تیسرادن، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

    پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، قومی ٹیم کو لنکن ٹائیگرز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید اکیانوے رنز درکار ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سر ی لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دو رنز کے اضافے کے بعد کپتان انجیلو میتھیوز آوٹ ہوگئے۔ پرسنا جے وردھنے اور رنگانا ہیراتھ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے، مہیلا جے وردھنے ایک سو انتیس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سعید اجمل کی گھومتی گیند پر وہ بولڈ ہوگئے۔

     سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اٹھاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنید خان نے تین ، راحت علی اور سعید اجمل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آڈر بلے باز سری لنکن بولرز کو اپنی وکٹ تحفے میں دے کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان اور مصباح الحق نے ایک سو تیرہ رنز جوڑ کر کچھ حد تک پاکستان کو سنھبالا ۔ دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے تین وکٹ پر ایک سو بتیس رنز بنالئے یونس باسٹھ اور مصباح ترپن رنز ناٹ آؤٹ چوتھے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • دبئی ٹیسٹ:پاکستان کے انیس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

    دبئی ٹیسٹ:پاکستان کے انیس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

    سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز تمام کھلاڑی آؤٹ پرتین سو اٹھاسی رنز بنالیے، پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں سری لنکا نے دو سو تیئیس رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔دبئی ٹیسٹ میچ کےتیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز چار وکٹ کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    پاکستانی بولرز دونوں سیشنز میں سخت جدوجہد کے بعد  وکٹیں حاصل کرسکے۔ مہیلا جےوردھنے نے شاندار سینچری کے ساتھ ایک سو انتیس ،کوشل سلوا نے پچانوے رنزاورکپتان اینجلو میتھیوزنے  بیالیس رنزبنائے۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دوسو تیئیس رنز کی سبقت حاصل ہے۔

    پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی تھی۔ جنید خان نے تیبن ،سعید اجمل نے دو جبکہ راحت علی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آخری اطلاعات تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں انیس رنز بنائے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

     

  • پاکستانی بولرز نے وکٹیں حاصل کرنیکی پوری کوشش کی،محمد اکرم

    پاکستانی بولرز نے وکٹیں حاصل کرنیکی پوری کوشش کی،محمد اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے جلد وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ پاکستان کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کو جلد آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر بولرز کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    دبئی کی وکٹ پہلے روز کے برعکس خاصی مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی کارکردگی کو برا نہیں کہہ سکتے۔ مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ انکی سنچری سے سری لنکا کی پوزیشن میچ میں بہتر ہوگئی ہے۔ میچ سے پہلے درد ختم کرنے والی ادویات اور انجکشن کا استعمال کیا۔ دبئی ٹیسٹ میں سنچری بہترین اننگز میں شامل ہے

     

  • دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 318 رنز بنالیے

    دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 318 رنز بنالیے

    سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دن کے اختتام تک چار وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رنز بنالیے ہیں، پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کو ایک سو ترپن رنز کی سبقت حاصل ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکن بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    پاکستانی بولرز دونوں سیشنز میں سخت جدوجہد کے بعد تین وکٹیں حاصل کرسکے۔ کوشل سلوا نے پچانوے رنز بنائے۔ مہیلا جےوردھنے ایک سو چھ اور اینجلو میتھیوز بیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف ایک سو ترپن رنز کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی تھی۔

  • دبئی ٹیسٹ:سری لنکا کے چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنز

    دبئی ٹیسٹ:سری لنکا کے چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنز

      دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے آخری اطلاعات تک  چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنزبنالئے۔ دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز سری لنکن بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔

    سری لنکا نےاپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری، جب اوپنر کرونارتنے جنید خان کو وکٹ دے بیٹھے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنالئے تھے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو آٹھ رنز درکار ہے۔

     

  • دبئی ٹیسٹ:سری لنکا57رنز پرآج اننگز دوبارہ شروع کریگا

    دبئی ٹیسٹ:سری لنکا57رنز پرآج اننگز دوبارہ شروع کریگا

    دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، قومی ٹیم ایک سو پیسنٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ پر ستاون رنزبنالئے۔

    دبئی ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا احمد شہزاد صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ بھی اچھی فارم کا فائدہ نہ اٹھاسکے اور اکیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    پہلے ٹیسٹ کے سینچری میکرز یونس خان اور مصباح الحق اس با رفیل ہوئے، خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، خرم تہتر رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    ہیراتھ اور نوان پرادیپ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری، جب اوپنر کرونارتنے جنید خان کو وکٹ دے بیٹھے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنالئے تھے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو آٹھ رنز درکار ہے۔

  • پاکستان ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں165 رنز ڈھیر ہوگئی

    پاکستان ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں165 رنز ڈھیر ہوگئی

    دبئی ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک تبدیلی کی، انجرڈ عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا احمد شہزاد صرف تین رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، ممد حفیظ بھی اچھی فارم کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اکیس رنز پر پویلین لوٹ گئے، سینچری میکرز یونس خان اور مصباح الحق دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ناکام ہوگئے۔

    خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، خرم تہتر رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پوگئی۔ پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگر ز میں بھی داخل نہ ہوسکے، ہیراتھ اور نوان پرادیپ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔