Tag: دبئی کا دورہ

  • وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

    دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں؛  پلانٹ فورپاکستان پروگرام کا آغازکر رہے ہیں: وزیراعظم

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نالج اکانومی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل میں ترقی کے مواقع کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔

    وزیرِ اعظم دبئی میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب میں خوش حال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

  • وزیرِ اعظم سے کل آئی ایم ایف چیف کرسٹینا لگارڈ ملاقات کریں گی: فواد چوہدری

    وزیرِ اعظم سے کل آئی ایم ایف چیف کرسٹینا لگارڈ ملاقات کریں گی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے کل آئی ایم ایف کی چیف کرسٹینا لگارڈ اہم ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لگارڈ کل وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔

    [bs-quote quote=”مسئلہ آئی ایم ایف نہیں ہے، بلکہ مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ ملاقات وزیرِ اعظم کے دورۂ یو اے ای کے دوران ہوگی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی عمران خان کے ہم راہ جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ آئی ایم ایف نہیں ہے، بلکہ مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے، ہم ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے ترقی کا عمل متاثر ہو۔

    وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ایسی ڈیل چاہتی ہے جس سے مختصر اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے

    خیال رہے کہ کل وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی جا رہے ہیں، انھیں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے کی دعوت دی ہے۔

    دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بھی خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔