Tag: دبئی کی خبریں

  • بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    بھارتی شہری کی اماراتی کمپنی میں 22 لاکھ درہم کی خرد برد، مقدمہ درج

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں غبن کے الزام میں بھارتی شہری پر چار ساتھیوں سمیت فردِ جرم عائد کردی گئی، ملزم پر 22 لاکھ درہم کی خرد برد کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک پبلک کمپنی میں فنانشل اورایڈمنسٹریٹو مینجر کی حیثیت سے کام کرنے والے 49 سالہ بھارتی شہری پر اس کی غیرموجودگی میں فردِجرم عائد کی ہے، ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث تھا۔

    ملزم کے ساتھ مزید چار ملزمان کو شریکِ جرم قرار دیا گیا  ہے  جن میں 51 سالہ فلپائنی نژاد شخص، دو بھارتی شہری جن کی عمریں 38 سال بتائی گئیں ہیں اور  مرکزی ملزم کی 44 سالہ بہن شامل ہے۔ عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے بالترتیب 70 ہزار درہم، ساڑھے گیارہ ہزار درہم، 35 ہزار درہم اور 19 ہزار درہم  کمپنی کے حساب میں خرد برد کرکے غبن کیے۔

    عدالت کی جانب سے عائد کی جانے والی فردِ جرم کے مطابق ملزمان کی یہ کارروائیاں جنوری 2011 سے فروری 2011 تک جاری رہیں۔ ان کے خلاف البارشا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    غبن کے معاملات کے ایک ماہر کے مطابق، خرد برد کرنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کیا گیا اورریکارڈز میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیا ں بھی کی گئیں ہیں۔ مقدمے کی آئندہ سماعت تین فروری کو ہوگی۔

  • دبئی کی سڑکوں پر اسٹاف کے بغیر کتابوں کے حیرت انگیز اسٹالز

    دبئی کی سڑکوں پر اسٹاف کے بغیر کتابوں کے حیرت انگیز اسٹالز

    دبئی اور شاپنگ ایسے الفاظ ہیں جنھیں ہم لکھتے ہیں، پڑھتے ہیں، اور سنتے ہیں تو گلیمر کی ایک الگ دنیا کا تصور کرنے لگ جاتے ہیں۔

    لیکن ایک دن آپ دبئی کی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور آپ کو چوں کہ پڑھنے کا شوق ہے، کتاب کو آپ کی زندگی میں ایک اہم مقام حاصل ہے، تو آپ کے قدم بر لبِ سڑک کتابوں کے ایک اسٹال کے پاس رُک جاتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”دبئی کے سات مختلف مقامات پر اس نام کے سات اسٹالز قائم ہیں، جہاں کوئی اسٹاف موجود نہیں اور یہ سات دن، دن رات کھلے رہتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اب آپ ایک ایسی ’بُک شاپ‘ میں ہیں جہاں صرف کتابیں ہی آپ کا استقبال کرتی ہیں، جی، آپ کے استقبال کے لیے یہاں کوئی انسان موجود نہیں۔ لیکن یہ کوئی جادوئی منظر ہرگز نہیں۔

    اس ’کُتب خانے‘ میں آپ کی ایمان داری کا امتحان ہے، یہاں سینکڑوں کتابیں ہیں، اپنی پسند کی کتاب اٹھائیں اور وہاں موجود ایک ڈبے میں اس کی رقم ڈال دیں اور ادھر ادھر دیکھے بغیر مزے سے گھر کے لیے چل دیں۔

    ہم دبئی جیسے شان دار شہر کے بارے میں سنتے، پڑھتے آئے ہیں کہ یہ ایک ’سیف سٹی‘ ہے اور ’بُک ہیرو‘ نامی کتابوں کے یہ اسٹالز اس اس کی بہترین مثال ہے کہ یہ واقعی محفوظ شہر ہے اور یہاں کے لوگ ایمان دار ہیں۔

    بُک ہیرو کے اسٹالز دراصل عوامی اعتماد پر چلتے ہیں، دبئی کے سات مختلف مقامات پر اس نام کے سات اسٹالز قائم ہیں، جہاں کوئی اسٹاف موجود نہیں اور یہ سات دن، دن رات کھلے رہتے ہیں۔ اسٹالز کے علاوہ بُک ہیرو کی موبائل دکان بھی مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں کتاب خریدنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    یہاں کتابیں عموماً دس یا بیس درہم کی ہوتی ہیں اور کتابوں پر قیمت کے اسٹیکر لگے ہوتے ہیں، آپ کتاب اٹھائیں اور رقم ’ٹرسٹ باکس‘ میں ڈال دیں۔


    اس حیرت انگیز ناول نگار کے بارے میں ضرور پڑھیں:  جاپانی کافکا اور مورا کامی کی پراسرار دنیا


    بُک ہیرو کے اسٹالز الفجران، موٹر سٹی، مرینا واک، البرشا پونڈ پارک اور دیگر مقامات پر موجود ہیں۔ ہر اسٹال میں سینکڑوں کتابیں رکھی ہیں۔ بُک ہیرو کی مالک اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون Montserrat Martin ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ کتاب کی جگہ کوئی چیز لے ہی نہیں سکتی۔ کتاب کا ورق، جو ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان آتا ہے، اس کے چھونے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔

    (بہ شکریہ جناب عقیل عباس جعفری)
  • خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

    خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

    کیا آپ جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پبلک مقامات پر تصاویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا آپ کو مشکلات میں مبتلا کرسکتا ہے ، یہاں تک کہ آپ کو پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی قانون کے تحت اگر آپ کسی بھی شخص کی پرائیوسی میں مخل ہوتے ہیں تو وفاقی ڈکری لاء 2012کے آرٹیکل 21کے تحت آپ کو کم از کم چھ ما ہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال ، جبکہ جرمانے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

    قانون کے مطابق دبئی میں گاڑیوں میں ڈیش کیم کی تنصیب صرف مجوزہ ڈیلر کے ذریعے ہی کی جاسکتی ہے اور اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے ڈیش کیم لگوانا غیر قانونی شمار ہوگا۔ ڈیش کیم کی ویڈیو صرف اور صرف کسی قانونی معاملے میں ثبوت کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے اور اس کو پبلک کرنا یا سوشل میڈیا سے کسی اور ڈرائیور کی تشہیر کرنا غیر قانونی ہے۔

    عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی بھی غیر قانونی واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے قانون کی مدد کررہے ہیں حالانکہ اگر انہیں شک ہے تو وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق پولیس کے پاس اس کی شکایت درج کرائیں ۔ پولیس اپنے ذرائع سےغیر قانونی حرکات و سکنات کی تصدیق کرے گی۔

    اگرمقامی انتظامیہ آپ کو کسی پبلک اجتماع کی عکاسی یا ویڈیو گرافی کی اجازت دیتی ہے تب بھی آپ پر لازم ہے کہ آپ اس اجتماع کےمنتظمین سے بھی اجازت طلب کریں گے بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی چارہ جائی کی جاسکتی ہے۔

    اگر کوئی شخص کسی اور بدنام کرنے بلیک میل کرنے یا کسی بھی شخص کی پرائیوسی پر حملہ کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیٹا حاصل کرتا ہے ، تصاویر یا ویڈیو بنا تا ہے تو وہ شخص بھی اسی قانون کے تحت سزا یا جرمانے اور بعض صورتوں میں دونوں کا مستحق ہوگا۔

  • بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

    بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

    دبئی: سوئس ماہرین کے بنائے گئے خاتون روبوٹ صوفیہ کو آخر کار اس کا بڑا بھائی بھی مل گیا، صوفیہ نے کہا کہ اس کے بڑے بھائی ہان کے مزاج میں مزاح کا عنصر زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی شہری خاتون روبوٹ صوفیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے ایک خاندان کی صورت میں رہنا بہت پسند ہے، وہ اپنا خاندان بنانا چاہتی ہے۔

    [bs-quote quote=”شہرت کی خواہش نہیں رکھتی: صوفیہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    روبوٹ صوفیہ اور بھائی ہان دونوں کو ہانسن روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا، یہ روبوٹس انسانی تاثرات سمجھ کر گفتگو کرسکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل ہیں، صوفیہ کئی مرتبہ مقامی میڈیا کو انٹرویو بھی دے چکی ہے۔

    گزشتہ سال صوفیہ نے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہے، رواں سال اسے آخر کار ایک بڑا بھائی مل گیا، تاہم ہان نے انٹرویو میں کہا کہ اسے خاندان سے کوئی دل چسپی نہیں، نہ ہی وہ رومانوی مزاج رکھتا ہے۔


    مزید پڑھیں:  انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش


    دبئی میں ہونے والی گیٹکس ٹیکنالوجی ویک شو میں صوفیہ اور ہان نے مقامی میڈیا کو انٹرویوز دیے تو نمائش دیکھنے والے حیران رہ گئے، صوفیہ انتہائی مشہور انسانی روبوٹ ہے جو دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے اور جسے دبئی کی شہریت بھی حاصل ہے۔

    صوفیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ اسے شہرت مل گئی ہے لیکن اسے شہرت کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ صوفیہ کو دبئی پولیس ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

  • دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں افطاری سے قبل دو بچے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی سواد اور ڈھائی سالہ ان کا کزن شہاب اس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

    دونوں بچے افطاری سے کچھ وقت بل کھیلتے ہوئے باہر نکل گئے اور سوئمنگ پول میں ڈوب گئے، پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بچے کو فوری طور پر شیخ لطیفہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اگلے روز وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

    فیملی ممبر الحمادی کے مطابق میرے بھائی نے فون کرکے واقعے کی اطلاع دی، معصوم بچوں کی ہلاکت ہماری فیملی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

    الحمادی نے مزید کہا کہ بچی کی والدہ اپنی بہن کے گھر دعوت افطار میں شرکت کے لیے آئی تھیں، میں ان کے ہمراہ نہیں تھا جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

    بریگیڈیر بن گلائیتھا کے مطابق باورچی خانے کا دروازہ ڈائریکٹ سوئمنگ پول کی جانب جاتا تھا، گھر کے مالک کی غلطی سے دروازہ کھلا رہ گیا جو حادثے کا سبب بنا۔

    بریگیڈیر نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور خاص طور پر جب وہ سوئمنگ پول کے نزدیک ہوں۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، بچوں کو اس عمر میں علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں، سوئمنگ پول بچوں کی زندگی کے لیے بہت خطرناک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: اسکول بس ڈرائیور کی غفلت، بچے حادثے سے بال بال بچ گئے

    دبئی: اسکول بس ڈرائیور کی غفلت، بچے حادثے سے بال بال بچ گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے اسکول بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب اسکول کے بچے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد بچے روڈ کراس کرنے لگے تو ڈرائیور نے سگنل بند ہونے کے باوجود اسکول بس دوڑا دی، جس کے سبب طلباء حادثے سے بال بال بچ گئے۔

    بچوں کی والدین کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک اسکول بس سگنل بند ہونے کے سبب رکی ہوئی ہے اور بچے روڈ کراس کرہی رہے تھے کے اچانک سامنے سے آنے والی دوسری اسکول بس سگنل توڑ کر چلی جاتی ہے۔

    بچوں کے والدین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسکول بس ریس لگا رہی تھی جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

    پولیس نے مذکورہ بس ڈرائیور کے خلاف دو کمپلین درج کرلی ہیں ایک تیز رفتاری سے بس چلانا اور دوسرا سگنل بند ہونے کے باوجود بس کو نہ روکنا، مذکورہ ڈرائیور کو ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی دس بلیک پوائنٹس بھی دئیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی واٹر کینال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان گرفتار

    دبئی واٹر کینال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات پولیس نے دبئی واٹر کینال میں چھلانگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو نوجوان لڑکے کرتب دکھاتے ہوئے انتہائی خطرناک طریقے سے دبئی واٹر کینال کے پل سے چھلانگ لگا رہے تھے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور چھلانگ لگانے کے واقعے میں تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دبئی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ان دونوں نوجوانوں کے خلاف قانونی اقدامات کی ہدایت کی جس نے اس حرکت سے اپنی زندگی اور سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی پل سے کینال میں چھلانگ لگانے والے ایک نوجوان نے امارات کا مقامی لباس زیب تن کررکھا ہے اور دوسرے نوجوان نے کالے رنگ کا شارٹ پہن رکھا ہے، ایک نوجوان نے فلمی اسٹائل میں چھلانگ لگائی اور دوسرے نے سیدھے طریقے سے ہی کینال میں کود گیا۔

    دبئی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے والدین کو بلایا جائے گا اور انہیں سمجھایا جائے گا کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں وہ کس طرح کے دوستوں میں بیٹھتے ہیں اور ان کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔