Tag: دبئی ہوٹل

  • دبئی: رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں کی بکنگ میں اضافہ

    دبئی: رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں کی بکنگ میں اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں کی بکنگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، رمضان میں ہوٹلوں کے کمروں کی ریزرویشن بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں ہوٹلز گروپس کا کہنا ہے رمضان میں تقریبا ہوٹلوں کے کمرے بک ہوچکے ہیں۔ امید ہے آئندہ دنوں میں بکنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    ہوٹلوں کے ایک معروف گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر فتحی خوجلی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس سے قبل رمضان میں بکنگ کی شرح اتنی نہیں تھی۔ 40 سال میں پہلی بار محسوس کیا کہ رمضان میں دبئی میں ہوٹلز کی مانگ عام مہینوں کی طرح ہے۔

    بین الاقوامی سیاحت میں اضافہ کا اثر بھی دبئی پر پڑا ہے۔ یہاں رمضان کا مہینہ ہے مگر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس وقت رمضان میں سیاح عام دنوں کی طرح پہنچ رہے ہیں۔

    سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ساحل سمندر کے قریب ہوٹل اور ریزروٹس کی مانگ سب سے زیادہ ہے، دبئی میں ہوٹلوں کے 75 سے 80 فیصد تک کمرے بک ہوچکے ہیں۔

    مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    حسنی عبدالھادی کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد دبئی میں سیاحت کے بڑھنے سے دبئی کی ہوٹل مارکیٹ مزید مضبوط ہوئی ہے، 2023 میں 17 ملین سے زیادہ سیاح یہاں پہنچے۔

  • دبئی:منشیات استعمال کرنے کے جرم میں تین بہنیں گرفتار

    دبئی:منشیات استعمال کرنے کے جرم میں تین بہنیں گرفتار

    دبئی:پولیس نے متحدہ عرب امارات کے مقامی ہوٹل سے منشیات استعمال کرنے کے جرم میں خیلجی ممالک سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں کو منشیات اسمگلنگ کرنے والے شخص کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر مقامی ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا استعمال کرنے والی تین بہنوں کو منشیات فروش کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے حکّام کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی حالیہ دنوں وزٹ ویزے پر دبئی آئی تھی، مذکورہ لڑکی نے پہلے سے دبئی میں مقیم اپنی 26 سالہ بہن کے ذریعے ہوٹل میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تاکہ تینوں بہنیں مشترکہ طور پر نشہ کرسکیں۔

    پولیس حکّام نے کہا کہ تینوں خواتین کو ہوٹل میں ایک عربی شخص نے منشیات فراہم کی تھی، مذکورہ شخص پہلے بھی دیگر افراد کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں متعدد مقدمات کا سامنا کرتا رہا ہے۔

    دبئی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کو منشیات کا استعمال اور نشہ آور اشیاء فراہم کرنے والے شخص کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پولیس نے حراست میں لےکر عدالت میں پیش کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل دبئی میں اماراتی پولیس اور نارکوٹکس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرکے 2،200 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں