Tag: دباؤ

  • امریکا کو بھارت پر کشمیرکے معاملے پردباؤ ڈالنا ہوگا،جلیل عباس جیلانی

    امریکا کو بھارت پر کشمیرکے معاملے پردباؤ ڈالنا ہوگا،جلیل عباس جیلانی

    اسلام آباد: سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو دیگرممالک کا دباؤ بھی آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سفیر جلیل عباسی جیلانی کا کہنا ہے کہ امریکا کو بھارت پرکشمیر کے معاملے پردباؤ ڈالنا ہوگا، امریکی و برطانوی کانگریس کی طرف سے کشمیرمعاملے پرآوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، بھارت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو دیگرممالک کا دباؤ بھی آسکتا ہے۔

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 38ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 38ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • یورپی پارلیمان میں بھارت کو مذاکراتی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تجویز کی حمایت

    یورپی پارلیمان میں بھارت کو مذاکراتی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تجویز کی حمایت

    برسلز: بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمان میں ان کیمرا بریفنگ میں برطانوی مندوب فل بینئن نے بھارت پر مذاکرات کے لیے زور دینے کی تجویز پیش کی۔

    70 رکنی اجلاس کے اکثر ارکان نے تجویز کی حمایت کی، فل بینئن نے کہا معاملہ دو طرفہ قرار دے کر ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    فل بینئن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ختم کرانا ہوگی، سیاسی قیدی رہا کرانا ہوں گے اور کرفیو ختم کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس بڑی پیشرفت ہے: فاروق حیدر

    اجلاس میں رکن پارلیمنٹ مائیکل گالر نے کہا کہ یورپین یونین کو مقبوضہ کشمیر پر رد عمل دینا چاہیے۔

    چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خراب ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ انھوں نے یورپی یونین حکام اور یو این نمایندے کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کام یابی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔

  • ایران امریکا کشیدگی، بھارت کا امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار

    ایران امریکا کشیدگی، بھارت کا امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار

    واشنگٹن/نئی دہلی : بھارت نے امریکی دباؤ کو پس پشت ڈالتےہوئے کہا ہے کہ ’ہم ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھیں گی اور باقی اشیاءکی تجارت بھی ہوتی رہے گی‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے اور صدر ڈونلڈٹرمپ نے باقی دنیا کو دھمکی دے رکھی ہے کہ جو ان امریکی پابندیوں پر عملدرآمد نہیں کرے گا اسے بھی ایسے ہی نتائج کا سامنا کرنا ہو گا، تاہم بھارت نے امریکا کا یہ دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اعلان کر دیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری اور دیگر اشیاءکی تجارت جاری رکھے گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اعلان بھارتی وزیرخارجہ وی مرالی دھرن نے لوک سبھا میں اراکین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

    مرالی دھرن کا کہنا تھا کہ ملک میں اب بھی کنفیوژن پائی جا رہی ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد بھارت کی پوزیشن کیا ہو گی؟

    حکومت کی طرف سے کہا جا چکا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت اور تیل کی خریداری منسوخ نہیں کرے گی۔ ہم ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھیں گی اور باقی اشیاءکی تجارت بھی ہوتی رہے گی۔ ایران کے ساتھ بھارت کے تعلقات ہمارے باہمی تعلقات ہیں، ان پر امریکا یا کسی تیسرے ملک کا اثر نہیں ہے۔

  • نشوا کے مظلوم باپ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف

    نشوا کے مظلوم باپ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف

    کراچی: زندگی اور موت کے درمیان سانس لیتی نشوا کے مظلوم باپ پر صلح کے لیے دباؤ کا انکشاف ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی، نشوا کے والد پر دباؤ ڈالا جانے لگا.

    اے آر وائی کے نمایندے کے مطابق دارالصحت اسپتال کا مالک عامر چشتی ایم کیو ایم کے ایک رہنما کو لے کر لیاقت نیشنل اسپتال پہنچ گیا، عامر چشتی کے ہمراہ دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ بھی موجود ہے.

    ذرائع کے مطابق عامر چشتی اور دیگر نشوا کے والد قیصر علی سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں، عامر چشتی صلح صفائی کے معاملے پر معاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہے.

    خیال رہے کہ نشوہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، لیاقت نیشنل کے ڈاکٹروں نے دعاکا کہہ دیا ہے.

    واضح رہے کہ مجرمانہ غفلت پر غلطی کے اعتراف کے باوجود دارالصحت اسپتال کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی، 9 ماہ کی نشوا بدستور لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

    مزید پڑھیں: نشوا کی موت سے جنگ جاری، اسپتال کے خلاف تاحال کارروائی نہیں ہوئی

    محکمہ صحت کی قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، جس میں کہا گیا کہ واقعہ انتہائی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو حتمی کارروائی کرنی چاہیے، کمیشن کو مؤثر اور فعال کیا جائے.

  • دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کا بوئنگ 737 سے متعلق کہنا ہے کہ ’ہم بے تحاشا دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس ایئرکرافٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی نے اپن جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’طیارے کے نظام میں کوئی کارکردگی کا مسئلہ نہیں ہے‘ اور نہ ہی طیارے کو بند کرنے کی کوئی بنیادی وجوہات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کے دوران بوئنگ 737 کا یہ خوفناک حادثہ ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    ایتھوپین ایئرلائن کے طیارہ حادثے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے بوئنگ 737 پر پابندی لگانے کی ایک لہر چل پڑی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہانگ کانگ، ویت نام، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے بوئنگ 737 طیارے کی اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ، چین، یورپی یونین اور آسٹریلیا پہلے ہی بوئنگ 737 کے تمام ماڈلز پر پابندی لگا چکے ہیں۔

    ایوی ایشن و اسپیس کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین کہ امریکا بھی دیگر ممالک کی طرح عارضی طور پر بوئنگ 737 پر پابندی عائد کردے گا جب ایف اے اے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرواتا‘۔

    ڈیموکریٹ کی امریکی صدارتی امیدوار الیزبتھ وارن کا کہنا ہے کہ ’فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) دیگر ممالک کی تقلید کرے اور فوری طور پر تمام بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی لگا دے‘۔

    مزید پڑھیں: ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

    امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی

    افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ افغانستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پردباؤ بڑھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پرآجائیں گے۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ افغان حکام نے مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے، افغان حکام نے پاکستان کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے 14 رکنی وفد کے ہمراہ افغانستان کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔

    اس سے قبل امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے دورہ پاکستان پر کہا تھا کہ امریکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ نئے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔


    افغانستان میں پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دی جارہی ہے، خواجہ آصف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دے دہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں بھی واضع ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شہری خودکشیوں میں سرفہرست

    بھارتی شہری خودکشیوں میں سرفہرست

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے ڈپریشن اور دیگر عام ذہنی امراض کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ 22 لاکھ افراد ذہنی تناؤ یا اس سے ملتی جلتی بیماریوں کا شکار ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 4.3 فیصد حصہ ہے۔

    ذہنی امراض کا شکار ان افراد میں سے ڈپریشن کے تقریباً 50 فیصد مریض بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپریشن کی 2 نہایت عام اقسام ہیں جنہیں ڈپریسو ڈس آرڈر اور اینگزائٹی (بے چینی) کہا جاتا ہے۔

    india-3

    ڈپریسو ڈس آرڈر میں مریض اداسی اور پشیمانی کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس مرض میں نیند میں خلل اور بھوک میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

    اینگزائٹی ڈس آرڈر میں مریض میں بے چینی اور خوف پیدا ہوجاتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں جبکہ یہ مختلف فوبیائی امراض کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ دونوں امراض نہایت عام ہیں اور قابل تشخیص اور قابل علاج ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنہ 2015 میں 7 لاکھ 88 ہزار افراد نے خودکشیاں کر کے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا جب کہ خود سوزی کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ان خودکشیوں کی 20 بڑی وجوہات میں سے ایک ڈپریشن بھی تھی۔

    سنہ 2014 میں دنیا بھر میں کی جانے والی خود کشیوں میں سے 78 فیصد غریب ممالک یا ترقی پذیر ممالک میں کی گئیں اور 2012 میں سب سے زیادہ خود کشیاں کرنے والے ممالک میں بھارت سر فہرست تھا۔

    ڈپریشن اور دیگر ذہنی امراض سے متعلق مزید مضامین:

    دماغی امراض کے بارے میں مفروضات اور ان کی حقیقت

    ڈپریشن کی وہ علامات جو کوئی نہیں جانتا

    ڈپریشن کم کرنے کے 10 انوکھے طریقے

    ڈپریشن کا شکار افراد کی مدد کریں

  • چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی

    چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی

    بیجنگ :شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کےبعد چین نےشمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پررواں سال کےآخر تک پابندی لگادی۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کی جانب سےگزشتہ دنوں کیے جانے والے میزائل ٹیسٹ کےبعد ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ چین نے شمالی سے آنے والی کوئلے کی کھیپ واپس بھیج دی تھی۔

    چین شمالی کوریا کا واحداتحادی ہے اور چین کی جانب سےکوئلے کی درآمد پر پابندی کااعلان سامنے آنے کےبعد شمالی کوریا کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ ’کِم جونگ اُن‘ کے بھائی ’کِم جونگ نام‘ کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر شمالی کوریا کے مبینہ جاسوسوں نے زہر دے کر قتل کردیا تھا۔

    ’کِم جونگ نام‘ نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر رکھا تھا اور وہ چین کے زیرِ انتظام علاقے مکاؤ میں مقیم تھا،جہاں اس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ چین کی حکومت کی حفاظت میں ہے۔

    شمالی کوریا کے حوالے سے مغربی ممالک اور امریکہ کاخیال ہے کہ چین شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے تعاون کرکے ان پابندیوں کو مزید موثر بنا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر مکمل کنٹرول ہے اور شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے حوالے سے جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں چین کو اپنا کردار اد کرنا ہوگا۔