Tag: دبنگ

  • ‘دبنگ’ نامی 35 من وزنی بچھڑے کی دھوم مچ گئی، ویڈیو ملاحظہ کریں

    ‘دبنگ’ نامی 35 من وزنی بچھڑے کی دھوم مچ گئی، ویڈیو ملاحظہ کریں

    دبنگ اور شیر نامی 35 من وزنی بچھڑے کی دھوم مچ گئی، ڈاکخانہ بازار کی تاجر فیملی خوبصورت جانور پال کر اللہ کی راہ میں قربان کرتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دبنگ اور شیر نام خوبصورت اور دیوہیکل بچھڑے کو مکھن، دیسی گھی، بادام سمیت کئی طرح کی صحت بخش غذائیں کھلائی جاتی ہیں، عام جانور کی طرح یہ بچھڑا جگالی بھی کرتا ہے تاہم یہ نوبت اس کے دیسی کھانوں کی وجہ سے کم ہی آتی ہے۔

    مالک نے بتایا کہ اس کا نام بچوں نے دبنگ رکھا ہوا ہے، اس کو سردیوں میں مکھن دیتے ہیں، دیسی گھی دیتے ہیں، دودھ دیتے ہیں اور چارہ بھی دیتے ہیں، اس وزن الحمداللہ تقریباً 35 من ہے، یہ ہم نے بڑے شوق سے پالا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ہماری گائے کا بچھڑا ہے، ہم اسے اللہ کے رستے میں قربان کریں گے، بچوں کو تو دکھ ہوتا ہی ہوتا ہے، ہمیں بھی ہوتا ہے۔

    اس کے علاوہ کئی جانوروں کے ساتھ تاجر فیملی نے دو بکرے ببلو اور مکھن بھی پالے ہوئے ہیں جو چاکلیٹ، چپس کھانے کے ساتھ ساتھ سافٹ ڈرنکس بھی پیتے ہیں۔

    وہاں موجود بچے نے بتایا کہ ہم جو بھی چیزیں کھاتے ہیں، پاپڑ وغیرہ یہ ہمارے ساتھ کھاتا ہے، ہمارے ساتھ بوتل پیتا ہے، ہم اسے بادام، پستے اور کاجو کھلاتے ہیں جب یہ ذبح ہوگا تو ہمیں بہت زیاد یاد آئے گا۔

    رپورٹ: ملک نعیم وفا

  • کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    کیا دبنگ خان اور کنگ خان پھر مدمقابل آگئے؟

    ممبئی: دبنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، سلمان خان نے دبنگ 3 پر کام شروع کر دیا۔ فلم رواں‌ برس دسمبر میں‌ شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو کے مدمقابل ریلیز ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنی 2010 میں‌ ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئیل پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جس کی اپریل میں شوٹنگ شروع ہوجائے گی.

    یاد رہے کہ فلم کا دوسرا سیکوئیل 2012 میں‌ ریلیز ہوا تھا، جو خاصا کامیاب رہا تھا اور تب سے اس کے تیسرے سیکوئیل کی بازگشت سنائی دے رہی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فلم پر رواں‌ برس کام شروع کر دیا جائے گا.

    سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فلم پروڈیوسراسے دسمبر میں‌ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ کنگ خان 25 دسمبرکو اپنی فلم زیرو ریلیز کرنے کا اعلان کر چکے ہیں.

    فلمی پنڈتوں کے مطابق بالی وڈ میں‌ فلم کی کامیابی میں‌ ریلیز کی تاریخ‌ کا کردار کلیدی ہوتا ہے، عید، کرسمس اور دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلمز کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں.

    آنکھ بند کرکے شاہ رخ‌ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف

    اکثر ان تاریخوں کے حصول کی کوشش اختلافات اور جھگڑوں‌ کا سبب بن جاتی ہے، شیوائے اور اے دل ہے مشکل کے موقع پر ایسی ہی صورت حال دیکھنے میں‌ آئی تھی.اب پھر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مدمقابل آنے کی خبر گردش کر رہی ہے.

    یاد رہے کہ ایک پارٹی میں‌ ہونے والی بدمزگی سے شاہ رخ اور سلمان خان کے اختلافات آغاز ہوا تھا۔ چند برس بعد ایک افطاری پارٹی میں اتفاقیہ ملاقات سے یہ برف پگھلنے لگی اور سلمان خان کی بہن کی شادی کے بعد دونوں‌ سپر اسٹار ایک بار پھر دوست بن گئے تھے.

    دبنگ اور زیرو کا باکس آفس ٹاکرا اس دوستی پر کیا اثرات مرتب کرنے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔