Tag: دتہ خیل

  • ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

    اسلام آباد: پاک فوج دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےپُرعزم، ضرب عضب کی ضربیں جاری، وزیرستان میں علا قے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری، تیئتس شدت پسند ہلاک ہوگئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقع ہو ئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضرب عضب کی ضربوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشتگروں کے مکمل خاتمے تک اس کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، آج وزیرستان کے علا قے دتہ خیل میں پاک فوج  کی جانب سے فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگروں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان فضائی حملوں میں تیئتس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ،7افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ،7افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں حملہ کیا، جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغے۔ حملوں کی زد میں آنے سے نصف درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں اس سے پہلے بھی متعدد ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں، جن میں شدت پسند کمانڈروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی لقمہ اجل بنی۔

    پاکستان نےڈرون حملوں کو ہمیشہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کےخلاف قرار دیا ہے اورامریکا سے بارہا احتجاج بھی کیا لیکن اس کےباوجود ڈرون حملوں کاسلسلہ رک نہ سکا۔

  • شوال اوردتہ خیل میں فضائی کارروائی، 65 دہشت گرد ہلاک

    شوال اوردتہ خیل میں فضائی کارروائی، 65 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:  آپریشن ضربِ عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو ٹھکانے بھی تباہ کردئیےگئے، آج قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے فضائی حملوں میں کل  پینسٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مدد سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی گئی اوراُن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پینتس شدت پسند مارے گئے اور اُن کے تین ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں گولا بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز آپریشن ضربِ عضب کے دوران دتہ خیل میں فورسز نے کارروائی کے دوران چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا،دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک سویلین بھی شہید ہوا۔

    پاک فوج نے دہشتگردوں سے کئی علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اب بچ جانے والے دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دہشتگردوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا تھا۔

    پندرہ جون سے جاری آپریشن ضربِ عضب کی کمان کرنے والے میجر جنرل ظفر خان کے مطابق ملک دشمن عزائم رکھنے والے نو سو سے زائد دہشتگرد فوجی کارروائیوں میں مارے جاچکے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے بیشترعلاقوں پر پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں ہی طالبان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرکے نیٹ ورک کی کمرتوڑ دی تھی۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کے ڈرون حملے میں بیس افراد مارے گئے، پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

    امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل کے ایک مکان اور گاڑی پر میزائل داغے، جاسوس طیاروں کے حملوں میں بیس افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ حملے میں پانچ افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد تین ہوگئی ہے، یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاک فوج تحصیل میرانشاہ کے شورش زدہ علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد زمینی کارروائی شروع کرچکی ہے، جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں واقع خیسور دتہ خیل سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔