Tag: درآمدات میں کمی

  • ’’ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگئی‘‘

    ’’ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگئی‘‘

    نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگئی، معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔

    تفصلات کے مطابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھا کر معاشی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوچکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر تا دسمبر برآمدات 8 ارب ڈالرز رہیں۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات 7 ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھیں۔

    وزیرتجارت نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں ایک ارب ڈالرز کی اضافی برآمدات کی گئیں۔ اضافی برآمدات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔

    گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 397 ملین ڈالرز سرپلس رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ ڈالرز تھا۔ ملکی برآمدات 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

  • موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

    موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

    اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصد کم ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71.21 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 4.97ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبر میں 85.81 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 366.31ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالر تھا۔

  • سونے کی درآمدات میں 43.48 فیصد کمی

    سونے کی درآمدات میں 43.48 فیصد کمی

     گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے گیارہ مہینوں جولائی تا مئی 2013-14ءکے دوران مالی سال 2012-13ءکے اسی عرصہ کے مقابلہ میں سونے کی ملکی درآمدات میں 43.48 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2013ءتا مئی 2014ءکے دوران 172.950 ملین ڈالر مالیت کا 4 ہزار 177 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا

    جبکہ اس سے پچھلے مالی سال 2012-13 کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 5 ہزار 740 کلو گرام تھا ، جس کی مالیت 306.005 ملین ڈالر تھی، رپورٹ کے مطابق دھاتوں کے گروپ کی مجموعی ملکی درآمدات میں 9.26فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا مئی 2013-14ءکے دوران 2.7438 ارب ڈالر کی دھاتیں درآمد کی گئیں

    جبکہ اسی سے پچھلے مالی سال میں پہلے گیارہ ماہ کے دوران دھاتوں کے گروپ کی مجموعی ملکی درآمدات کا حجم 3.024 ارب ڈالر تھا جبکہ آئرن اور سٹیل کے سکریپ کی درآمدات میں 11.43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران 669-551 ملین ڈالر کا سکریپ درآمد کیا گیا ، گذشتہ سے پیوستہ سال 600.847 ملین ڈالر کا سکریپ درآمد کیا گیا تھا۔

  • ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات میں کمی

    ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات میں کمی

    اسلام آباد: ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات میں 27 ملین ڈالر کی کمی ہوگئی۔

    گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے گیارھویں ماہ ، مئی 2014ء کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات میں اپریل 2014ءکے مقابلہ میں 27 ملین ڈالر کی کمی واقع ریکارڈکی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران 77 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئیں جبکہ مئی 2014ءمیں ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات کا حجم50 ملین ڈالر رہا۔