Tag: درآمدات

  • پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران چائے کی درآمدات میں33.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

    پہلی ششماہی کے دوران 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 13کروڑ 48لاکھ سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی .

     رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمد 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں، اس طرح چائے کی درآمدات میں 2کروڑ 12لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15 ءکے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8ارب 55کروڑ 90لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں، جو اس سال 58کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب 97کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.86فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال پہلے چار ماہ کے دوران 14ارب 45کروڑ 90لاکھ ڈالر تھیں، امسال دو ارب 32کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اور درآمدات میں اضافہ 16.09فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال ابتدائی چار میں تجارتی خسارہ جو 5 ارب 90کروڑ ڈالر تھا، اس سال پہلے چار ماہ میں دو ارب 91کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 81کروڑ 30لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • ہوائی،بحری جہازوں اورکشتیوں کی درآمدات میں اضافہ

    ہوائی،بحری جہازوں اورکشتیوں کی درآمدات میں اضافہ

    اسلام آباد: ہوائی جہازوں ،بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ چون لاکھ ڈالر کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2014-15ءمیں دوسرے ماہ اگست 2014ءکے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اگست 2013ءکے دوران 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ہوائی جہاز ، بحری جہاز اور سمندری کشتیاں درآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال میں اگست 2014ءکے دوران ملکی درآمدات کا حجم 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

  • پام آئل کی درآمدات میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    پام آئل کی درآمدات میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ءمیں ماہ اگست کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے مقابلہ میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اگست 2013ءکے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات کا حجم 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

    جبکہ رواں مالی سال اگست کے دوران درآمدات کا حجم بڑھ کر 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ، اس طرح اگست 2013ءکے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں کا اضافہ

    بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں کا اضافہ

    اسلام آباد: جون 2013ءکے مقابلہ میں جون 2014ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 49 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ، جون 2014ءکے دوران درآمدات میں تقریباً دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2013ءکے دوران 56 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے کی مشینری درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2014ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 105 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔

    جس سے توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کے ذریعے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔

  • نومبر میں سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں 87 فیصد اضافہ

    نومبر میں سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں 87 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پانچویں مہینے نومبر 2013ء کے دوران سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، شماریات ڈویژن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 7 کروڑ 48 ہزار ڈالر کی سونے کی مصنوعات کی درآمد ہوئیں ، جس کے مقابلہ میں رواں مالی سال نومبر تک 13 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد ہوئیں۔