Tag: درآمدی ایل این جی

  • اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

    اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

    اسلام آباد: اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.047 ڈالر فی ٰایم ایم بی ٹی یو، جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.052 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، اور سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لیے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جب کہ سوئی سدرن کے لیے 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گیس کی قلت کے باعث گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں سال بھی گھریلو اور انڈسٹریل صارفین کو مشکل کا سامنا ہے۔

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری

    ایل این جی میتھین یا پھر ایتھین اور میتھین کا مرکب ہوتی ہے جسے صاف کرنے کے بعد منفی 160 ڈگری درجہ حرارت تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے یہ گیس ایک مائع کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو تقریبا 600 فیصد کم جگہ لیتی ہے۔ پھر اسے خام تیل کی طرح ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کر دیا جاتا ہے۔ جب یہ مائع گیس اپنی منزل پر پہنچتی ہے تو اسے دوبارہ گیس کی شکل میں لا کر ایندھن کے طور پر استعمال کر لیا جاتا ہے۔

  • اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

    ہوشیار، ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

    سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی تھی، سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کی گئی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔