Tag: درآمدی موبائل فونز

  • بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ،  بڑی خبر آگئی

    بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر سے ٹیکس ہٹانے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے، آن لائن رپورٹس کے برعکس جو دوسری صورت میں تجویز کرتی ہیں۔

    پی ٹی اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، غیر پی ٹی اے موبائل صارفین اپنے آلات کو صرف سم کارڈ ڈال کر دوبارہ شروع کر کے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ’ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (ڈی آئی آر بی ایس) کے نام سے ایک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو سیلولر نیٹ ورکس پر بلاک کیا جا سکے گا۔

    غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

    خیال رہے گذشتہ سال حکومت نے ایک سہولت متعارف کرائی تھی، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر دورے کے دوران 120 دنوں کے لیے عارضی رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے اپنے ہینڈ سیٹس کو ٹیکس فری رجسٹر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا تھا۔

    خیال رہے سوشل میڈیا پر افواہ گردش میں تھی کہ حکومت کی طرف سے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر لاگو تمام ٹیکس ختم کر دیئے ہیں۔

  • بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا ؟

    بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا ؟

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی، جس کے بعد موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق وار منظوری ہوئی ، جس کے تحت درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔

    موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ، بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی ، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی۔

    فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپےلیوی ، 350ڈالرمالیت کےموبائل فونزپر1800 روپےلیوی اور 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد کی۔

    اسی طرح 700 ڈالر مالیت کےموبائل فون پر8ہزارروپے اور 701ڈالر مالیت کےموبائل فون پر16ہزار روپے لیوی عائد کی گئی۔

  • بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خبر، ڈیوٹی کتنی ہوگی؟

    بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خبر، ڈیوٹی کتنی ہوگی؟

    اسلام آباد : حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی تجویز دے دی، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے 44000 روپے کرنےکی تجویز سامنے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے مطابق بجٹ 23-2022کی تیاریاں جاری ہے ، حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دے دی۔

    نئے بجٹ میں درآمدی اشیا پر ڈیوٹیزکی شرح میں 100 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے44000 روپے کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاورجنریشن مشینری ریگولیٹری میں 30 فیصد اضافے ، اسٹیل مصنوعات کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ درآمدی ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد ، مشینری پرریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 اور گھریلوآلات پر50 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے اور درآمدی ٹائلزپر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے ، ٹیکسز بڑھانے سے درآمدات حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔