Tag: درآمدی چینی

  • ای سی سی اجلاس، درآمدی چینی سے متعلق اہم فیصلہ

    ای سی سی اجلاس، درآمدی چینی سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں درآمدی چینی، کپاس کی درآمد، اور نیشنل ہائی وے کے قرض کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کے لیے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر عائد 5 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں نیشنل ہائی وے کے قرض کو معاف کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

    دیگر اہم منظوریوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری کی منظوری، اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بیناری سےگیس کی فراہمی کی منظوری شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر تھی، اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ جنوری 2021 تک ٹی سی پی10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کر لے گا۔

  • درآمدی چینی پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق

    درآمدی چینی پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق

    اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے درآمدی چینی پر بیس فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق درآمدی چینی پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق اقتصادی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے، مارکیٹ زرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مقامی کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے اور درآمدی چینی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملکی چینی کی پیداوار ستاون لاکھ ٹن تک متوقع ہے، چینی کی برآمد کے بعد بھی دس لاکھ ٹن سرپلس چینی موجود ہوگی۔