Tag: درآمد پر پابندی

  • حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

    حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں معاشی بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے شہباز حکومت اہم فیصلہ کرتے ہوئے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں انھوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ غیر ضروری و لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

    ملک کو ایک طرف زر مبادلہ کے ذخائر کے استحکام کا مسئلہ درپیش ہے، دوسری طرف انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 200 روپے 50 پیسے میں فروخت جاری ہے۔

    ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی ہے، ان اشیا میں درآمدی ٹائر، مشینری، پاور جنریشن مشینری، اسٹیل کی مصنوعات شامل ہیں۔

    اسی طرح 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 100 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی، درآمدی ٹائلز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فی صد اضافے، اور موبائل فون پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

  • 2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا امکان

    2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا امکان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 2 ماہ کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پر آمادگی ظاہر کردی، جس میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نےخسارہ کم کرنے کےلئے تجاویز تیار کر لیں ، جس میں 2ماہ کے لیےلگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان تجاویز پر آمادگی ظاہر کردی ہے، ان میں مہنگی گاڑیاں، پر فیومز چاکلیٹس فینسی لائیٹس ٹائلز اور دیگر آسائشی اشیاء بھی شامل ہوں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فینسی اشیا کی امپورٹ پر پابندی کا مقصد بڑھتے تجارتی خسارے کو کم کرنا اور یہ عارضی پابندی ہوگی۔

    وزارت تجارت ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی، فیڈریشن اور چیمبرز نے قومی مفاد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہو گا۔

  • روس نے امریکہ اور مغربی ممالک سے اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی

    روس نے امریکہ اور مغربی ممالک سے اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی

    ماسکو: روس نے امریکہ، کینڈا، اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت،مچھلی , پھلوں اور ڈیری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

    روس نے امریکہ، کینڈا، اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت،مچھلی , پھلوں اور ڈیری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوابی کارروائی کے تحت امریکہ سمیت کینڈا اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت، پھل، مچھلی اور ڈیری پراڈیکٹس کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

    روس کی جانب سے یہ فیصلہ مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی جواب میں کیا گیا ہے،مغربی ممالک نے یوکرینی باغیوں کی حمایت کرنے پر روس پردرآمدی پابندی عائد کی تھیں، اس فیصلے کے باعث مغربی ممالک کےزرعی شعبے اور روسی عوام کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے، اس سے پہلے رواں سال کےآغاز میں روس نے امریکہ سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگائی تھی۔ روس امریکی مرغی کا دوسرا بڑا خریدار ہے، روس ایک سال میں تینتالیس ارب روپے کی خوراک درآمد کرتا ہے۔