Tag: دراندازی

  • بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    کراچی: بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پرعوام نےپاک فوج کی جوابی کارروائی پر خوشی کا اظہارکیا اور سوشل میڈیا پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو جیسے ہی بھارتی دراندازی کی خبر ملی تو انہوں نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حقائق پیش کیے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کو دشمن کے طیارے واپس بھگانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے دعوؤں پر بھارتیوں کا خوب مذاق بھی بنایا۔

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’ایک ہزار کلو وزنی سے ہمارے 10 درخت زخمی ہوگئے’۔ جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ پلوامہ حملےکابھارتی ٹماٹروں سےجواب، ہمارے دس درخت زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب عوام نے پاک فوج اور عسکری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سوئے رہے لیکن ہماری فوج جاگتی رہی اور اُس نے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کیا‘۔

    عوام نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر بھارت نے دراندازی کی کوشش کی تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور دشمن کو سبق سکھا دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بالاکوٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

  • بھارت کی دراندازی پر پاک فوج کا جواب

    بھارت کی دراندازی پر پاک فوج کا جواب

    راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈراور کھوئی رٹہ سیکٹرز سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈر اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

    پاک فوج کے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور دشمن کی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کیا۔

    پڑھیں: ’’ بھارتی فوج آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ فائرنگ چارخواتین زخمی ‘‘

    یاد رہے بھارتی فوج کی جانب سے سینکڑوں بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں، پاک فوج  نے کبھی پہل نہیں کی تاہم ہربار اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کیا ہے۔

  • پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    ہ

    نئی دہلی: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا جواب میں پاکستان نے الزامات مسترد کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے وہاں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کشمیر کے معاملے پر طلب کیا اور پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے کشمیر میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

    جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے دراندازی کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دراندازی یاتخریبی کارروائی کے لیےاستعمال نہ ہونے پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے آرپار جس قسم کی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی مداخلت یا دراندازی ممکن نہیں، بھارت عالمی دنیا کی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں دراصل مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا

    اس حوالے سے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔