Tag: درجنوں افراد ہلاک

  • حلب میں اسپتالوں پر بمباری،درجنوں افراد ہلاک

    حلب میں اسپتالوں پر بمباری،درجنوں افراد ہلاک

    دمشق: شام میں حزب اختلاف کے زیرکنٹرول شہرحلب پرشدیدبمباری کےنتیجےدرجنوب افراد ہلاک جبکہ طبی سہولیات بھی ختم ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابقاقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے کہنا ہے کہ حلب میں ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں حزب اختلاف کے زیرکنٹرول مشرقی حلب میں طبی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔

    5

    ادارےکاکہناہےکہ حکومتی فورسز کی جانب سےگزشتہ پانچ دنوں سے جاری فضائی اور توپ خانوں کی بمباری سے تمام عارضی اسپتالوں میں سہولیات ناپید ہوگئیں۔

    1

    برطانوی خبرایجنسی کاکہناہےکہ حلب میں بعض اسپتالوں میں سہولیات توموجودہیں تاہم لوگ وہاں جانےمیں خوف محسوس کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں:حلب میں بمباری : تباہ شدہ عمارت سے دو بچوں کوزندہ نکال لیا گیا

    شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کےمطابق ہفتے ہونے والی شدید بمباری میں بچوں سمیت27افراد جاں بحق ہوئے۔

    2

    دوسری جانب شامی شہری دفاع کاکہناہےکہ ہفتےکوہونےوالی شدید بمباری میں 61افرادجان کی بازی ہارگئے۔

    3

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہفتے کے روز اسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات کے اداروں پر شدید بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:حلب میں شامی طیاروں کی بمباری جاری، 21 شہری جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل حلب میں شامی طیاروں نے بچوں کے اسپتال،اسکول، بلڈ بینک اور ایمبولینس پر بم گرائےتھے۔شامی آبزرویٹری کا کہنا تھاکہ بمباری میں کم از کم پانچ بچوں سمیت 21افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    4

  • یمن میں سعودی اتحاد  کے فضائی حملے،کم ازکم 27افرادہلاک

    یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے،کم ازکم 27افرادہلاک

    صنعا: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں فضائی حملوں میں کم ازکم 27افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں تعز کے،الااشرف،الصالو ضلع میں گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    خیال رہے کہ تعز یمن کا تیسر بڑا شہر ہے جس کی آبادی اندازے کے مطابق خانہ جنگی سے پہلے تقریباََ تین لاکھ تھی۔تاہم ان دنوں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کےدرمیان اس صوبے کے کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں تقریباً 19 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اب تک ان حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے جانے والے منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور فورسز نے عدن کو اپنا عارضی بیس بنایا ہوا ہے اور انہیں صنعا پر قابض حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

    مزید پڑھیں:یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں برس 8 اکتوبر کو سعودی اتحاد کے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔