Tag: درجنوں لاپتا

  • ملائیشیا میں سیاحتی مقام پرلینڈ سلائیڈنگ، 23 افراد ہلاک

    ملائیشیا میں سیاحتی مقام پرلینڈ سلائیڈنگ، 23 افراد ہلاک

    ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ ملائیشیا کی ریاست سیلنگور کیمپنگ سائٹ پر ہلکی بارش کے بعد رونما ہوا، لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی، ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور بارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ چار سو سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پچاس سےزائد افراد کوبچا لیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے فارم میں 90 افراد نے کیمپنگ کی ہوئی تھی، حادثے میں 53 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 23 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد تاحال لاپتا ہیں۔

  • عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    بغداد: عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹنے سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 28 افراد لاپتا ہیں جن کو ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    کشتی میں سوار 200 کے قریب مسافر سیاحتی جزیرے کی طرف نو روز کا تہوار منانے جارہے تھے، ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    کشتی میں سوار 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

    مہاجرین بحیرہ روم عبورکرکے غیرقانونی طور پر یورپی ملک اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کی کوشش ناکام ہوگئی اور متعدد تارکین وطن مارے گئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔