کراچی : پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی میرینز نے کریکس ایریامیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پاک بحریہ کےغوطہ خوروں نےسمندر میں پھنسےماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہی گیر ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، پاکستان نیوی کےجوان مختلف علاقوں سے لوگوں کےبروقت انخلا کیلئے مصروف عمل ہیں۔
پاک بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے جہازوں کی کھلے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، پاک بحریہ کی جانب سے 64 ماہی گیروں کوسمندر سے ریسکیو کیا جاچکاہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹربھی معلومات دےرہاہے اور ہیڈکوارٹرزکمانڈرکراچی کےزیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔