Tag: درجہ حرارت

  • بلوچستان میں کڑاکے کی  سردی ،  کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا

    بلوچستان میں کڑاکے کی سردی ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا

    کوئٹہ : بلوچستان اور بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑنے لگی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کہیں برفباری کہیں بارش اور سرد ہوائیں نے موسم ٹھنڈا ٹھار کردیا ہے۔

    بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے۔

    ۔اسکردو اور گوپس میں پارہ منفی سات تک پہنچ گیا ہے، کالام اور قلات میں منفی چھ ،گلگت،استور مین منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

    دیر، مالم جبہ میں منفی چار ہنزہ میں منفی تین جبکہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت تین ، لاہورچھ ، پشاور سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملکہ کوہسار میں برف باری نے موسم خوشگوار کردیا جبکہ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور اسموگ میں بھی کمی آ گئی ہے۔

    کراچی میں سرد ہواوں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیات کے محکمے کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس سلسلے میں کل سے بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہوں گی۔

    کراچی میں پیر کو زیادہ زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے، نومبر سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔

  • موسمیاتی تبدیلی ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کررہی ہے؟

    موسمیاتی تبدیلی ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کررہی ہے؟

    آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے والے دو اہم ستون ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے مراد عالمی آب و ہوا میں اہم، طویل مدتی تبدیلیاں ہیں۔

    دنیا بھر میں ماحول سورج، زمین اور سمندروں، ہوا، بارش اور صحراؤں میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے اثر یہ ہے کہ بحرالکاہل کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت ایسے طوفانوں کو جنم دے رہا ہے جو زیادہ زیادہ بارشیں برساتے اور نقصان پہنچاتے ہیں۔

    حالیہ برسوں میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے تلخ حقائق سے نمٹ رہا ہے، اسے متعدد ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے جو اس کے ماحولیاتی نظام، معیشت اور معاشرتی تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اگر گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوشش نہ کی گئی تو ملک قوم کو مزید خطرات درپیش ہوں گے۔

    ماحولیاتی تبدیلی انسانی صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کرسکتی ہے جس کی وجہ سے مندرجہ ذیل مسائل جنم لیتے ہیں۔

    حشرات الارض کی پیداوار

    ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اور فضا میں نمی کے تناسب میں اضافہ مچھروں اور دیگر حشرات کی افزائش نسل کے لئے بہتر ماحول فراہم کرتا ہے، اس وجہ سے ان کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    آلودہ پانی سے ہونے والی بیماریاں

    درجہ حرارت اور بارشوں میں اضافہ خصوصاً گرمیوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے آلودہ پانی کے ذریعے دیگر انفیکشن کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    سانس کی بیماریاں

    اکثر سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی گلوبل وارمنگ کی ذمہ دار ہے جو ہوا کے ذریعے پھیپڑوں میں داخل ہو کر سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی وجہ سے دمہ، پھیپڑوں اور دل کے امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    ماحولیاتی تبدیلی حیران کن طور پر ذہنی صحت سے وابستہ مسائل میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پانچ برس میں درجہ حرارت میں صرف ایک ڈگری اضافے سے ذہنی امراض میں 2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 2050 تک درجہ حرارت میں اضافہ 14ہزار افراد کی خودکشی کی وجہ ہو گا۔

  • گلگت بلتستان میں ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات کی وجہ سامنے آ گئی

    گلگت بلتستان میں ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات کی وجہ سامنے آ گئی

    گلگت: گلگت بلتستان میں بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی آ گئی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقے کے ندی نالوں میں طغیانی آ رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2800 سے زائد گلیشیائی جھیلوں کے مسکن گلگت بلتستان میں بدترین سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، کیوں کہ گلگت کے اوسط درجہ حرارت میں 0.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آبی ریلوں میں اب تک کئی سڑکیں اور سرکاری و نجی املاک بہہ چکی ہیں، شیگر میں دریائے برالڈو میں آنے والے سیلاب نے زرعی زمینوں، درختوں اور گاؤں سے جوڑنے والی سڑک کو تباہ کر دیا۔

    ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف سڑکوں، لنک روڈز، پھسو گوجال میں شاہراہ قراقرم، ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، محکمہ موسمیات نے تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت کی برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔

    جی بی کے ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 30 برسوں کے دوران اوسط درجہ حرارت میں کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو اور گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی آ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں آبادی پر فوری کنٹرول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی بم پھٹ چکا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان میں آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

  • موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے اور درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے لگا۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی اورجنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    صوبہ سندھ کےشہر دادو اورموہنجوداڑو آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    سکھر، نوابشاہ مٹھی، اور حیدرآباد میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، بہاولپور میں درجہ حرارت 45 ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، لاہور میں زیادہ سے درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • ملک بھر کے شہروں میں دن 2 بجے درجہ حرارت کتنا رہا؟

    ملک بھر کے شہروں میں دن 2 بجے درجہ حرارت کتنا رہا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج دن 2 بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت ( ڈگری سینٹی گریڈ) کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق آج دن دو بجے بہاولنگر، سکرنڈ اور نوابشاہ میں سب سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    اوکاڑہ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، قصور اور خانیوال میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    جوہر آباد، جھنگ، موہن جو دڑو، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، ملتان، کوٹ ادو، سبی، رحیم یار خان، خانپور اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    اسی طرح پڈعیدن، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرات اور نارووال میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسلام آباد میں 40، پشاور اور مظفر آباد میں 37، کراچی میں 36، کوئٹہ میں 32، گلگت میں 29، مری میں 27 اور اسکردو میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر،  آج بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آج بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان

    کراچی : شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، آج بھی پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے تاہم موجودہ لہرمنگل تک برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پورے ملک میں سردی آچکی ہے لیکن کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کے بعد دن میں زیادہ گرمی رہی گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے تاہم شہرمیں گرمی کی موجودہ لہرمنگل تک برقراررہنے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے دوسرے شہروں حیدرآباد ، بدین اور ٹھٹھہ سمیت دیگراضلاع میں درجہ حرارت انتالیس سے چالیس ڈگری کے درمیان ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موسم انتہائی گرم اورخشک رہےگا، کم سےکم درجہ حرارت23.5ڈگری ریکارڈ کیاگیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38سے40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق آج درجہ حرارت اکتالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں دو روز بعد کمی کا امکان ہے، جون اور جولائی کے بعد کراچی کیلئے اکتوبر تیسرا گرم مہینہ ہے۔

  • ’دنیا کے سرد ترین‘ شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گِر گیا

    ماسکو : ’دنیا کے سردترین‘ شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گِر گیا اور مچھلی جمانے کے لیے فریج کی ضرورت نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے اکثرعلاقوں کی شدید سرد ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ماسکو سے 5,000 کلومیٹر مشرق میں روس کے مشرق بعید کے پرما فراسٹ پر واقع شہر کے رہائشیوں کو سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔

    جہاں درجہ حرارت اکثر -40 ڈگری سیلسیس سے نیچے چلا جاتا ہے۔ تاہم شہر نے اس ہفتے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور درجہ حرارت -50 ڈگری سے نیچے گر گیا، جس کے بعد مچھلی جمانے کے لیے فریج کی ضرورت نہیں رہی۔

    خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہائشی اناستاسیا گروزدیوا نے کہا کہ ‘آپ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ آپ یا تو اس کے مطابق ایڈجسٹ ہوتے اور لباس پہنتے ہیں یا آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔

    اناستاسیا گروزدیوا سردی سے بچنے کے لئے ڈبل سکارف، ڈبل دستانے، متعدد ٹوپیاں اور ہڈز پہن رکھے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ سردی سے نمٹنے کے لیے کوئی خاص راز نہیں ہے بس اچھے طریقے تہہ در تہہ کپڑے پہنیں تو سردی سے بچا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے برفیلی دھند میں ڈھکے شہر یاکوتسک کا شمار سرد ترین شہروں میں ہوتا ہے، سردیوں میں عموماً یہاں کا درجہ حرارت تیس ڈگری سے نیچے ہی رہتا ہے۔

    یہاں سب سے زیادہ کم درجہ حرارت فروری انیس سو ستاسی میں منفی پینسٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    روس کے شہر نورلسک کو بھی دنیا کا سرد ترین شہر بھی کہا جاتا ہے، جہاں کے رہائشی جنوری کے وسط تک سورج کی روشنی بھی نہیں دیکھ پاتے۔

    سائبریا کےدو شہر یاکوتسک اور نورلسک پورا سال ہی منجمد رہتے ہیں۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 15 ناٹیکل مائل ہے۔

  • سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے: بلاول کا نیویارک میں خطاب

    سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے: بلاول کا نیویارک میں خطاب

    نیویارک: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نیویارک میں ‘گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن’ اجلاس میں اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز درپیش ہیں، اور ان موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ لا حق ہے۔

    بلاول نے صوبہ سندھ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں اپریل میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، کہا جاتا ہے کہ یہ درجہ حرارت موسم گرما کے عروج پر ریکارڈ کیا گیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، یہ موسم بہار کا ٹمپریچر ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان کو نہ صرف تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے، بلکہ پانی کی شدید قلت بھی ہے، جس سے ملک کو قحط کا سامنا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان نے افغانستان اور یوکرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی، بھوک کی کوئی قومیت نہیں ہوتی، اسی طرح وائرس اور وبا کی بھی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھرمیں تنازعات کے تصفیے کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی، اس لیے ہمیں مل کر کام کرنے کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ لوگوں کو خوراک فراہم کی جا سکے، تاکہ آدمیت کو وباؤں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ پاکستان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی، بلنکن نے فوڈ سمِٹ میں پاکستان کی شرکت پر اظہار تشکر کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جیو پولیٹیکل صورت حال کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی سطح پر ہوئے واقعات کے باعث سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، بلنکن نے کہا کہ امریکا نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔