Tag: درخت سے لٹکی لاش

  • ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام

    ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام

    کراچی کے علاقے سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں 9 ماہ قبل خالی پلاٹ کے اندر درخت سے لٹکی لاش ٹک ٹاکر حسنین کی تھی۔

    کئی ماہ گزر گئے لیکن ٹک ٹاکر حسنین کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ مقتول کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ بیٹے کے قتل کے مقدمے کا تفتیشی افسران سے رشوت طلب کر رہا ہے، انھوں نے کہا ’’ہم غریب ہیں، دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔‘‘

    نوجوان حسنین ٹک ٹاک بنانے کا شوقین اور اپنے بوڑھے والدین کا سہارا تھا۔ گزشتہ برس 25 مئی کو 21 سالہ حسنین کی لاش سرجانی ٹاؤن میں ایک خالی پلاٹ سے ملی۔ قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی تفتیش رک گئی، اور انصاف کے حصول کے لیے حسنین کے بوڑھے والدین اب تک دربدر بھٹک رہے ہیں۔

    میگھواڑ قبیلے کا حیرت انگیز ہنر نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے، ویڈیو رپورٹ

    مقتول حسنین کے غریب والدین کہتے ہیں کہ تفتیشی افسر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے رقم کا تقاضا کر رہا ہے، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے حسنین کے اندھے قتل کا کیس حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کراچی: درخت سے لٹکی لاش برآمد، مقتول سے متعلق انکشاف

    کراچی: درخت سے لٹکی لاش برآمد، مقتول سے متعلق انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب ایک درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب درخت پر 15 سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ لاش اسکیم 33 کے رہائشی نوجوان رمیش کمار کی ہے۔

    رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا، اور 5 اگست شام 6 بجے گھر سے نکلا تو پھر واپس نہیں آیا، لاپتا نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع سچل تھانے کو دی گئی تھی۔

    پولیس کو دی گئی درخواست سے ایسا پتا چلتا ہے کہ نوجوان کو اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے، تاہم لاش ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    نوجوان کی گمشدگی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمیش شام چھ بجے دکان کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن دکان سے معلوم ہوا کہ وہ جمعے کے بعد سے دکان پر گیا ہی نہیں۔

    پولیس کو درخواست دینے والے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے بعد رمیش کا موبائل نمبر کھلا آ رہا تھا لیکن کوئی کال نہیں اٹھا رہا تھا، تاہم ہفتہ 6 اگست کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، اور کہا گیا کہ رمیش میرے پاس ہے پریشان نہیں کرو، اتنا کہنے کے بعد کال کاٹ کر فون بند کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز درخواست میں پولیس سے رمیش کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی تاہم آج نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی برآمد ہو گئی ہے۔