Tag: درخت گر گیا

  • بھارت: طوفانی بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گر گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت: طوفانی بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گر گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت (15 اگست 2025): رواں برس مون سون خطے میں تباہی مچا رہا ہے بھارتی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے دوران درخت چلتی گاڑیوں پر گر پڑا۔

    رواں برس مون سون صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت اور چین میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ بھارت کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال اور درجنوں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ 92.5 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا اور دہلی دریا کا روپ دھار گیا۔

    سوشل میڈیا پر نئی دہلی کے علاقے کالکاجی میں طوفانی بارش کے دوران المناک حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک درخت کو چلتی گاڑیوں پر گرتے دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقے میں روڈ پر لگا نیم کا ایک پرانا اور گھنا درخت شدید بارش اور طوفانی ہوائیں برداشت نہ کر سکا اور اچانک جڑ سے اکھڑ کر گر گیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت کا تنا براہ راست موٹر سائیکل پر گرا جس پر خاتون سمیت دو افراد سوار تھے جب کہ اس کی زد میں کاریں بھی آئیں۔

    میونسپل ورکرز نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد اس درخت کو سڑک سے ہٹایا۔

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سانحے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شخص ہلاک اور اس کی 22 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جو آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں داخل ہے جب کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

    کانگریس نے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری دہلی پر حکمراں جماعت بی جے پی پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کے باوجود کمزور حالت میں کھڑے درختوں کی وقت پر کٹائی نہیں ہوئی۔

    اس واقعہ کی ذمہ داری ریکھا گپتا حکومت کو لینی چاہیے۔ بی جے پی حکومت مرنے والے کے اہل خانہ اور زخمی کو مناسب معاوضہ دے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے بھی کئی علاقے بالخصوص کے پی، گلگت بلتستان طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں اور اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

  • فیڈرل بی ایریا میں درخت گرنے سے نوجوان جاں بحق

    فیڈرل بی ایریا میں درخت گرنے سے نوجوان جاں بحق

    کراچی: سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر کراچی میں بارش میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے سبب مختلف علاقوں میں درخت بھی گر گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نوجوان پر درخت گرگیا، حادثے کے نتیجے میں 24 سالہ سعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق درخت تلے دب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی دیربالا میں پاتراک کے قریب میدان میں مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    مکان پر تودہ کرنے سے دب کر جاں بحق ہونے والے 12 فراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مٹی کا تودہ محمد علی نامی شخص کے گھر پر گرا۔

    عراق میں پھنسے 350 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔