Tag: درخشاں پولیس

  • درخشاں تھانے میں ہلاک ملزم کے بارے میں نیا انکشاف، سابق ایس پی کلفٹن کو بچانے کی کوششیں

    درخشاں تھانے میں ہلاک ملزم کے بارے میں نیا انکشاف، سابق ایس پی کلفٹن کو بچانے کی کوششیں

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے کے درخشاں تھانے کے لاک اپ میں ہلاک ملزم معیز نسیم کے بارے میں نیا انکشاف ہوا ہے، ملزم کئی برسوں سے ذہنی مرض میں مبتلا رہا، جب کہ دوسری طرف اس کیس کے مرکزی کردار سابق ایس پی کلفٹن نیئر کو بچانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق درخشاں تھانے میں ہلاک ملزم کئی سالوں سے ذہنی مرض میں مبتلا رہا، متوفی معیز 6 سال تک نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج رہا ہے، معلوم ہوا کہ ایس پی کلفٹن نیئر کی ٹیم نے پہلے بیٹے اور پھر باپ کو حراست میں لیا تھا، بیٹے کو تو اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا تاہم باپ کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

    ایس پی کلفٹن نیئر جو اس کیس کے مرکزی کردار ہیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایت پر پیسوں کی ریکوری کے لیے لاک اپ میں ملزم معیز نسیم پر بدترین تشدد کیا گیا، متوفی کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کئی مقدمات درج تھے، جب کہ پولیس نے باپ اور بیٹے کو بھتہ خوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    درخشاں تھانے میں ملزم کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس اور علاقہ مجسٹریٹ کی الگ الگ تحقیقات

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی کلفٹن نیئر کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جب کہ ایس ایچ او درخشاں اور ہیڈ محرر کو گرفتار کر کے لاک اپ کیا گیا ہے، اور ایس ایچ او ساحل کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ درخشاں اور ساحل تھانے ایک ہی عمارت میں قائم ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کے بیانات لے لیے گئے ہیں، ڈی آئی جی ویسٹ کو 3 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پولیس سرجن کی رپورٹ

    دوسری طرف اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیّہ نے معیز کی موت کو گزشتہ روز غیر طبعی قرار دیا تھا، ایم ایل او کے مطابق معیز نسیم پر بدترین تشدد کیا گیا، متوفی کے جسم پر چوٹوں اور تشدد کے جا بجا نشانات تھے۔

    پولیس سرجن نے بتایا کہ معیز نسیم کے تمام جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے، اور موت طبعی وجہ سے نہیں ہوئی، کیمیائی تجزیے، ڈی این اے اور ہسٹوپیتھالوجی کے لیے تمام سیمپلز لے لیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں 15 اپریل کو درخشاں تھانے کے لاک اپ میں شہری معیز نسیم کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری اور ہیڈ محرر مفصل احمد لغاری کو نامزد کیا گیا ہے اور دونوں گرفتار ہیں، معیز نسیم کو ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کی کسٹڈی انویسٹی گیشن کو دی جانی تھی، پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے نہیں کیا گیا اور حبس بیجا میں رکھا گیا، اور پیر کے روز ملزم تھانے کے لاپ اپ میں ہلاک ہو گیا۔

  • واٹر ٹینکر فائرنگ، درخشاں پولیس نے ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا

    واٹر ٹینکر فائرنگ، درخشاں پولیس نے ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک بااثر شخص کی جانب سے واٹر ٹینکر پر فائرنگ کے معاملے میں درخشاں پولیس نے متاثرہ ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا اور اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز سکس کے واقعے کے متاثرہ واٹر ٹینکر ڈرائیور ریاض کو ڈھونڈ کر اس کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    ڈرائیور ریاض نے پولیس کو درج رپورٹ میں کہا کہ وہ کشمیر کالونی کا رہائشی ہے اور پانی کا ٹینکر چلاتا ہے، گزشتہ روز جب وہ اپنا ٹینکر خالی کر کے جا رہا تھا تو سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود جوان شخص نے اوور ٹیک پر اسے روک لیا۔

    ریاض نے کہا ’’نوجوان نے ٹینکر کے اگلے ٹائر پر گولی مار کر اسے برسٹ کر دیا، اور پھر دوسری گولی مجھے جان سے مارنے کی نیت سے ڈرائیونگ سائڈ دروازے پر چلائی، لیکن مجھے گولی نہیں لگی، پھر وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔‘‘

    امریکی شہریت کا معلوم ہوتے ہی کراچی پولیس نے اقدام قتل کے مبینہ ملزم کو چھوڑ دیا

    ریاض نے بتایا ’’گولی چلانے والے کا نام ارمغان تھا جس نے معافی مانگ لی ہے اور میرے نقصان کا ازالہ کرنے کا بھی کہا لیکن کوئی مدد نہ کی۔‘‘

  • ڈیفنس میں خواتین سے وارداتیں کروانے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

    ڈیفنس میں خواتین سے وارداتیں کروانے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خواتین کے ذریعے وارداتیں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں درخشاں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے وارداتیں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوٹا ہوا سونا برآمد کیا گیا ہے، یہ رواں سال کی بڑی کارروائی اور ریکوری ہے۔

    ملزمان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ڈیفنس میں خواتین کام پر رکھوا کر ڈکیتی کرتے تھے، ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون اور بنگلے کا چوکیدار شامل ہیں، ملزم مشتاق اور جمال شاہ بھی گرفتار کیے گئے ہیں، تاہم ایک ملزم اسلم ہاتھ نہیں آ سکا جس کی تلاش جاری ہے۔

    جرائم میں نمایاں کمی، کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں99ویں نمبر پر آگیا

    گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    خیال رہے کہ امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 93 ویں سے 99 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جنوری کے آغاز سے اختتام تک کراچی 88 ویں نمبر پر بھی آیا۔

  • ڈکیت گروہ کے دوکارندے گرفتار،زیورات، رقم اوراسلحہ برآمد

    ڈکیت گروہ کے دوکارندے گرفتار،زیورات، رقم اوراسلحہ برآمد

    کراچی : درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان سے 90 تولہ سونا، 12 لاکھ نقد رقم اوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں تھانے کی حدود سے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی کے ایک بڑے 20رکنی ڈکیت گروہ سے ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتیاں کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ان کے قبضے سے 90تولہ سونا،12لاکھ نقد رقم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرے کا کوئٹہ سے ہے، ملزمان موسم سرما میں کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے۔


    مزید پڑھیں: کراچی، سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار


    ایس ایس پی ساؤتھ  کے مطابق دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی ٹیم بلوچستان میں موجود ہے، اور بہت جلد ڈکیت گروہ کے مزید کارندے بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: کراچی کی بہادر بیٹی نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔