Tag: درخواست

  • کےالیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے کی رعایت کی درخواست جمع کرادی، ترجمان

    کےالیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے کی رعایت کی درخواست جمع کرادی، ترجمان

    کےالیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بجلی کمپنی نے فی یونٹ 4.69 روپے کی رعایت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ کےالیکٹرک کی اپریل 2025 ایف سی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی، نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کے بلوں میں فی یونٹ رعایت کا اطلاق ہوگا۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، بجلی کا بریک ڈاؤن زیرزمین کیبل فالٹ کےباعث پیش آیا، کےالیکٹرک

    کےالیکٹرک نے بتایا کہ ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ceo-k-electric-comes-senses-sindh-assembly-special-committee-angered/

  • حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست کردی، عرفان صدیقی نے کہا ابھی مت جائیں، کچھ روز ٹھہر جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، صرف 5دن مزید انتظار نہیں کرسکتے؟

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی خواہش پی ٹی آئی کی تھی، پی ٹی آئی قیادت سےکہوں گا بانی سے مختلف رائے اپنائیں۔

    حکومتی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس بے تابی سےآئے،اتنی جلدی چلےگئے، مطالبات پیش کرنےمیں 42دن لگے اور ہم سے کہتے ہیں7دن میں فیصلہ کریں۔

    ترجمان حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے درخواست کی ابھی مت جائیں، کچھ روزٹھہر جائیں۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے مذاکرات کوگناہ بےلذت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات والوں کو خود پتا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےاپنےلیڈرسے بھی مخلص نہیں، علی امین گنڈاپورنے خوداعتراف کیاکہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیزکا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔

  • سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا حکم جاری

    سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا حکم جاری

    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرالیکشن کمیشن کی جانب سے حکم جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 128 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ آر او نے حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ فیصلہ آراو کی رپورٹ اورمخالف امیدوارں کو نوٹس دیے بغیرنہیں دیاجا سکتا۔

    منصفانہ فیصلے کیلئے آر او 3 روز میں اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے۔ کامیاب امیدوارکا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

    لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے حلقے میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست کی سماعت کے موقع پر لاہورہائیکورٹ کے جج نے سلمان اکرم راجہ کو اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، ملزمان کے موبائل فونز سے  بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان منگل کو متعدد کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران رینجرز کی جانب سے عدالتی برانچ کے شیشے توڑنے اور وکلا پر تشدد کرنے کے معاملے پر سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور پھر عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

    تاہم اب عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج دوپہر دو بجے ہوگی۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

  • مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور ہلاکتیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

    مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور ہلاکتیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کاررواٸی کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آٹے کی مفت تقسیم میں بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کاررواٸی کے لیے درخواست داٸر کر دی گٸی۔

    درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک بھر میں آٹے کی تقسیم میں شدید بدنظمی کی وجہ بھگڈر کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد کی جان چلی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار انتہاٸی ناقص ہے جس کی وجہ سے عوام میں پریشانی کے باعث بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ تقسیم کے ناقص طریقہ کار پر ذمہ داروں کے خلاف کاررواٸی کا حکم دیا جائے جبکہ آٹے کا معیار بھی عالمی لیب سے چیک کروانے کی استدعا کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں پیش آیا تھا جہاں راشن کی تقسیم کی جارہی تھی، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

  • عدالت کا سینیٹری ورکرز کو کم از کم 25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا حکم

    عدالت کا سینیٹری ورکرز کو کم از کم 25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ادا کرنے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے مختلف محکموں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹری ورکرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں سینیٹری ورکرز کو 17 ہزار تنخواہ دی جارہی ہے، 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت نے 7 جولائی 2022 کو مزدوروں کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی تھی۔

    عدالت نے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ادا کرنے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ صوبے میں سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے یقینی بنایا جائے۔

    عدالت نے محکمہ لیبر کو مختلف محکموں سے رپورٹ منگوا کر جائزہ لینے کا حکم بھی دیا جبکہ سندھ حکومت کو درخواست گزار کی تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    درخواست کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • رمیز راجا کی پی سی بی حکام سے پنشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست

    رمیز راجا کی پی سی بی حکام سے پنشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی سے 60 سال سے زائد عمر پر پنشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں نام شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام  کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد پنشن دینے پر راضی ہے۔

    واضح  رہے کہ کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے پر پنشن لینے والا کرکٹر بورڈ پالیسیوں پرتنقید نہیں کرسکتا، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سرفراز نواز کی پنشن بند ہے۔

    ذرائع پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے دور میں سابق کرکٹرز کی پنشن میں ایک لاکھ روپے اضافہ کیا تھا، انہوں نے پنشن میں اضافہ اپنی عمر 60 سال ہونے پر کیا تھا۔

    خیال رہے کہ رمیز راجہ نے چیئرمین شپ سے ہٹنے کے بعد بورڈ کی نئی انتظامیہ پر کھلی تنقید کرتے رہے ہیں۔

  • فیول ٹیکس چھوڑ کر بجلی کے بل کی صرف اصل رقم جمع کروائی جائے: عدالت کا حکم

    فیول ٹیکس چھوڑ کر بجلی کے بل کی صرف اصل رقم جمع کروائی جائے: عدالت کا حکم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے شہریوں کو بجلی کے بل میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے اور کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

    ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کو اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے پر شہری عدالت پہنچ گیا

    سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے پر شہری عدالت پہنچ گیا

    اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے معاملے پر شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، شہری کی درخواست ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق شہری نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو درخواست میں فریق ٹھہرایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے محروم رکھا گیا، گزشتہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے اوور سیز کو ووٹ کا حق دیا تھا۔

    درخواست کے مطابق آئین کا آرٹیکل 17 سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے، 26 مئی کو حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کردیا، الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پارلیمان سے بغیر کسی ڈسکشن کے پاس کروایا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی کی اجازت دی جائے۔