Tag: درخواستوں

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    اسلام آباد: سرکاری اسیکم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

    اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم جاری

    عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم جاری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ  نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، حکم میں کہا گیا  ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، عمران خان پر درج ایک مقدمے کو خارج اور دوسرے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

    تحریری حکم میں کہا کیا گہ ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آبادہائیکورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے ان درخواست پر 26 مئی کو ساڑھے 9 بجے سماعت ہوگی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے عمران خان نے 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔