Tag: درخواستِ ضمانت

  • کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29  جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29 جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت میں عدالت کو کیس کی فائل اور دیگرشواہد پیش کئے گئے۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ انہوں نےعامرخان کی ایما پر کوئی کام کیا ہے، عدالت نے درخواستِ ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کے مقدمہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں فریقین کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔

     جبکہ اس دوران عامر خان کے وکلاء نے ان کی درخواست ضمانت بھی دائر کی عدالت نے درخواست ضمانت اور مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

     عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور انیس سو بانوے سے ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات لگتے رہیں ہیں، عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کوایم کیوایم مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی افسران کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ٹیلی فونک آواز کو بھی شناخت نہیں کیا گیا، ملزم چھ سال سے جیل میں بند ہے، پراسیکویشن کی غلطی کی سزا ملزم کو نہیں دی جاسکتی۔

    اس سے قبل راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت  نے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم بعد میں حکومت نے انہیں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا۔

    ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے معاملہ پر بھارت کا سخت ردِعمل سامنے آیا تھا،بھارتی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پشاور میں معصوم بچوں کے قتلِ عام پر ہندوستان کو بھی کافی صدمہ ہوا ہے جبکہ لکھوی کو ضمانت کا ملنا بھی صدمہ سے کم نہیں ہے۔