Tag: درخواست دے دی

  • ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار

    ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار

    اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں کسٹم کلیکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے حکم کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست میں ماڈل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کلیکٹر نے انہیں سنے بغیر ہی جرمانہ عائد کردیا۔جرمانے سے متعلق کسٹم کلیکٹر کے فیصلہ کا میڈیا سے علم ہوا دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے ۔

    عدالت نے جرمانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

  • ایان علی بیمار پڑگئیں، کسٹم عدالت کے بُلاوے پر بھی نہ آئیں

    ایان علی بیمار پڑگئیں، کسٹم عدالت کے بُلاوے پر بھی نہ آئیں

    راولپنڈی: عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی جہاں ڈالر گرل کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں اور راولپنڈی یا اسلام آباد میں بھی نہیں رہتیں جبکہ کراچی سے آنابھی مہنگاپڑتاہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔

    عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایان علی کی بریت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ کیس کا ریکارڈ بھی لاہور ہائیکورٹ کے پاس ہے، کیس کی آئندہ تاریخ کا تعین لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کیا جائے گا۔

    عدالتی حکم کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔

  • ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    راولپنڈی: ڈالر گرل ایان علی نے عدالت میں پیشی سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔

    عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی کہ ذاتی سیکورٹی کے ہمراہ عدالت آنے پر ایان علی کا بہت خرچہ ہوتا ہے اور سفر سے طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔ اسی لئے انہیں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

    ماڈل گرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایان علی کی درخواست کی سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کردی۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ایان علی دہشتگردی کیس میں ملوث نہیں کہ باربار نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

  • ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث ماڈل گرل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور پھر دوبارہ شامل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں ایک اورعرضی جمع کرادی ہے۔ ایان علی نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کوفریق بنایاہے۔

    اپنی عرضی میں ایان علی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام دوبارہ شامل کرناعدالتی حکم کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    ایان علی کانام دوبارہ ای سی ایل میں کیوں شامل کیاگیا، چیف جسٹس نے ایان علی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، سماعت پچیس اپریل کو ہوگی۔